Tag: ای سی ایل میں نام ڈالنے

  • شہبازشریف نے ای سی ایل میں نام  ڈالنےکا اقدام چیلنج کردیا

    شہبازشریف نے ای سی ایل میں نام ڈالنےکا اقدام چیلنج کردیا

    لاہور : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام چیلنج کردیا، نیب درخواست ضمانت کےدوران لگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکا، عدالت ای سی ایل سےنام نکالنےکاحکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف درخواست دائر کر دی ، درخواست میں حکومت، وزارت داخلہ، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے رمضان شوگرمل اورآشیانہ ہاؤسنگ سکیم کاکیس بنایا، گرفتاری کےدوران اپنی بےگناہی کےثبوت دئیے، نیب درخواست ضمانت کےدوران لگائےگئےالزامات ثابت نہ کرسکا۔

    دائر درخواست میں کہا گیا عدالت نےالزامات ثابت نہ ہونےپردرخواست ضمانت منظورکرلی اور استدعا کی عدالت ای سی ایل سےنام نکالنےکاحکم دے۔

    یاد رہے وزارت داخلہ نے بیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا تھا۔

    مزید پڑھیں :شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    اس سے قبل19 فروری کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل کرلیاگیا تھا اور کہا تھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہےگا، فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔

    خیال رہے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں جبکہ نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا، جس کے بعد 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • شریف برادران سمیت اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر

    شریف برادران سمیت اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر

    لاہور: منہاج القرآن کے وکلاء  نےعدالتی حکم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانے میں درخواست جمع کرادی جبکہ شریف برادران سمیت اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔

    لاہورکی سیشن عدالت نے ہفتے کے روز منہاج القرآن کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شریف برادران سمیت اکیس شخصیات کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، منہاج القرآن کے وکلا مقدمہ درج کرانے لاہور کے فیصل ٹاؤن تھانے پہنچے تو ایس ایچ او شریف سندھو موقع سے غائب تھے، جس پر وکلا نے سیشن جج کے آرڈر کی کاپی محرر کے حوالے کردی۔

    لاہورکی سیشن عدالت میں شریف برادران، چوہدری نثار، مریم نواز سمیت اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے عدالت نے وزیراعظم سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، یہ تمام اہم حکومتی شخصیات ہیں، جو ملکی دستاویزات لے کر بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں، لہذا اِن کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔