Tag: ای سی ایل
-
آئی جی سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر
سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی دائر پٹیشن میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شاہد ندیم بلوچ ریٹائر ہورہے ہیں اس لئے انکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
درخواست میں ایس ایس پی راؤ کی تعیناتی کو توہین عدالت قرار دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کے لئے فیاض لغاری کا نام زیر غور ہے، فیاض لغاری کو آئی جی سندھ بنانے سے متعلق خبر اے آر وائی نیوز گزشتہ روز نشر کرچکا ہے۔
-
پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے شہداء فاؤنڈیشن کیس کی سماعت ہائی کو رٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست شہداء فاوٴنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
طارق اسد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کیخلاف کئی مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، پرویز مشرف کی نقل و حرکت قابل اعتراض ہے۔ حسین حقا نی بھی سپریم کورٹ سے اجا زت لیکر ملک سے باہر گئے۔ لیکن اب سپریم کورٹ کے بلوانے پر بھی واپس نہیں آرہے ہیں۔
اگر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف بیرون ملک چلے گئے تو پھر واپس نہیں آئے گے، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر مختلف کیسز چل رہے ہیں اورآپ بیماری کا بہانا کر کہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں، جسٹس شوکت عزیز نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کی ضمانتیں منظور کرنے والی عدالتوں کاکام ہے کہ وہ اُنکی پیشی یقینی بنائیں، پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ خصوصی عدالت کے دائرہ اختیارمیں مداخلت نہیں کرسکتی، عدالت نے حکم دیا، جس کورٹ نے پرویز مشرف کو ضما نت دی درخواست گزار اسی کورٹ سے رجوع کرے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔
-
مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے صہبا مشرف آج درخواست دائرکرینگی
وزارت داخلہ میں درخواست مسترد ہونے پر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی اہلیہ نے اسلام آباد کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا، پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے صہبا مشرف آج عدالت میں دراخوست دائر کریں گی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد صہبا مشرف پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہی ہیں۔
سابق آرمی چیف کی اہلیہ صہباء مشرف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف رہے ہیں اور باعزت پاکستانی شہری ہیں، ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔
اس سے پہلے وزارت داخلہ نے واضح طور پر صہباء مشرف کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، جس پر صہبا مشرف کے وکلاء الیاس صدیقی اور بیرسٹر شاہجہاں درانی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دراخوست دائر کریں گے۔
-
ای سی ایل معاملہ:صہبا مشرف کل عدالت میں دراخوست دائر کرینگی
وزارت داخلہ میں درخواست مسترد ہونے پر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی اہلیہ نے اسلام آباد کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔۔ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے صہبا مشرف کل عدالت میں دراخوست دائر کریں گی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد صہبا مشرف پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہی ہیں۔۔ سابق آرمی چیف کی اہلیہ صہباء مشرف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف رہے ہیں اور باعزت پاکستانی شہری ہیں۔۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔
اس سے پہلے وزارت داخلہ نے واضح طور پر صہباء مشرف کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔ جس پر صہبامشرف کےوکلاء الیا س صدیقی اور بیرسٹر شاہجہاں درانی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دراخوست دائر کریں گے۔
-
ای سی ایل کیس:پرویزمشرف کو حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت
سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت سابق صدر کو نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئےحکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کانام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست نمٹادی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ سابق صدرکانام ای سی ایل میں ڈالنےسےمتعلق کوئی حکم نہیں دیا گیاتھا۔ عدالت نے درخواست گزار کو اس سلسلے میں حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ۔
سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے نام ای سی ایل سے نکالنےکے لیے سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کیا گیاتھا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنایا۔