Tag: ای سی ایل

  • ای سی ایل کے باوجود سی ای او پی آئی اے آبائی وطن جانے کیلئے کوشاں

    ای سی ایل کے باوجود سی ای او پی آئی اے آبائی وطن جانے کیلئے کوشاں

    کراچی: پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود آبائی وطن جانے کی کوششیں شروع کردیں، انتظامیہ نے سی ای او کی چھٹی کی اجازت پرعمل درآمد مؤخر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ پر موجود پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او برنڈ ہلڈن برنڈ نے ایک با ر پھر آبائی وطن جانے کی کوششیں تیز کردیں، برنڈ ہلڈن برنڈ کی چھٹی کے لئے دی گئی درخواست کو مجاز اتھارٹیز نے جاری انکوئریز کی تکمیل تک موخر کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او کیخلاف مذکورہ انکوائریز ایئر لائن کے لئے لیز پر حاصل طیاروں اور ایئر بس 310 کی مبینہ فروخت کے حوالے سے جاری ہیں، انکوائریز ایف آئی اے کے علاوہ پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم بھی کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات کے ضمن میں قائم مقام سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، مذکورہ الزامات کی تحقیقات کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی پریس کانفرنس بھی کر چکے ہیں۔

    copy-post-01

    ہلڈن برنٍڈ کی روانگی کے لئے ای سی ایل سے عارضی طور پر نام نکلوانے کے لئے سفارتی ذرائع بھی متحرک ہیں۔ ہلڈن برںڈ نے قومی ایئر لائن کی انکوائری کمیٹی کے سوالنامے کے جوابات بھی کچھ روز قبل دئیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ مجاز اتھارٹیز کو قائم مقام سی او کی جانب سے یورپ کے ایک ایئرپورٹ پر آپریشن کے مجوزہ آغاز پر بھی تحفظات ہیں، اس کے علاوہ مذکورہ ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے مجوزہ آپریشن کے لئے پڑوسی ملک کی ایک کمپنی کی مبینہ دلچسپی بھی سامنے آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ میں قائم مقام سی ای او کے قریبی عزیز کی موجودگی کے بھی شواہد سامنے آئے ہیں۔

  • ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل میں شامل ہوا یانہیں؟ رپورٹ تاحال جمع نہ ہوسکی

    ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل میں شامل ہوا یانہیں؟ رپورٹ تاحال جمع نہ ہوسکی

    کراچی: ڈاکٹرعاصم کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے رپورٹ تاحال سندھ ہائی کورٹ میں جمع نہیں‌ ہوسکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل میں شامل ہوا یانہیں؟ رپورٹ تاحال سندھ ہائی کورٹ میں جمع نہ ہوسکی، گزشتہ روز رجسٹرار نے ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

    خیال رہے ضمانت کے فیصلے میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی شرط بھی تھی۔

    ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری

    گذشتہ روز سندھ  ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس کے کے آغا کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منظور کی تھی تاہم ساتھ ہی وزیرداخلہ کو خط لکھ کر ڈاکٹر عاصم کا نام  ای سی ایل شامل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ خط میں وارزت داخلہ کو ڈپلیکیٹ (نقل) پاسپورٹ جاری کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

    بعد ازاں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو 19 ماہ بعد رہا کردیا گیا تھا، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

    ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری

    ڈاکٹر عاصم کو سندھ رینجرز نے اگست 2015 میں حراست میں لیا تھا، ان کے خلاف 462 ارب روپے کی بدعنوانی کے الزام کے تحت مقدمات درج ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرڈاکٹرعاصم کی گرفتاری پر سندھ حکومت اور وفاقی حکومت میں اختلافات بھی پیدا ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے سابق صدر آصف علی زرداری کا یہ بیان بھی سامنے آیا تھا کہ میاں نواز شریف نے 1990 کی دہائی کی انتقامی سیاست کو دہرایا ہے۔

  • اسپاٹ فکسنگ، کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پرغور

    اسپاٹ فکسنگ، کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پرغور

    لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث 5 کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے لیے ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے وزارتِ داخلہ کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پانچ کھلاڑیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کے لیے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست بھیج دی ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں کھلاڑیوں سے اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کرنی ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

    دوسری جانب پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کا موبائل ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کرنے سے انکارکرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی اسپاٹ فکسنگ کیس میں تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں اس وقت تک ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔

    یاد رہے ایف آئی اے نے وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے حکم پراسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس کے لیے معطل کھلاڑیوں شرجیل خان، خالد لطیف سمیت محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کو 20 اور 21 مارچ کے لیے سمن جاری کئے گئے ہیں جب کہ ایف آئی نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائی بھی طلب کی تھی۔

  • پی آئی اے کے سی ای او کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی

    پی آئی اے کے سی ای او کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی

    لاہور : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈال کر ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے پی آئی اے کے سی ای او کا نام ای سی ایل میں دال کر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ان کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ایڈمن لاہور خواجہ حماد الرحمان کے دستخط سے جاری حکم نامہ ملک بھر کے ایئر پورٹس کو بھیج دیا گیا ہے جس میں سی ای او کے بیرون ملک سفر پر جانے کی پابندی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے ایف آئی اے قومی ایئر لائن کے لیے مہنگے داموں طیارے خریدنے کی انکوائری کررہی ہے اور تفتیش کو شفاف اور حتمی انجام تک پہنچانے کے لیے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گی۔

    ای سی ایل میں نام آنے کے بعد پی آئی اے کے جرمن سی ای او برینڈ ہیلڈن طیاروں کی خریداری سے متعلق ہونے والی انکوائری مکمل ہونے تک بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔

    واضح رہے جرمنی سے تعلق رکھنے والے برینڈ ہیلڈن 42 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور پی آئی اے سے قبل ایک بین الاقوامی نجی ادارے میں اسی عہدے پر کام کر رہے تھے۔

  • سپریم کورٹ میں ایان علی کانام ای سی ایل سےنکالنےکافیصلہ چیلنج

    سپریم کورٹ میں ایان علی کانام ای سی ایل سےنکالنےکافیصلہ چیلنج

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنے سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ وزارت داخلہ نےسپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ ایان علی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے سندھ ہائی کورٹ سماعت نہیں کر سکتی۔

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہاگیا ہےکہ یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ کےدائرہ کار سے باہر تھا اور اس کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہےلہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

    درخواست میں وزارت داخلہ نے موقف اپنایا ہے کہ ایان علی کےخلاف حساس نوعیت کا کیس زیرسماعت ہے اس لیےماڈل گرل کو بیرون ملک نہیں جانے دیاجاسکتا۔

    واضح رہےکہ ایان علی کو 2015 میں راولپنڈی ایئر پورٹ سےکروڑوں ڈالرمالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کےالزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔

  • ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکلنے میں ایک بار پھر مشکلات

    ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکلنے میں ایک بار پھر مشکلات

    کراچی: ایان علی کے باہر جانے میں رکاوٹیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ڈالر گرل کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں، اب معاملہ ہائیکورٹ کے بینچ میں اختلاف کی وجہ سے لٹک گیا۔

    ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر اب ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ میں اختلاف سامنے آگیا جس پر کیس ریفری جج کو بھجوا دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایان علی کو گزشتہ سال 14 مارچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب دوران تلاشی ان کے سامان سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔ کچھ عرصہ جیل میں رہنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    ہائیکورٹ اور وفاقی حکومت کے احکامات کے باعث ان کا نام متعدد بار ای سی ایل میں ڈالا اور وہاں سے خارج کیا جا چکا ہے۔

  • علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سےنکالنے کا حکم

    علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سےنکالنے کا حکم

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےبیٹےعلی موسیٰ گیلانی کی درخواست کی سماعت لاہورہائی کورٹ میں ہوئی جس میں درخواست گزار علی موسیٰ گیلانی نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا۔

    سماعت کے دوران علی موسیٰ گیلانی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ چار برس سے بغیر کسی جواز کے علی موسیٰ گیلانی کا نام سے ایگزٹ کنٹرول میں شامل کیا گیا ہے۔

    درخواست گزار علی موسیٰ گیلانی کے وکیل نےدلائل دیتے ہوئےکہا کہ چار برس تک کسی شہری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ایفی ڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا ابھی کیس کا فیصلہ نہیں ہوا۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دےدیا۔

  • سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے مقامی انگریزی اخبار کے رپورٹر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کردی، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق مقامی انگریزی اخبار کے رپورٹر سرل المیڈا کا نام وفاقی وزارت داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ صحافی کا نام ای سی ایل سے نکال لیا جائے گا لیکن خبر کی اشاعت کے حوالے سے انکوائری جاری رہے گی۔

    مزید پڑھیں : صحافی سرل المیڈا کی خبر مفروضے پر مبنی ہے، ترجمان دفترخارجہ

     یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا تھا کہ سرل المیڈا سمیت دیگر تین وزراء کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں اور مذکورہ معاملے کی انکوائری تک ان شخصیات کے نام ای سی ایل میں شامل رہیں گے۔

    اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا کی خبر مفروضے پرمبنی ہے، دہشت گردی کا ناسورختم کرنے کے لئے تمام ادارے ایک پیج پرہیں۔

    notifiaction

    واضح رہے کہ خبر شائع ہوتے ہی حکومت نے صحافی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا تھا، وزارت داخلہ تحقیقات مکمل ہونے تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے انکار کرچکی تھی تاہم اس متنازعہ خبر کو قومی سلامتی کا مسئلہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : تحقیقات ہونے تک صحافی کا نام ای سی ایل میں رہے گا، وزارت داخلہ

  • تحقیقات ہونے تک صحافی کا نام ای سی ایل میں رہے گا، وزارت داخلہ

    تحقیقات ہونے تک صحافی کا نام ای سی ایل میں رہے گا، وزارت داخلہ

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صحافی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،نام نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحقیقات مکمل ہونے تک صحافی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل رہے گا۔

    نمائندہ اسلام آباد ذوالقرنین حیدر کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ متنازع پریس رپورٹ کی انکوائری مکمل ہونے تک ڈان اخبار کے صحافی سرل المائڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس سلسلے میں بلاجواز قیاس آرائی سے گریز کیا جائے۔

    وزارت داخلہ نے کہا کہ سرل المائڈا نے تحقیقات کا اعلان ہوتے ہی دبئی کی فلائٹ بک کرالی تھی جن افرادکا اس انکوائری سے تعلق ہے انہوں نے اگر بیرون ملک جانے کی کوشش کی تو ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا انکوائری آئندہ دو سے تین دن میں مکمل ہوجائے گی۔

    صحافی کو کوئی بیان جاری نہیں کیا، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

    اسی حوالے سے ایک اور نمائندہ اسلام آباد اظہر فاروق نے بتایا کہ وزیراعظم ہائوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز صحافی سرل المیڈا کو جاری نہیں کی گئی، یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ وزیراعظم ہائوس نے بیان صحافی کو دیا۔

  • لاہور: متحدہ رہنمائوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست دائر

    لاہور: متحدہ رہنمائوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست دائر

    لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن اور خالد مقبول صدیقی کا نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں شامل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست بیرسٹر علی گیلانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے تینوں رہنما اپنے قائد کے ساتھ پاکستان مخالف تقاریر اور سرگرمیوں میں ملوث ہیں، تینوں رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں ایم کیو ایم کے قائد کےبیان کی توثیق کی جو ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائد متحدہ سمیت فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن اور خالدمقبول صدیقی سمیت تینوں رہنماؤں کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں مقدمات درج ہوئے اور خدشہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت ملک سے فرار ہو سکتے ہیں لہذا تینوں رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کا فیصلہ آنے تک ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔