Tag: ای او بی آئی پنشن

  • ای او بی آئی پنشنرز کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    ای او بی آئی پنشنرز کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : ای او بی آئی پنشن میں یکم جنوری 2026 سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے، جس سے بزرگ شہریوں کو مالی ریلیف مل سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ چھ نکاتی ایجنڈے کی منظوری پر غور کرے گی۔

    اجلاس میں پاکستان اورعرب ریاستوں کےدرمیان آزادتجارتی معاہدےکی منظوری دی جائے گی۔

    کابینہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی درآمد کی اجازت میں توسیع کی منظوری دےگی جبکہ ک ای او بی آئی پنشن میں یکم جنوری 2026 سے پندرہ فیصد اضافے کی منظوری لی جائےگی۔

    اس کے علاوہ، قومی کینیبِس کنٹرول اور ریگولیٹری پالیسی 2025 پیش کی جائے گی، جس کا مقصد متعلقہ شعبے میں قواعد و ضوابط کو واضح اور منظم بنانا ہے۔

    اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی جبکہ دیگر اہم قومی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

  • ای او بی آئی کی پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟  پیشنرز کے لئے بڑی خبر

    ای او بی آئی کی پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟ پیشنرز کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے ای او بی آئی پیشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے ای او بی آئی کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے ،پنشن میں 15فیصداضافے سے پانچ لاکھ پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔

    چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں بنیادی تنخواہ بڑھانے کی تجویز دی جائے گی ، ان تمام اقدامات کا مقصد اجیرکے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت مختلف ممالک کے ساتھ مزدوروں کو صحت سمیت ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طلب کے مطابق ہم اپنے لوگوں کو تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ورکرز کے بچوں کی جہیز گرانٹ کو چار لاکھ سے پانچ لاکھ ، ورکرز کی ڈیتھ گرانٹ آٹھ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کی ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم کی جانب سے مزدوروں کے کو ریلیف دینے کے معاملے سے متعلق مزدور دوست پیکج یکم مئی کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف یکم مئی کو مزدور دوست پالیسیوں کا اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے ای اوبی آئی کی پنشن میں اضافے اور پنشن بجٹ میں 7 سے 8 ارب اضافے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ ای او بی آئی کا پنشن کا بجٹ 60 ارب سے بڑھا کر 68 ارب روپے تک پہنچانے کا اعلان ہوسکتا ہے۔