Tag: ای سی ایل میں ڈالنے

  • قبضہ کیس ، سپریم کورٹ کا افضل کھوکھراورسیف الملوک کانام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم

    قبضہ کیس ، سپریم کورٹ کا افضل کھوکھراورسیف الملوک کانام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم

    لاہور : سپریم کورٹ نے قبضہ کیس میں ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا اور دونوں بھائیوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاہورمیں قبضوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔

    عدالت نے لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کو فوری طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ لیگی ارکان کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔

    چیف جسٹس نے قرار دیا کہ ان کو بلائیں، اگر نہیں آتے تو ایس ایس پی کو کہیں کہ انہیں پیش کریں، ٹان شپ میں بہت سی شکایات مل رہی ہیں، ہم نے وہاں پر کیمپ بھی لگوایا تھا، لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کون ہے افضل کھوکھر تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وہ لیگی ایم این اے ہیں۔

    [bs-quote quote=”کسی بیوہ، یتیم اور اوورسیز کی جائیداد پر قبضہ قابل برداشت نہیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس "][/bs-quote]

    عدالت کی جانب سے فوری طلب کئے جانے پر ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر پیش ہوئے، افضل کھوکھر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی تمام جائیداد قانونی ہے، اس کے نقشے موجود ہیں۔

    جس پر چیف جسٹس نے قرار دیا کہ انہیں ان نقشوں کا پتہ ہے، منسوخ بھی کر سکتے ہیں، آپ جھوٹ بول کر اپنی ایم این اے شپ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کھوکھربرادران کے قبضے میں جائیدادیں دودن میں واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کسی بیوہ، یتیم اور اوورسیز کی جائیداد پر قبضہ قابل برداشت نہیں۔

    جسٹس ثاقب نثار نے ایس پی کینٹ کو ہدایت کی کہ وہ ٹاؤن شپ میں کھلی کچہری لگا کر لوگوں سے قبضوں کے خلاف درخواستیں لیں، عدالت نے افضل کھوکھر  اور  سیف الملوک کے نام ای سی ایل میَں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں بھائیوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

  • شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ تین رکنی کمیٹی آج کرے گی

    شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ تین رکنی کمیٹی آج کرے گی

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کی جانب سے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے حوالے سے دی گئی درخواست پر وزارت داخلہ کی سب کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، مذکورہ نام لسٹ میں ڈالے جانے کا قوی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے نگراں وزارت داخلہ کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی درخواست کی گئی تھی جس پر غورو خوص کیلئے نگران وزیرداخلہ کی زیرصدارت3رکنی کابینہ سب کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔

    مذکورہ کمیٹی شریف فیملی کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پرسفارشات دے گی، وزارت داخلہ نےنام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوایا تھا۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ نیب ریفرنسز اختتام کے قریب ہیں اور ملزمان بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں لہٰذا ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،اس حوالے سے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: نیب نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے نیب کی اسی درخواست پر عمل در آمد نہیں کیا تھا، اس وقت کی وزارت داخلہ نے چیئرمین نیب کو جوابی خط ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے شواہد ناکافی ہیں، سابق وزیراعظم کا نام ای اسی ایل میں ڈالنے کی مزید ٹھوس شواہد دیئے جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سماعت منظور

    وزیرِاعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سماعت منظور

    لاہور: وزیرِاعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں منظور کرلی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست پر ہائی کورٹ آفس کا اعتراض ختم کردیا اور درخواست سماعت کیلئے لگانے کا حکم دیا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیرِاعظم اہلیہ کے ہمراہ غیر ملکی دورے کرتے ہیں اور مہنگے ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں، جس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔

    وزیرِاعظم کا ترکی، برطانیہ اور چین میں ذاتی کاروبار ہے، جس کی نگرانی وہ سرکاری خرچ پرکر رہے ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا ٓجائے۔