Tag: ای سی ایل سے نام

  • شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دائر

    شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دائر

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دائر کر دی، جس پر عدالت وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ای سی ایل سےنام نکالنے کیلئے درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشیداحمد کسی مقدمےمیں مطلوب نہیں، ان کیخلاف تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ 9 مئی کےمقدمات میں شیخ رشید کا براہ راست کوئی تعلق نہیں، شیخ رشید کو9مئی مقدمات میں بعدمیں شامل کیاگیاتھا۔

    جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    عدالت نےوفاقی حکومت سے 28 فروری کو جواب طلب کرلیا اور کہا سابق وزیر داخلہ کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا؟تحریری جواب جمع کرائیں۔

  • شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست، ایف آئی اے نے جواب جمع کرا دیا

    شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست، ایف آئی اے نے جواب جمع کرا دیا

    اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانےکی درخواست پر جواب جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا، جس میں کہا ہے کہ شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کی درخواست پرپاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالاگیا۔

    عدالت کی جواب کی کاپی شیریں مزاری کوفراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    گذشتہ سماعت میں شیریں مزاری کے وکیل بیرسٹر احسن جمال پیرزاد نے عدالت کو بتایا تھا کہ میڈیا سے ہم نے سنا ہے کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ہے۔

    جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا تھا کہ آپ کیسے فرض کر سکتے ہیں آپ کا نام ای سی ایل پر ہے ؟ شیریں مزاری کے وکیل نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی دستاویز موجود نہیں جہاں لکھا ہو نام شامل ہے۔

    معزز جج نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں ؟عدالت کو آگاہ کریں۔

  • وفاقی کابینہ نے بلاول، مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا

    وفاقی کابینہ نے بلاول، مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل افراد کے نام فہرست سے نکالنے پر مشاورت مکمل کر لی گئی۔

    [bs-quote quote=”اراکین نے عدالتی احکامات کی روشنی میں نام ای سی ایل سے نکالنے کی رائے دی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ذرائع”][/bs-quote]

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا، اراکین نے عدالتی احکامات کی روشنی میں نام ای سی ایل سے نکالنے کی رائے دی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے بارے میں قائم خصوصی کمیٹی نے بریفنگ دی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    یاد رہے گزشتہ وفاقی کابینہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فوری ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ کابینہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالتی تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے گی، تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔