Tag: ای او بی آئی

  • ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل گرفتار

    ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل گرفتار

    اسلام آباد: ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل نے گرفتاری دیدی، ایف آئی اے کی ٹیم نے سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایمپلائز اولڈ اہج بینیفٹ انوسٹمنٹ کے سابق چیئرمین ظفر گوندل لاہور ایف آئی اے کوکرپشن کےچھ کیسز میں مطلوب تھے، سپریم کورٹ نےظفرگوندل کی گرفتار نہ کرنےکی درخواست خارج کردی تھی،اورایف آئی اے کوانھیں گرفتار کرکے تفتیش کرنےکا حکم دیاتھا۔

    دورانِ سماعت ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ظفر گوندل تفتیش میں مطلوب ہیں اور انہوں نے ضمانت بھی نہیں کروائی، ایف آئی اے انہیں ہراساں نہیں کررہی بلکہ تفتیش کےلیے رابطہ کرتی ہے۔

    جس پر اعلیٰ عدالت نے حکم میں کہاتھا کہ ظفر گوندل ضمانت کرائیں اگرایسا نہیں ہوا تو پھر ایف آئی اے گرفتارکرکے تفتیش کرے۔

  • ایف آئی اے طاہر القادری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکی

    ایف آئی اے طاہر القادری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکی

    اسلام آباد : ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانے کا منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا، ایف آئی اے کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکی۔
    حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ قائم کرنے کا ٹاسک ایف آئی اے کو دیا تھا ،لیکن حکومت کے دباؤ کے باوجود ایف آئی اے کو ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہ مل سکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف تحقیقات کی مکمل رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے پر تین ماہ سے دباؤ تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنایا جائے، جس پر ایف آئی اے نے کراچی، لاہور اور پشاور ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف ثبوت اکٹھے کرنے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہ ملی۔

  • ایس ای سی پی اور ای او بی آئی کے مابین اہم یاداشت پر دستخط

    ایس ای سی پی اور ای او بی آئی کے مابین اہم یاداشت پر دستخط

    سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) اور یمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ ( ای او بی آئی ) کے مابین معلومات کے تبادلہ اور باہمی تعاون کی اہم یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

    یاداشت کے مطابق ایس ای سی پی اہم معلومات کے حصول کے لئے فیلڈ میں موجود ای او بی آئی کے اسٹاف سے استفادہ کر سکے گا جبکہ دونوں ادارے اہم معلومات کا تبادلہ بھی کرسکیں گے۔

    دونوں ادارے مشترکہ قوانین اور ریگولیشن میں ترامیم کے متعلق ایک دوسرے کو آگاہ رکھیں گے اور اہم پالیسی امور میں مشاورت بھی کریں گے، ایس ای سی پی اور ای او بی آئی کے مابین تعاون سے ملکی معشیت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی اور دونوں اداروں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔