Tag: ای گیٹس

  • سعودی عرب: مدینہ منورہ ایئرپورٹ پرعازمین کے لیے بڑی سہولت

    سعودی عرب: مدینہ منورہ ایئرپورٹ پرعازمین کے لیے بڑی سہولت

    سعودی عرب میں ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ’سدایا‘ کی جانب سے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین کی سہولت کیلیے 20 ’ای گیٹس‘ نصب کردیئے گئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سدایا اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ پر عازمین حج کو بہتر اور تیز ترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے امیگریشن اور دیگر اداروں کے تعاون سے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سدایا نے عازمین کے امیگریشن کی کارروائی کو تیز اور آسان بنانے کے لیے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے پر ای گیٹس کے علاوہ 30 سے زائد ’پاسپورٹ ریڈر‘ ڈیوائسز کا بھی اہتمام کیا ہے تاکہ امیگریشن کی کارروائی میں عازمین کو کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر سدایا سینٹر کی ٹیموں کو بھی مستقل بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشکل یا سسٹم ڈاون ہونے کی صورت میں فوری طور پراسے درست کیا جاسکے۔

    مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد کے ٹرمنل پر اضافی عملے کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ فنگر پرنٹ اسکینگ کے لیے جدید ترین سسٹم پر مشتمل 4 حساس یونٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے شاہ فہد جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے گردوں کے امراض میں مبتلا عازمین کیلیے خصوصی طورپر ڈائیلاسیس سینٹر قائم کردیا ہے۔

    شاہ فہد ہسپتال میں گردوں کے امراض کے لیے مخصوص وارڈ میں عازمین کے لیے علیحدہ سیکشن قائم کردیا گیا ہے تاکہ وہ عازمین جنہیں گردوں کے امراض کی شکایت ہے انہیں ڈائیلاسیس کے لیے کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

    مدینہ صحت مرکز کے مطابق بیمار عازمین کے لیے مخصوص کیے جانے والے وارڈ میں ڈائیلاسیس کے 13 جدید ترین یونٹس فراہم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے یومیہ 26 ڈائیلاسیس سیشنز کیے جاسکتے ہیں۔

    سعودی عرب: عازمین حج ’ای سم‘ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

    رپورٹس کے مطابق صحت مرکز کی جانب سے غیرملکی حج مشنز سے مستقل بنیادوں پر رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ بیمار عازمین کا ڈیٹا حاصل کیا جائے اور انہیں ضرورت پڑنے پر بروقت ڈائیلاسیس کی سہولت مہیا کی جاسکے۔

  • کسی کمپنی نے اربوں روپے کے ایئرپورٹ ای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر میں حصہ کیوں نہیں لیا؟

    کسی کمپنی نے اربوں روپے کے ایئرپورٹ ای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر میں حصہ کیوں نہیں لیا؟

    کراچی: ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ’’ای گیٹس‘‘ کی تنصیب کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نے ٹینڈر تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے ای گیٹس منصوبے میں کم وقت کے باعث کسی کمپنی نے ٹینڈر میں حصہ نہیں لیا۔

    ای گیٹس نصب کرنے کی تاریخ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے، اتھارٹی کے مطابق حکومت نے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مسافروں کو تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی کو ہدایت کی تھی۔

    محکمہ پاسپورٹ نے بھی اسی وجہ سے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

  • ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کیلئے ای گیٹس لگانے پر پیشرفت

    ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کیلئے ای گیٹس لگانے پر پیشرفت

    کراچی : بیرون ملک جانے والے مسافروں کو تیز امیگریشن سروس مہیا کرنے کے لیے ای گیٹس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی امیگریشن کیلئے ای گیٹس لگانے پر پیشرفت سامنے آئی۔

    سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ ای گیٹس سے مسافروں کو تیز امیگریشن سروس مہیا ہوسکے گی اور مسافروں کو پاسپورٹ اسی گیٹس پراسکین کرنے ہوں گے۔

    اس سے امیگریشن میں وقت بچے گا جبکہ اس منصوبے کے فعال ہونے کے بعد امیگریشن کے لیے لمبی قطاروں سے بھی مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی۔

    اس سلسلے میں سول ایوی ایشن نے ٹینڈرجاری کردیا اور کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، پہلے مرحلےمیں کراچی، لاہور اور اسلام آبادایئرپورٹ پر یہ گیٹس نصب کیے جائیں گے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

  • سعودی عرب: ریاض ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز

    سعودی عرب: ریاض ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز

    سعودی عرب میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ایس پی اے کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر ابتدائی طورپر ٹریول ہالز نمبر 3 اور4 پر ای گیٹس کو نصب کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے افتتاح کے موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شریف و دیگر بھی موجود تھے۔

    ڈائریکٹر جوازات بریگیڈیئر سلمان الیحیی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کو سہولت میسر ہوگی۔

    ای گیٹس کی سہولت کے باعث انسانی مداخلت کے بغیر مسافر اپنے سفری معاملات خود کار طریقے سے انجام دے سکیں گے جس سے ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔

    سعودی عرب: شدید بارشوں کا الرٹ جاری، عوام کو احتیاط کا مشورہ

    ڈائریکٹر جنرل جوازات کے مطابق ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل خدمات اور سہولتیں مسافروں کی آسانی کیلیے مہیا کرنا ہے۔ ای گیٹ مملکت کے شہریوں، مقیم غیرملکی اور زائرین کی سہولت کیلیے نصب کیے گئے ہیں۔

  • ای پاسپورٹ کا اجرا کب تک ہوگا؟ اہم خبر

    ای پاسپورٹ کا اجرا کب تک ہوگا؟ اہم خبر

    کراچی: محفوظ سیکیورٹی فیچرز پر مبنی ای پاسپورٹ کا ممکنہ اجرا تاخیر کے ساتھ مئی میں ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ای پاسپورٹ کے اجرا کے مقررہ وقت میں تاخیر کے بعد اب امکان پیدا ہو گیا ہے کہ یہ مئی کے پہلے ہفتے میں جاری ہو جائے گا۔

    مائیکرو چپ کارڈ کے حامل اس پاسپورٹ میں درخواست گزار کی تمام تر تفصیلات محفوظ ہوں گی، چپ میں محفوظ مسافر کے کوائف اور سفری تفصیلات امیگریشن اور نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گی۔

    اس کے محفوظ سیکیورٹی فیچرز میں متعدد چیزیں شامل ہیں، ای پاسپورٹ کے مرکزی صفحے پر پاسپورٹ ہولڈر کی ایک کی بجائے 2 تصاویر ہوں گی، پاسپورٹ کا مرکزی صفحہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈاٹ پر مشتمل ہوگا، اور نئے پاسپورٹ میں جعل سازی اور مرکزی صفحے کی تبدیلی ناممکن بنائی گئی ہے۔

    بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب ایک بار التوا کا شکار

    ای پاسپورٹ سے ایئر پورٹ پر دستاویزی سفری کارروائی انتہائی مختصر وقت میں مکمل ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کم وقت میں بورڈنگ کارڈ، امیگریشن کی تکمیل سے طیارے تک تیز تر رسائی ممکن ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ای پاسپورٹ کا اجرا مقررہ وقت سے تاخیر کے ساتھ ممکنہ طور پر مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، دراصل ای پاسپورٹ کے لیے درکار ای گیٹس اور متعلقہ سسٹم کی تنصیب بھی تا حال نہیں ہو سکی ہے، ای پاسپورٹ ملک کے بڑے ایئر پورٹس پر نصب ای گیٹس کے ذریعے استعمال ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔