Tag: ای ویزا پالیسی

  • وزیر اعظم کی ہدایت، ای ویزا پالیسی کے حوالے سے اہم قدم

    وزیر اعظم کی ہدایت، ای ویزا پالیسی کے حوالے سے اہم قدم

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت پر ای ویزا پالیسی کو مزید فعال بنانے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ای ویزا پالیسی کو مزید فعال بنانے کے لیے ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا پہلا اجلاس گزشتہ روز وزیر خارجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں معید یوسف، رزاق داؤد، سیکریٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی، چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ای ویزا سہولت اور مختلف کیٹیگریز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا مقصد ملک میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی غرض سے ای ویزا پالیسی کو مزید فعال بنانے کے لیے جامع سفارشات مرتب کرنا ہے، جنھیں بعد میں کابینہ کی منظوری کے لیے وزیر اعظم کو ارسال کیا جائے گا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

    انھوں نے کہا ای ویزا پالیسی گزشتہ ڈیڑھ سال سے نافذ العمل ہے، پاکستان ميں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے ای ویزا پالیسی کے حوصلہ افزا نتائج کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اس پالیسی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی ان تمام پہلوؤں اور عوامل کا جائزہ لے گی جنھیں بروئے کار لا کر ہم ای ویزا پالیسی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے: فواد چوہدری

    پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے، آغاز لاہور سے کیا جائے، پنجاب میں ضمانتیں ضبط کرانے والوں کو جیل میں ڈالیں گے، پنجاب، بلوچستان ، کے پی کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے۔

    فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب دل کے مریض ہیں، انھیں سندھ میں علاج کی پیش کش نہ کی جائے، وہ علاج برداشت نہیں کر پائیں گے، سندھ کے اسپتالوں سے بہتر ہے علاج ہی نہ کرائیں۔

    وزیرِ اطلاعات نے بھارتی انتخابات کی کوریج کے سلسلے میں کہا کہ پاکستانی صحافی کوریج کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں، بھارت سے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے کا کہیں گے۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ امریکی صحافیوں کے لیے ویزے کی مدت بڑھا رہے ہیں، تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا، جون تک ایف اے ٹی ایف کی کئی شرایط پوری کر دی جائیں گی، ستمبر تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کی لسٹ سے نکل جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو کی نیب پر کڑی تنقید، چیئرمین نیب سے اپنے لوگوں کے احتساب کا مطالبہ

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کل نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر یں گے، پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے لیے ای ویزا پالیسی ہوگی۔

    فواد چوہدری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 170 ملکوں کے شہریوں کے لیے ای ویزا سہولت ہوگی، 90 ملکوں کے لیے بزنس ویزا پالیسی لائی جا رہی ہے، اور 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا ملے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ اگلے 2 ہفتے میں نئے ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کر دیے جائیں گے، ارشد خان بورڈ کے چیئرمین اور ایم ڈی نہیں ہوں گے، انھوں نے ایم ڈی پی ٹی وی کے لیے درخواست بھی نہیں دی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے لیے حکومت اپوزیشن سے رابطہ کرے گی، وزیر اعظم کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی اپوزیشن سے رابطے کریں گے۔