Tag: ای سی ایل

  • سانحہ بلدیہ : ڈی جی رینجرزکاملزمان کی گرفتاری کاحکم

    سانحہ بلدیہ : ڈی جی رینجرزکاملزمان کی گرفتاری کاحکم

    کراچی: ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت سانحہ بلدیہ پر اہم اجلاس میں ڈی جی رینجر زنے ملوث افراد اور ان کے ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

    رینجرزہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکی زیرصدارت ایم اجلاس ہوا اجلاس میں بعض عناصر کی جانب سے سانحہ بلدیہ کیس پر اثر انداز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

     اجلاس میں ایک بھتہ خور گروہ کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر اور سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو دھمکیاں دینے کے واقعے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں رینجرز انٹیلی جنس حکام کی جانب سے ملوث افراد اور تنظیم کی نشاندہی کی گئی اجلاس میں سانحہ میں ملوث ملزم رضوان قریشی کی گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی رینجر زنے سانحہ بلدیہ میں ملوث تمام افراد اور ان کے ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات دیئے اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کو آپریشن مزید تیزکرنے کے احکامات جاری کئے۔

    سانحہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پر عزم ہیں۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن : رضوان قریشی کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن : رضوان قریشی کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

    کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاؤن کےملزم کی دوبارہ گرفتاری کافیصلہ،رضوان قریشی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش،تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کی تفتیش کیلئے مقدمے میں نامزد ملزم رضوان قریشی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش وفاق کو کردی گئی ہے، رینجرز کی جانب سے رضوان قریشی سے تفتیش کے حوالے سے ایک رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی تھی ۔

    جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم رضوان قریشی نے انکشاف کیا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری  مالکان کی  جانب سےبھتہ نہ دینےپرفیکٹری کوآگ لگائی گئی تھی۔

    اس رپورٹ کے بعد اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تفتیش کو آگے بڑھانے کیلئے رضوان قریشی کو گرفتار کرنا ہے جس کیلئے رضوان قریشی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔

  • شائستہ لودھی ملک سے فرار ہونے میں ناکام

    شائستہ لودھی ملک سے فرار ہونے میں ناکام

    کراچی: جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن کے بعد شائستہ لودھی دبئی فرار ہونے میں ناکام ہوگیئں۔

    انسداددہشت گردی عدالت نےشائستہ لودھی کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، توہین اہلیبیت مقدمے میں عدالت نے میر شکیل الرحمن ،شائستہ لودھی اور دیگر کو چھبیس سال قیدکی سزاسنائی تھی۔

    ذرائع کے مطابق شائشتہ لودھی نے دبئی جانے کے لئے فلائٹ ای کے 603 کی بکنگ کرئی تھی، شائشتہ لودھی کا سیٹ نمبر جے 1 تھا، ذرائع کا کہناتھا کہ شائستہ لودھی دبئی سےساؤتھ افریقہ جائیں گی۔

    تاہم ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے شائشتہ لودھی جہاز سے اُتار دیا ہے۔

  • شریف برادران سمیت اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر

    شریف برادران سمیت اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر

    لاہور: منہاج القرآن کے وکلاء  نےعدالتی حکم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانے میں درخواست جمع کرادی جبکہ شریف برادران سمیت اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔

    لاہورکی سیشن عدالت نے ہفتے کے روز منہاج القرآن کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شریف برادران سمیت اکیس شخصیات کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، منہاج القرآن کے وکلا مقدمہ درج کرانے لاہور کے فیصل ٹاؤن تھانے پہنچے تو ایس ایچ او شریف سندھو موقع سے غائب تھے، جس پر وکلا نے سیشن جج کے آرڈر کی کاپی محرر کے حوالے کردی۔

    لاہورکی سیشن عدالت میں شریف برادران، چوہدری نثار، مریم نواز سمیت اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے عدالت نے وزیراعظم سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، یہ تمام اہم حکومتی شخصیات ہیں، جو ملکی دستاویزات لے کر بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں، لہذا اِن کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔