Tag: ای او بی آئی پنشنرز

  • ای او بی آئی پنشنرز کیلیے بڑی خوشخبری،  عید سے پہلے ڈبل ریلیف

    ای او بی آئی پنشنرز کیلیے بڑی خوشخبری، عید سے پہلے ڈبل ریلیف

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کو بڑھائی گئی پنشن عید سے قبل دینے کا فیصلہ کرلیا ، ملازمین کو جنوری سے اب تک کے تمام بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے جبکہ ای اوبی آئی پنشنرزکویکم اگست سے سہولت کارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کے لیے عید سے پہلے ڈبل ریلیف دے دیا اور وفاقی کابینہ کی جانب بڑھائی گئی پنشن عید سے قبل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنشن میں اضافہ یکم جنوری 2020 سے نافذ العمل تصور ہوگا، ملازمین کو جنوری سے اب تک کے تمام بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے، پنشنرز کو 6500 کی بجائے 8500 روپے دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

    ای اوبی آئی پنشنرز کو یکم اگست سے سہولت کارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، سہولت کارڈ کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹورز پر10فیصدڈسکاؤنٹ مل سکے گا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ای اوبی آئی اوریوٹیلٹی اسٹورزکے درمیان معاہدہ کیا گیا، پنشنرز آٹا، چینی چاول، گھی کی خریداری پر10 فیصد یا زائد ڈسکاوئنٹ حاصل کرسکیں گے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا سہولت کارڈ جلد جاری کئے جائیں گے اور 75لاکھ لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔

    گذشتہ روز ای اوبی آئی کارڈ ہولڈرز کو یوٹیلٹی اسٹورز پر سہولت فراہم کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا، سہولت کارڈ سے بنیادی ضروری اشیا رعایتی نرخ پردی جائیں گی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ، ای او بی آئی پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ، ای او بی آئی پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، جس میں ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے اور مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہو گا ، جس میں اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال
    اور کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر غور ہوگا۔

    وفاقی کابینہ کےاجلاس کا12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، جس میں وزارت داخلہ کی جانب سےممنوعہ اسلحہ لائسنس کےاجراکامعاملہ ایجنڈا میں شامل ہیں جبکہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

    اجلاس میں ایران،عراق ودیگرممالک کیلئےزائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائے گا اور وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پرنیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس بریفنگ دے گی۔

    متروکہ وقف املاک کی شہری آبادی کےتعلیم،صحت پرپالیسی میں تبدیلی، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی اور ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہیں۔

    ایس ای سی پی کے مالی سال 2020 کے آڈیٹرز کی منظوری ، ایس ڈی گولزکےحصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل اور ریونیو ڈویژن کی جانب سے پینل سرچارج کی معافی کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    کابینہ اجلاس میں مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا۔

  • ای او بی آئی پنشنرز ، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    ای او بی آئی پنشنرز ، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ای اوبی آئی کی آئینی حیثیت اور پنشن مقدمات کو علیحدہ مقرر کرنے کی حکم  دیتے ہوئے ای اوبی آئی سےمتعلق مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ بھی طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے ای او بی آئی پنشنرز سےمتعلق کیس کی سماعت کی، سماعت میں جسٹس منیب اختر نے کہا کیس میں ای اوبی آئی سےمتعلق مختلف ایشوزہیں۔

    جسٹس مشیرعالم کا کہنا تھا کہ جب تک ہرایشوکوعلیحدہ نہیں سنیں گےفیصلہ نہیں ہوگا، کچھ درخواستیں پنشن سےمتعلق بھی ہیں، ڈپٹی اےجی نے بتایا پہلے پنشن کو5250سےبڑھا کر6500 کیااب8500 کردی ہے۔

    وکیل نے کہا حکومت متعددبارمعاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہونے کا کہہ کرمہلت لےچکی، اب تک کونسل کاکوئی فیصلہ ریکارڈپرنہیں، جسٹس مشیرعالم کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کافیصلہ منگوالیتے ہیں۔

    عدالت نے ای اوبی آئی کی آئینی حیثیت،پنشن مقدمات کو علیحدہ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ای اوبی آئی سےمتعلق مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ بھی طلب کرلیا اور ای او بی آئی کی حیثیت سےمتعلق کیس کی سماعت 2ہفتےکیلئےملتوی کردی۔

    یاد رہے گزشتہ روز زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)  پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔