Tag: ای او بی آئی

  • ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری

    ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت اوورسیزپاکستانی کے آڈٹ پیراز اور وزارت کے مالی سال2022-23 کے 11 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی فیک پنشنرز کو ادائیگی کی گئی، aی او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے۔

    ایک کروڑ کاروبارہیں 10 ملازمین والےادارےکوپنشن فنڈمیں شامل کیا جاتا ہے ، آڈٹ میں الزم لگایا ہے کہ ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے 5 ہزار افراد کو پنشن دی ، ہمارا محکمہ 1976 سے قائم ہے اور نادراسے پہلے کا ہے ، شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کے سوا ہم دیگر ذرائع سے بھی عمر چیک کرتے ہیں۔

    جنید اکبر نے سوال کیا یہ بتائیں کیامیٹرک کی سند اور شناختی کارڈ پرعمر الگ الگ ہو سکتی ہے ، سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ اب شناختی کارڈ پر ہی پنشن کیس کو سیٹل کیا جائے گا، ای او بی آئی کی پنشن یکم مئی سے بڑھائی جائے گی.

    سیکریٹری اوورسیز کا مزید کہنا تھا کہ آڈٹ حکام نے 8 لاکھ میں سے 5 ہزار پنشنرز کےکوائف کو غلط کہا، آڈٹ حکام نےپنشن کے ڈیٹا پرڈیٹ آف برتھ کاچیک لگاکر یہ ڈیٹا حاصل کیا، یہ پنشنرز 1950 اور 1960 کی تاریخ پیدائش والے ہیں اور یہ پنشنرز شناختی کارڈ اور نادرہ سے پہلے دور کے ہیں۔

    ریاض فتیانہ نے کہا کہ امریکا کے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں 4 ارب ڈالر کا فراڈ سامنے آیا ہے، ابھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید حقائق سامنے ائیں گے ،ای او بی آئی میں کتنےاصل پنشنرز زندہ ہیں اس کو چیک کریں،امریکا میں فراڈ ہو سکتا ہے تو ہم بہت پیچھے ہیں۔

    چیئرمین کمیٹی نے وزارت اوورسیز پنشنرز کے ڈیٹا کا مکمل چیک کر کےآگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

  • حکومت نے ای او بی آئی پینشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی

    حکومت نے ای او بی آئی پینشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہم بنیادی پنشن کو پندرہ ہزار روپے تک لے کر جانا چاہتے ہیں ، رواں سال کے آخر تک دس ہزار روپے تک بڑھا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی خسارے سے نکالنے کیلئےای او بی آئی کی پراپرٹی کو لیز پر دینے کا آغاز کر دیا ہے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ای او بی آئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور حکومت میں ای او بی آئی کا ادارہ مسلسل نقصان میں تھا نقصان میں جانے سے پینشنرز کی فلاح کے منصوبے رکاوٹ کا شکار تھے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی کی کرپشن اور بد انتظامی کی وجہ سے ادارہ تباہ کر دیا، 6 سال میں 150 کروڑ روپے تک کا نقصان برداشت کرچکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اوای سی ٹاور ایک نجی کمپنی کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری بر وقت کوششوں سے اس ادارے کو نقصان سے نکالا گیا، ای او بی آئی کی مزید پراپرٹی کو لیز پر دینے سے پینشنرز کو فائدہ پہنچے گا۔

    مزید پڑھیں : ای او بی آئی پنشن 5250 روپے سے بڑھ کر 6500 روپے ہو گئی

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم بنیادی پنشن کو پندرہ ہزار روپے تک لے کر جانا چاہتے ہیں، بنیادی پنشن ہر مزدور کا بنیادی حق ہے سب تک پہنچائیں گے، بنیادی پنشن میں 23 فیصد اضافہ کر چکے ہیں رواں سال کے آخر تک دس ہزار روپے تک بڑھا دیں گے۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں ای اوبی آئی پنشن 5250 روپے سے بڑھا کر 6500 روپے کر دی گئی تھی ، ای او بی آئی پنشن میں اضافہ پچھلے سال نومبر میں تجویز کیا گیا تھا، پنشن میں اضافے کے لیے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ ای او بی آئی میں شفافیت لائی گئی ہے، اصلاحات بھی لائی جا رہی ہیں، ای او بی آئی پنشن کو مزید بڑھانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔

  • دبئی میں پاکستانیوں کی مدد کے لیے لیگل ایڈ کمیٹی قائم ہو گئی: زلفی بخاری

    دبئی میں پاکستانیوں کی مدد کے لیے لیگل ایڈ کمیٹی قائم ہو گئی: زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ دبئی میں قانونی معاونت کے سلسلے میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ سعودی عرب سے 230 افراد واپس پہنچ چکے ہیں، دبئی میں لیگل ایڈ کے لیے کمیٹی قائم ہو گئی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں میں سمندر پار پاکستانیز کی وزارت نے بالکل کام نہیں کیا، ماضی میں اس وزارت کو او پی ایف اور ای او بی آئی میں کرپشن کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔

    معاونِ خصوصی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کا ہر ادارہ تباہ حال ہے، وزارت کی حالت ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں کچھ وقت درکار ہے، ہم ان اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا

    زلفی بخاری نے کہا ’میں اس بات کا شوقین نہیں ہوں کہ او پی ایف (اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن) کی نئی ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کروں، میں چاہتا ہوں کہ ماضی میں جن افراد سے پیسے لیے جا چکے ہیں ان کو ڈیلیور کروں۔‘

    یاد رہے کہ سعودی ولیٔ عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے ان سے سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی، جس پر ولیٔ عہد نے قیدیوں کی فوری رہائی کا شاہی فرمان جاری کیا۔