Tag: ای این ہیلی

  • ‘تم کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں’، ای این ہیلی کو شمر جوزف نے پہلے ٹیسٹ میں کرارا جواب دیدیا

    ‘تم کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں’، ای این ہیلی کو شمر جوزف نے پہلے ٹیسٹ میں کرارا جواب دیدیا

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز شروع ہونے سے قبل سابق وکٹ کیپر ای این ہیلی نے شمر جوزف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں ہیں۔

    ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا 25 جون سے آغاز ہوچکا ہے، آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ کے پہلے 15.1 اوورز کے اندر ہی اپنی 3 وکٹیں گنوا دی تھیں جبکہ اسکور صرف 22 تھا، بعدازاں 142 رنز پر کینگروز کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    شمر جوزف نے آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں اور سیم کونسٹاس کو بھی آئوٹ کیا جبکہ 2 وکٹیں جےڈین سیلز کے حصے میں آئیں۔

    اس سے قبل ای این ہیلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ شمر نے جو پرفارمنس گابا میں دی تھی اس کے بعد سے ان کا ایک سال خوفناک گززا ہے، شمر انجری سے واپس آئے ہیں اور اب وہ کونسٹاس کو کہتے ہیں کہ آئوٹ کروں گا۔

    انھوں نے کہا کہ "ٹھیک ہے شمر ٹھیک ہے تم نے سارا سال بے تکی باتیں کیں، اس لیے بہتر ہے ہو وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں وہ کوئی کرٹلی ایمبروز جیسے بولر نہیں ہیں۔

    پہلے ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے بات میں شمر جوزف نے آسٹریلیا کے 19سالہ نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس کو وارننگ دی تھی "بس تم آئوٹ ہونے کی سوچو بس اتنا ہی ہے”۔

    خیال رہے کہ 2024 میں گابا میں شمر جوزف نے شاندار اسپیل کیا تھا اور68 رنز دے کر 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، اب 25 جون سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں بھی شمر جوزف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/icc-big-honor-shamar-joseph-destructive-performance-against-australia/

  • ’’اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں‘‘

    ’’اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں‘‘

    بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر برس پڑے۔

    پرتھ میں بارڈر- گواسکر ٹرافی کے پہلے میچ کے بعد آسٹریلیا کے چیئرمین آف سلیکٹرز جارج بیلی گراؤنڈ میں بھارتی پلیئرز سے ہاتھ ملاتے نظر آئے تھے، یہ بات آسٹریلی کے سابق کرکٹر ہیلی کو کچھ خاص ہضم نہیں ہوئی اور انھوں نے اس عمل پر کھل کر تنقید کی ہے۔

    میچ میں یکطرفہ مات کے بعد بیلی میدان میں نظر آئے، اس پر ای این ہیلی نے اسپورٹس چینل پر تجزیے کے دوران کہا کہ سلیکٹر میدان میں گئے اور سب سے مصافحہ کیا، انھوں نے کانگا لائن میں کھڑے ہوکرت تمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔

    ای این ہیلی نے کہا کہ ’میں سوچوں گا کہ اگر میں ایک بھارتی کرکٹر ہوں، تو مجھے آپ سے ہاتھ ملانے کی کیا ضرورت ہے، آپ سلیکٹرز کے چیئرمین ہیں؟ میں صرف جلد سے جلد باہر جانا چاہتا ہوں اور اس جیت کا جشن منانا چاہتا ہوں۔

    ہیلی نے 1988 سے 1999 کے درمیان آسٹریلیا کے لیے 119 ٹیسٹ اور 168 ون ڈے کھیلے ہیں، وہ آسٹریلیا کے ڈگ آؤٹ میں چیف سلیکٹرز جارج بیلی کی موجودگی سے خاصے ناراض تھے۔

    درحقیقت بھارت کے خلاف میچ کے بعد آسٹریلیا کے سابق کپتان نے بھی گراؤنڈ میں جاکر کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا تھا اور یہ بات سابق وکٹ کیپر بلے باز کے نزدیک انوکھی تھی۔

    خیال رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد بھی پرتھ میں میزبان ٹیم کو 295 رنز کی بڑی شکست سے دوچار کیا تھا۔