Tag: ای میل

  • ایک سربراہ مملکت کا فون اور ای میل ہیک ہو گیا!

    ایک سربراہ مملکت کا فون اور ای میل ہیک ہو گیا!

    ایک اہم ملک کے سربراہ مملکت کا نامعلوم ہیکرز نے فون اور ای میل ہیک کر لیا ہے متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے میکسیکو کی صدر کاڈیا شین بام کا فون اور ای میل ہیک کر لیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی تصدیق بھی کر دی ہے تاہم ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ ہیک شدہ فون اور ای میل پرانی ہے۔

    انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیکنگ کے بارے میں آگاہ ہوئی تو متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    میکسیکن صدر نے کہا کہ تاہم بتانا چاہتی ہوں کہ میرا ہیک ہونے والا فون ذاتی رابطہ کے لیے استعمال نہیں ہوتا بلکہ اپنے حامیوں سے بات کرنے کے لیے استعمال کرتی ہوں۔

    کاڈیا شین نے یہ بھی بتایا کہ ان کا ہیک کیا گیا ای میل اکاؤنٹ بھی پرانا اکاؤنٹ ہے جب کہ ان کا ہر سرکاری فون نمبر اور ای میل اکاؤنٹ محفوظ ہے۔

    میکسیکو کی صدر نے فون اور ای میل ہیک ہونے کی درست تاریخ تو نہیں بتائی تاہم رپورٹ کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکسیکو نے گزشتہ ماہ 29 مشتبہ منشیات فروشوں کو امریکا کے حوالے کیا تھا۔

    اس نے دعویٰ کیا کہ جب کمپیوٹر کمپنی ایپل نے "فوری طور پر” میکسیکو کی حکومت کو اس واقعے کے بارے میں مطلع کیا تو تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/france-demanded-the-return-of-the-statue-of-liberty-the-us-refused/

  • جی میل صارفین کے لیے نیا فیچر

    جی میل صارفین کے لیے نیا فیچر

    دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل میں اب ون آن ون آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروا دیا گیا جس سے جی میل صارفین کو مزید سہولت میسر ہوگی۔

    گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے، اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے ون آن ون وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر جی میل ایپ کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

    گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان ستمبر میں کیا گیا تھا مگر 6 دسمبر سے گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ یا ذاتی گوگل اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    ویسے تو جی میل ایپ میں پہلے بھی کالز کرنا ممکن تھا مگر اس کے لیے گوگل میٹ ویڈیو کانفرنسنگ کالز کا انوائیٹ بھیجنا پڑتا ہے۔ مگر اب اس عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے اور ون آن ون چیٹ میں اوپر دائیں جانب فون اور ویڈیو آئیکونز پر کلک کرکے کالز کی جاسکیں گی۔

    یہ ایک نیا اضافہ ہے مگر یہ گوگل کا جی میل کو اپنی کمیونیکشن سروسز کا مرکزی ہب بنانے کے مقصد کی جانب بڑی پیشرفت ہے۔ گوگل نے بتایا کہ اگر صارف گوگل چیٹ ایپ میں کال اسٹارٹ کریں گے تو اسے جی میل ایپ میں ری ڈائریکٹ کردیا جائے گا۔

    جی میل ایپ میں اب ای میلز 4 ٹیبز میں سے ایک ٹیب کا حصہ ہوں گی۔ یہ ٹیبز چیٹ، اسپیسز (گوگل کی میسجنگ سروس) اور میٹ پر مشتمل ہوں گی۔

  • بونس کی خوش خبری پر امریکی ملازمین کیوں ناراض ہو گئے؟

    بونس کی خوش خبری پر امریکی ملازمین کیوں ناراض ہو گئے؟

    میری لینڈ: امریکی کمپنی نے اپنے ملازمین کو کرسمس پر ایک بونس ای میل بھیجی، تاہم یہ ای میل کمپنی کو مہنگی پڑ گئی، اور اسے ملازمین سے معافی مانگنی پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق ویب سروسز فراہم کرنے والی امریکی کمپنی گو ڈیڈی نے رواں ماہ اپنے پانچ سو ملازمین کو ای میل بھیجی کہ کرسمس کے موقع پر آپ کو خصوصی بونس دیا جا رہا ہے، تاہم دو دن بعد ایک اور ای میل نے ملازمین کو غم و غصے سے دوچار کر دیا۔

    معلوم ہوا کہ ملازمين کو ای ميل پر کرسمس بونس کی خوش خبری دراصل ہيکنگ سے بچنے کا ایک امتحان تھا، جس میں ملازمین ناکام رہے۔

    ملازمین کو ملنے والی ای میل میں ایک فارم منسلک تھا، لکھا گیا تھا کہ جن ملازمين نے اپنی ذاتی تفصيلات پُر کر کے یہ فارم واپس بھيجا، انھيں ساڑھے 6 سو ڈالر کا بونس ديا جائے گا۔

    کیا آپ کو بھی سعودی پوسٹ کے نام سے یہ جعلی ای میل آئی ہے؟

    ملازمين نے خوشی خوشی یہ فارم پُر کر کے بھیج دیا کیوں ای ميل کمپنی ہی کی طرف سے آئی تھی، لیکن دو دن بعد انھيں ايک اور ای ميل ملی، جس ميں لکھا تھا کہ وہ ٹيسٹ ميں فيل ہو گئے ہیں۔

    ملازمین کو معلوم ہوا کہ ای ميل گو ڈيڈی کے سیکورٹی چيف نے بھيجی تھی، کمپيوٹر ہيکرز اکثر يہ طريقہ کار استعمال کرتے ہيں کہ ايک فرضی شخص کی جانب سے ای ميل بھيجی جاتی ہے، جس کا مقصد لوگوں کے ذاتی ڈيٹا اور کسی کمپنی کی ويب سائٹ تک رسائی حاصل کرنا ہوتا ہے۔

    ہیکرز ڈیٹا تک رسائی کے لیے اسی طرح لوگوں کو کسی چيز کی پيش کش کر کے ان کا ڈيٹا حاصل کرتے ہیں، اپنے ملازمین کو ہوشیار رکھنے کے لیے کمپنی نے یہ سیکورٹی ٹيسٹ لیا تھا۔

    تاہم، ايک ايسے موقع پر جب لاکھوں امريکی شہریوں کو کرونا کی وبا کی وجہ سے شديد معاشی مسائل کا سامنا ہے، کمپنی کے اس اقدام کو تنقيد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سوشل ميڈيا پر کئی افراد نے اسے اخلاقی طور پر ايک غلط قدم قرار ديا، کمپنی نے بھی اسے غلط مانتے ہوئے اپنے ملازمين سے معافی مانگی۔

  • زوم گوگل اور مائیکرو سافٹ کو ٹکر دینے کو تیار

    زوم گوگل اور مائیکرو سافٹ کو ٹکر دینے کو تیار

    ویڈیو کمیونیکیشن ایپ زوم ای میل اور کیلنڈر سروسز شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ زوم کو سال 2020 میں سب سے زیادہ استعمال کیا گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے پہلے ہی ای میل پر کام کررہا ہے اور رپورٹ کے مطابق آئندہ سال کے شروع میں زوم کی ویب ای میل سروس کی آزمائش شروع ہوسکتی ہے۔

    اسی طرح کیلنڈر ایپ پر ابھی کام تو ہورہا ہے مگر یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک تیار کرلیا جائے گا۔

    ان شعبوں میں قدم رکھ کر زوم گوگل اور مائیکرو سافٹ کو ٹکر دینے کے قابل ہوجائے گا۔ زوم کی جانب سے فی الحال اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

    نئے شعبوں میں زوم کے لیے مقابلہ آسان نہیں ہوگا کیونکہ جی میل اور مائیکرو سافٹ کی آؤٹ لک سروس پرانی ہیں اور ان کے صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہے، جس میں متعدد سروسز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران زوم کے بے تحآشہ استعمال کے باعث اس کے حصص کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

  • اسحاق ڈار نےعطاء الحق قاسمی سے تعلقات کی تردید کردی

    اسحاق ڈار نےعطاء الحق قاسمی سے تعلقات کی تردید کردی

    اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےعطاء الحق قاسمی سے تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سابق ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری میں کوئی کردار نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے عطاء الحق قاسمی کی تعیناتی سے متعلق سپریم کورٹ کوای میل کی ہے جس میں انہوں نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی سے تعلقات کی تردید کردی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عطاء الحق قاسمی کے لیے 18لاکھ تنخواہ مقررکی نہ کوئی کردارادا کیا، لاکھوں روپے تنخواہ مقرر کرنے والے سے جواب مانگا جائے۔

    رجسٹرارسپریم کورٹ کوبھیجی گئی ای میل میں اسحاق ڈار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیماری کے باعث سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے قاصر ہوں۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے 9 جولائی کو سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو عدالت میں 3 روز میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ اسحاق ڈار مفرور ہیں، وہ نہیں آتے تو انٹر پول کے ذریعے انہیں واپس لایا جائے۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے دوران سماعت ریمارکس دیے تھے کہ نواز شریف اور مریم نواز کوسزا دی وہ پھر بھی واپس آ رہے ہیں۔

    ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ

    واضح رہے کہ رواں سال 26 فروری کوعطاء الحق قاسمی کی بطورایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ای میل کے بانی رے ٹام لنسن انتقال کرگئے

    ای میل کے بانی رے ٹام لنسن انتقال کرگئے

    آن لائن خط لکھنے کی سہولت متعارف کرانے والے ای میل کے موجد ریمنڈ ٹام لنسن انتقال کرگئے۔

    ریمنڈ ٹام لنسن نے انیس سواکہترمیں ای میل معتارف کرائی تھی، ٹام لنسن کاانتقال حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوا ان کی عمر چوہتر س تھی۔

    رے ٹام لنسن نے ایم آئی ٹی سے گریجویشن کیا اور پھر 1971 میں بوسٹن کی ایک ٹیکنالوجی فرم سے وابستہ ہوگئے ۔ رے ٹام لنسن کا شمار 1971 میں امریکا میں شروع کئے جانے والے ایک دفاعی پروجیکٹ آرپانیٹ کے بانیوں میں ہوتا تھا ۔

    اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد ایٹمی جنگ چھڑجانے کی صورت میں کمپیوٹر نیٹ ورک کے درمیان ایک با اعتبار مواصلاتی نظام قائم کرنا تھا۔

    اس پروجیکٹ کے دوران رے ٹام لنسن کو یقین ہوگیا کہ ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر تک پیغام پہنچایا جاسکتا ہے ۔ جس کے بعد ٹام لنسن ایک ایسا نظام وضع کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے ذریعے پیغام با آسانی دوسرے شخص تک پہنچ سکے۔ اسے ای میل ، یعنی الیکٹرانک میل کا نام دیا گیا ۔ یہ پروجیکٹ بعد میں انٹرنیٹ اور ورلڈ وائیڈ ویب کی ابتدائی شکل ثابت ہوا ۔

    ٹام لنسن کی خدمات کے اعتراف میں دوہزار بارہ میں انہیں انٹرنیٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔