Tag: ای میلز

  • ایف بی آئی ڈائریکٹرانتخابات میں شکست کا ذمہ دار،ہلیری کلنٹن

    ایف بی آئی ڈائریکٹرانتخابات میں شکست کا ذمہ دار،ہلیری کلنٹن

    واشنگٹن: ہلیری کلنٹن نے امریکی انتخابات میں اپنی شکست کا ذمہ دار ایف بی آئی ڈائریکٹر کو قراردے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہناتھا کہ انتخابات سے دو ہقتے قبل ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی جانب سے ای میلز کی دوبارہ تحقیقات ان کی شکست کی وجہ بنا۔

    خیال رہے کہ 28 اکتوبر کو ایف بی آئی ڈائریکٹر کی جانب سے کانگریس کو ای میلز کی دوبارہ تحقیقات کے لیے خط لکھا گیا تھا جو رواں سال جولائی میں ایف بی آئی کی جانب سے ختم کردی گئی تھی۔

    ایف بی آئی ڈائریکٹر کی جانب سے امریکی انتخابات سے دو روز قبل لکھا جانے والا خط جس میں ان کا کہناتھا کہ وہ اپنی پہلی تحقیقات پر قائم ہیں جو جولائی میں کی گئی تھی لیکن انہوں نے کہا تھا کہ دوبارہ تحقیقات میں ایسے شواہد نہیں ملے جوانہیں قصوار ٹھہراتے ہوں۔

    ہلیری کلنٹن ٹیلیفون پر ڈیموکریٹک پارٹی کے ڈونرز سے گفتگوکررہی تھیں جو امریکی میڈیا کی جانب سے جاری کردی گئی۔

    دوسری جانب امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکہ کے کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جن میں شامل افراد کا کہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے صدر نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ ہلیری کلنٹن 2009 سے 2013 تک صدر اوباما کی انتظامیہ میں وزیرِ خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔

  • واشنگٹن : ایف بی آئی کی ہیلری کلنٹن سے ای میلز کے بارے میں پوچھ گچھ

    واشنگٹن : ایف بی آئی کی ہیلری کلنٹن سے ای میلز کے بارے میں پوچھ گچھ

    واشنگٹن : ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اورسابق سکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی ذاتی ای میلز کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار سے ان کے دور کے بارے میں سوالات کیے جب وہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے فائز تھیں.

    ہیلری کنٹن کے ترجمان کےمطابق سابق سیکریٹری خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نے رضاکارانہ طور پر ایف بی آئی کو انٹرویو دیا.

    یاد رہےایف بی آئی ہیلری کلنٹن اور اُن کے ساتھیوں سے سیکریٹری خارجہ کے دور میں ذاتی ای میل ایڈریس کے ذریعے حساس معلومات کے تبادلے کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے.

    ہیلری کلنٹن کے مطابق انہوں نے حساس معلومات کے لیے ذاتی ای میلز استعمال نہیں کیا،انہوں نے ذاتی ای میل ایڈریس کا استعمال اپنی سہولت کے لیے کیا کیونکہ مختلف ٹیلی فونز اور ٹیبلٹ کے بجائے بلیک بیری کا استعمال زیادہ آسان تھا.

    یاد رہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ہیلری کلنٹن سمیت دوسرے سیکریٹری خارجہ پر ای میلز کی سکیورٹی کے ناقص نظام کا الزام عائد کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن امریکہ میں صدارتی دوڑ میں ڈیموکریٹک جماعت کی ممکنہ اُمیدوار ہیں اور صدارتی اُمیدوار کے لیے اُن کی باقاعدہ نامزدگی کا اعلان جولائی کے آخر میں ہوگا.

  • متنازعہ ای میلز اسکینڈل ہیلری کلنٹن کے گلے پڑگیا

    متنازعہ ای میلز اسکینڈل ہیلری کلنٹن کے گلے پڑگیا

    آئیووا: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سیاسی حریف ہیلری کلنٹن کو متنازعہ ای میلز اسکینڈل پر آڑے ہاتھوں لیا۔

    امریکی ریاست آئیووا کے شہر اوسکا لوسا میں صدارتی مہم سے خطاب میں ریپبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مخالف صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

    انہوں نے کہاکہ جوشخص سرکاری منصب پر فائز ہونے کے بعد اہم سرکاری معلومات کو اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سے دوسروں کے ساتھ شئیر کرے تو بھلا وہ کیسے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اہل ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ خلاف قانون اور ناقابل معافی جرم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے عدلیہ سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی ۔