Tag: ای سی او

  • پاکستان  کے لئے  بڑا اعزاز

    پاکستان کے لئے بڑا اعزاز

    اسلام آباد : پاکستان کو بڑا اعزاز مل گیا، لاہور کو 2027 کیلئے معاشی تعاون تنظیم ای سی او نے سیاحتی دارلحکومت نامزد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2027 کیلئے لاہور معاشی تعاون تنظیم ای سی او نے سیاحتی دارلحکومت نامزد کردیا۔

    10 ممالک کی ای سی او کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کرے گا، جس میں شہر کو باضابطہ طور پر ای سی او کیپٹل ٹورازم نامزد کرنے کا اعلان ہوگا۔

    ازبکستان کے شہر سبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے ، ترکیہ شہر اَذرُوم کو 2025 کیلئے ای سی او کیپٹل ٹورازم نامزد کیا گیا ہے۔

    مریم نوازکی دعوت پر اکنامک کوآرڈی نیشن آرگنائزیشن کے سفیر آرہے ہیں، ای سی او میں پاکستان ترکیہ، ایران، افغانستان، آذربائیجان، قازغستان ،کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اورازبکستان کے ممالک شامل ہیں۔

    ای سی او ہر سال ایک رکن ملک کے شہر کو اس منفرد اعزاز کیلئے منتخب کرتا ہے ، لاہور کو تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں یہ اعزاز دیا جارہا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر کو ای سی او کیپٹل ٹورازم کا اعزاز ملنا بڑی پیشرفت ہے، مریم نواز شہر کی تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دکھاناچاہتی ہیں۔

  • آذر بائیجان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے

    آذر بائیجان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: آذر بائیجان کے صدر الہام علی یوف اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق آذر بائیجان کے صدر الہام علی یوف اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر الہام علی یوف اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو کل منعقد کی جائے گی۔

    دارالحکومت آمد پر آذر بائیجان کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر الہام علی یوف کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تاجکستان اور ایران کے صدور آج شام جبکہ ترک صدر اور کرغزستان کے وزیر اعظم آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    قازقستان کے وزیر اعظم اور ترکمانستان کے صدر کی آمد کل ہوگی۔

    آج صبح ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

  • اسلام آباد، اقتصادی تعاون تنظیم کی کانفرنس یکم مارچ کو ہوگی

    اسلام آباد، اقتصادی تعاون تنظیم کی کانفرنس یکم مارچ کو ہوگی

    اسلام آباد : اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی عالمی کانفرنس یکم مارچ کو منعقد ہو گی جس کے لیے دارالحکومت میں انتظامیہ کی جانب سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کی کانفرنس یکم مارچ کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے سینئر حکام (ایس او ایم) کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت سینئر حکام نے سربراہ اجلاس کے لیے سفارشات کی منظوری دے دی ہے جب کہ اعلان میں رکن ممالک کےدرمیان تجارت، روابط، مواصلات اور توانائی کے شعبےمیں تعاون پراتفاق کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ای سی او سربراہ اجلاس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام وزرائے خارجہ آج پہنچ رہے ہیں۔

    سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ سربراہ اجلاس پاکستان اور ای سی او کے لیے تاریخی موقع ہے جس کے لیے دارالحکومت میں منعقد ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پر انتظامیہ نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔