Tag: ای سی ایل

  • ہائیکورٹ نے لاپتا نوجوان فیضان عثمان کی فیملی ای سی ایل پر رکھنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

    ہائیکورٹ نے لاپتا نوجوان فیضان عثمان کی فیملی ای سی ایل پر رکھنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

    اسلام آباد: ہائیکورٹ نے لاپتا نوجوان فیضان عثمان کی فیملی ارکان کے نام ای سی ایل پر رکھنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریوں کے نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کے خلاف کیس میں عدالت نے 13 سالہ بچے سمیت فیملی کے 9 میں سے 7 ارکان کے نام ای سی ایل پر رکھنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

    بغیر اسکروٹنی اور ورکنگ پیپر فیملی ارکان کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا معاملہ سب کمیٹی کو کیسے بھیجا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ سے آئندہ سماعت پر بیان حلفی طلب کر لیا۔

    فیضان عثمان کچھ عرصہ قبل لاپتا ہوا تھا، جسٹس بابر ستار کی جانب سے سماعت کا 3 صفحات پر مبنی تحریری حکم جاری کیا گیا، عدالتی دستاویزات کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ خفیہ ادارے کی سفارش پر ایک فیملی کے 9 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کے والد کو ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست انتقال کے بعد منظور

    حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ خفیہ ادارے نے پھر 7 افراد کی حد تک سفارش واپس لے لی، اور صرف 2 کی حد تک برقرار رکھی، تاہم کیس کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ حکام عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے کہ انھوں نے کیا اسکروٹنی کی تھی، اور عدالت کو یہ نہیں بتایا گیا کہ کابینہ کمیٹی کو نام بھیجوانے کے لیے کیا ورکنگ پیپر تیار کیا گیا۔

    عدالت نے وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کمیٹی کو بھجوایا جانے والا ورکنگ پیپر بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، اور ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں بغیر ورکنگ پیپر اور بغیر اسکروٹنی نام ای سی ایل پر ڈالے گئے ہیں۔

  • شبلی فراز کا  نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کی بیرون ملک جانے کے لیے نام سفری پابندی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شہریار طارق عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا چار ایف آئی آرز ہیں، سب میں ضمانت پر ہیں، جس پر عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسارکیا اب کیا گراؤنڈ ہے؟ تو سرکاری وکیل نے کہا جو عدالت حکم کرے گی ہم عمل کریں گے۔

    عدالت پی ٹی آئی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالتے ہوئے ایک ہفتے میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے، ی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

  • وفاقی حکومت کا ای سی ایل کمیٹی سے متعلق بڑا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا ای سی ایل کمیٹی سے متعلق بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)  کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے، ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات کو شامل نہیں کیا گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کیلئے سیکریٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی، مگر وزیر داخلہ کمیٹی کے رکن نہیں ہوں گے۔

    نوٹفیکیشن کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں، وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں وزیر قانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

    ای سی ایل کی ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسز کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ کمیٹی کی سفارشات منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

  • سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے جس میں صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی، وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی، دونوں کے نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی،  بابر اعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

  • عدالت نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

    پشاور: ہائیکورٹ نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل بینچ نے اسد قیصر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا آرڈر غیر آئینی غیر قانونی قرار دیا۔

    کیس میں اسد قیصر کے وکیل معظم بٹ اور ارشد علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہااسد قیصر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہے، عمرہ کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے کہ ان کو روکا گیا۔

    جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار کیا کہ اسد قیصر کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا؟ وکیل نے بتایا کہ 23 جون کو ان کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا تھا۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا یہ اب ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ جی یہ ممبر قومی اسمبلی ہے اور سینئر سیاست دان ہے۔

    عدالت نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسد قیصرکا نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔

  • پابندی ہٹتے ہی آصف زرداری دبئی پہنچ گئے

    پابندی ہٹتے ہی آصف زرداری دبئی پہنچ گئے

    اسلام آباد: ملک سے باہر جانے پر پابندی ہٹتے ہی آصف زرداری دبئی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ شب دبئی پہنچ گئے، آصف زرداری ای سی ایل سے نام ہٹائے جانے کے بعد اسلام آباد سے نجی طیارے کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔

    پی پی کے شریک چیئرمین نے دبئی میں بیٹی بختاور بھٹو سے ملاقات کی، اور نواسے میر حاکم چوہدری کو دیکھا۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے دسمبر 2018 میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے۔

    ادھر سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں شامل 2 سو سے زائد افراد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    شہباز شریف سمیت 200 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن چیلنج

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جن کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے ان پر سنگین مقدمات میں ہیں، وہ قومی خزانہ لوٹ کر پیسہ ملک سے باہر لے گئے، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، مفتاح اسماعیل سمیت بیشتر کے نام عدالتی حکم پر ای سی ایل میں شامل کیے گئے تھے۔

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدالت نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا، عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکتا۔

    خیال رہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

  • عمران، امریکی سفیر، فواد چوہدری، قریشی اور سوری کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل

    عمران، امریکی سفیر، فواد چوہدری، قریشی اور سوری کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل

    اسلام آباد: عدالت سے عمران خان، امریکی سفیر، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان، یو ایس سفارتکار، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف غداری کی کارروائی کے لیے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے۔

    یہ انٹرا کورٹ اپیل مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ کی درخواست خارج ہونے کے بعد دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سنگل رکنی بنچ نے ٹھیک سے سنے بغیر فیصلہ دیا، سابق وزیر اعظم نے امریکی سازش کا الزام لگایا، وہ دھمکی آمیز خط کی انکوائری، تفتیش اور تصدیق کرنے کے پابند تھے۔

    اپیل میں کہا گیا ہے کہ متنازع خط عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کرنے کی ضرورت تھی، لیکن عمران خان ایسا کرنے میں ناکام رہے، آئین پاکستان کے آرٹیکل 2A ،4 کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اور پاکستان کی یک جہتی، سالمیت، خود مختاری اور سلامتی کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا گیا ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات ختم کر کے بھی پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا گیا۔

    اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان، یو ایس سفارت کار، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری کے خلاف سنگین غداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے، اور درخواست گزار کی شکایت پر وزارت داخلہ مذکورہ افراد کے خلاف انکوائری شروع کرے۔

    اپیل کی گئی کہ قانون کے مطابق یہ شکایت ہائی ٹریزن ایکٹ کے تحت دائرہ اختیار رکھنے والی ٹرائل کورٹ کو بھیجی جائے، عدالت وزارت داخلہ کو حکم دے کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک عمران خان، یو ایس سفارت کار، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

  • احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہو گئی، وزارت داخلہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا۔

    احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔

    سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، تاہم انھوں نے دسمبر 2020 میں صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔

    اس ریفرنس میں احسن اقبال کے شریک ملزم 73 سالہ آصف شیخ نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست بھی دائر کی تھی، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میں بیمار ہوں اور علاج کی غرض سے امریکا جانا چاہتا ہوں، سیکشن 26 کے تحت معاف کر کے مجھے کیس میں گواہ بنایا جائے۔

    نیب راولپنڈی نے نومبر میں نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس کے مطابق احسن اقبال نے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، منصوبے کے بجٹ میں اضافہ کرایا، پراجیکٹ 34.75 ملین سے 2994 ملین روپے تک پہنچایا گیا، پروجیکٹ پنجاب حکومت کا تھا لیکن وفاق کا پیسہ لگایا گیا۔

    نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ نواز شریف کے دوسرے دور 1998میں شروع کیا گیا تھا، اس ریفرنس میں احسن اقبال، سابق ڈی جی اختر نواز، سرفراز رسول، آصف شیخ اور محمد احمد نامزد ہیں۔

  • حکومت نے شاہد خاقان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی

    حکومت نے شاہد خاقان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شاہد خاقان عباسی کو 15 دن کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

    اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ایک بار کے لیے دی گئی ہے، کابینہ نے شاہد خاقان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے دی تھی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نیب کی جانب سے شامل کرایا گیا تھا۔حکومت نے ان کو انسانی ہم دردی کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت دی۔

    شاہد خاقان عباسی کو بیمار بہن اور بہنوئی کی عیادت کے لیے امریکا جانا ہے جہاں دونوں کرونا وائرس کی وجہ سے شدید علیل ہیں، شاہد خاقان کی بہن پنسلوانیا میں رہائش پذیر اور اسپتال میں داخل ہیں۔

  • وفاقی کابینہ  کی  مطلوب 10افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کی مطلوب 10افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے مطلوب 10افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور 13افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے مطلوب10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رہنمااعجازجاکھرانی کانام ای سی ایل سے خارج اور رؤف صدیقی کوایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی، اعجاز جاکھرانی اور رؤف صدیقی کے نام عدالتی احکامات پر نکالے گئے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ کی مزید 13 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دی جبکہ ڈرگ مافیا کے سرگرم رکن الماس خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ، الماس خان کا نام اے این ایف کی سفارش پرشامل کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ کی سفارش پر جمال حسین کانام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ، جمال حسین پربرہمداغ بگٹی سے پیسے لے کر دہشت گردوں کی مالی معاونت کاالزام ہے۔

    نیب سفارش پرملزم سمیع اللہ،منصوراختر،جنیدقادرکےنام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، تینوں ملزمان سادہ لوح عوام سے فراڈ کے جرم میں نیب کومطلوب ہیں۔

    عدالتی حکم پربھی 3افرادکےنام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری اور اداروں کی تحقیقات مکمل ہونے پر 13 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دی۔

    ای سی ایل سے نام خارج ہونے والوں میں نعمان،عبداللہ،عیسیٰ چیمہ ، خنسہ بنت شجاع اورخولہ بنت شجاع، محمدیحییٰ، شاہد جبار محبوب الرحمان ، جوادبشیر،غلام علی حسن،بشیراحمد،ناصرجاوید شامل ہیں۔