Tag: ای- چالان

  • نہ سفارش، نہ بحث، کراچی میں ای چالان کا آغاز کب سے ہوگا ؟

    نہ سفارش، نہ بحث، کراچی میں ای چالان کا آغاز کب سے ہوگا ؟

    کراچی: نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اور آؤٹ ڈورایڈور ٹائزرزکے درمیان ملاقات ہوئی، آؤٹ ڈور ایڈور ٹائزرز نے ٹریفک پولیس سے تعاون کا اعلان کردیا۔

    100سے زائد مقامات پر ٹریفک آگاہی اشتہارات چلائے جائیں گے، اسٹریمرز اور سائن بورڈز پر ٹریفک قوانین کا مواد جاری کیا جائے گا۔ ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے شہریوں کو آگاہی دی جائے گی۔

    شہر قائد میں جلد ای چالان کا آغاز کیا جا رہا ہے، فیس لیس سسٹم کے تحت خلاف ورزی پر خود کار چالان جاری ہوگا۔ چالان ڈاک کے ذریعے شہری کے گھر پہنچے گا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق چالان کی معلومات ٹریفک پولیس ایپ سے بھی حاصل کی جا سکے گی، شہری زحمت سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

    دوسری جانب سیف سٹی بہاولپور نے ٹریفک نظم و ضبط کو مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلیے 25 جولائی 2025 سے ای چالان نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں خودکار طریقے سے ای چالان جاری کریں گے جس سے قانون نافذ کرنے کے عمل میں شفافیت اور تیزی ممکن ہو سکے گی۔

    ٹریفک پولیس نے متعدد ٹریفک اہلکاروں کے چالان کر دیے

    بہاولپور میں ای چالان کا یہ نظام انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (ITMS) کے تحت فعال کیا گیا ہے جو نہ صرف ٹریفک کی مؤثر نگرانی کرتا ہے بلکہ ڈیفالٹر گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھتا ہے۔

    جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مزین یہ نظام ٹریفک پولیس بہاولپور کیلیے ایک مؤثر معاون ثابت ہوگا اور شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو منظم رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک آگاہی پیدا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہو جائیں خبردار، چالان گھر بھیجنے کے نظام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہو جائیں خبردار، چالان گھر بھیجنے کے نظام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

    (1 اگست 2025): ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے خبردار ہو جائیں کیونکہ اب چالان گھر پر آئے گا اور ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔

    سیف سٹی بہاولپور نے ٹریفک نظم و ضبط کو مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلیے 25 جولائی 2025 سے ای چالان نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں خودکار طریقے سے ای چالان جاری کریں گے جس سے قانون نافذ کرنے کے عمل میں شفافیت اور تیزی ممکن ہو سکے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹریفک چالان پر دی گئی 50 فیصد رعایت کب ختم ہو رہی ہے؟

    بہاولپور میں ای چالان کا یہ نظام انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (ITMS) کے تحت فعال کیا گیا ہے جو نہ صرف ٹریفک کی مؤثر نگرانی کرتا ہے بلکہ ڈیفالٹر گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھتا ہے۔

    جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مزین یہ نظام ٹریفک پولیس بہاولپور کیلیے ایک مؤثر معاون ثابت ہوگا اور شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو منظم رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک آگاہی پیدا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

    علاوہ ازیں، ابتدائی مرحلے میں شہریوں کی رہنمائی اور شعور بیدار کرنے کیلیے 1000 سے زائد وارننگ ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ شہری قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور مکمل چالان سسٹم کے نفاذ سے قبل اپنی اصلاح کر سکیں۔

    وارننگ چالان کے ذریعے شہریوں کو ان کی خلاف ورزیوں سے بروقت آگاہ کیا جائے گا جس کا مقصد تنبیہ اور رہنمائی فراہم کرنا ہے نہ کہ فوری جرمانہ عائد کرنا۔

    یہ جدید نظام نہ صرف شہریوں کی سہولت بلکہ ایک محفوظ، منظم اور مہذب ٹریفک کلچر کے فروغ کیلیے انقلابی قدم ہے۔

    ٹریفک پولیس بہاولپور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی مکمل پاسداری کو اپنا شعار بنائیں تاکہ نہ صرف وہ خود محفوظ رہیں بلکہ پورے معاشرے کو ایک خوشگوار اور منظم سفری ماحول مہیا ہو سکے۔

  • استعمال شدہ گاڑی بیچنے اور خریدنے والے ہوشیار ہوجائیں! نیا ہدایت نامہ آگیا

    استعمال شدہ گاڑی بیچنے اور خریدنے والے ہوشیار ہوجائیں! نیا ہدایت نامہ آگیا

    لاہور : استعمال شدہ گاڑی بیچنے اور خریدنے والے ہوشیار ہوجائیں، نیا سرکاری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے، جو دونوں کو قانونی پیچیدگیوں بھی محفوظ رکھے گا۔

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک اہم عوامی نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت سے قبل ای-چالان کی مکمل تصدیق کو یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر انہیں قانونی اور مالی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    ای- چالان کی تصدیق کیوں ضروری ہے؟

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور ملک بھر میں استعمال شدہ گاڑیوں کی لین دین ایک عام معمول ہے، تاہم اکثر اوقات گاڑی سے منسلک زیر التواء ٹریفک جرمانے نئے خریدار پر منتقل ہو جاتے ہیں۔

    یہ جرمانے نہ صرف گاڑی کی رجسٹریشن میں رکاوٹ بن سکتے ہیں بلکہ دوبارہ فروخت کے عمل کو بھی پیچیدہ بنا دیتے ہیں، یہاں تک کہ بعض صورتوں میں قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

    گاڑی بیچنے والوں کے لیے بھی اہم ہدایت

    اتھارٹی نے گاڑی بیچنے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ فروخت کے فوری بعد گاڑی کی ملکیت منتقل کروائیں، تاکہ آئندہ کسی بھی ٹریفک خلاف ورزی یا چالان کی صورت میں ذمہ داری اُن پر نہ آئے۔

    ای – چالان کی معلومات کیسے حاصل کریں؟

    شہری PSCA کے سرکاری ای – چالان پورٹل پر جا کر صرف گاڑی کا رجسٹریشن نمبر (لائسنس پلیٹ نمبر) درج کرکے زیر التواء تمام چالان کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، یہ سہولت نہ صرف شفاف لین دین کو یقینی بناتی ہے بلکہ دونوں فریقوں کو آئندہ قانونی پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

    ادائیگی کے آسان ذرائع

    شہری PSCA کے آفیشل ای-چالان پورٹل پر جا کر گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کر کے تمام زیر التواء چالان کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ، ePay Punjab موبائل ایپ کا استعمال بھی تجویز کیا گیا ہے، جو اینڈرائیڈ اور iOS دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ اس ایپ کے ذریعے درج ذیل ذرائع سے چالان کی ادائیگی ممکن ہے: موبائل بینکنگ ،انٹرنیٹ بینکنگ ،اے ٹی ایم ، بینک برانچز ، ٹیلی کام ایجنٹس

    مستقبل کی پریشانی سے بچنے کا مؤثر طریقہ

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے خریداروں اور فروخت کنندگان پر زور دیا ہے کہ ای – چالان کی جانچ اور تصفیہ کو گاڑی کی فروخت کا ایک معیاری اور لازمی جزو سمجھا جائے، اس عمل سے نہ صرف دونوں فریق ذمہ داریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ گاڑی کی منتقلی بھی شفاف اور ہموار طریقے سے مکمل ہو سکتی ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت