Tag: اےآر وائی نیوز

  • میاں داد کے خلاف بیان دینے پرافسوس ہے، شاہد آفریدی

    میاں داد کے خلاف بیان دینے پرافسوس ہے، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید میاں داد کرکٹ کے لیجنڈ ہیں لیکن وہ ایک عرصے سے میری ذاتیات پر حملے کررہے تھے جس پر جواب دیا تاہم سنیئر کے بارے میں غلط بیان دینے پر افسوس ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’میاں داد کرکٹ کے لیجنٹ ہیں مگر وہ ایک عرصے سے میری ذاتیات پر حملے کررہے تھے، اُن کو ایک عرصے تک برداشت کیا مگر ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے‘‘۔

    شاہد خان آفریدی نے اپنے متنازعہ بیان پر نادم ہوتے ہوئے کہا کہ ’’جاوید میاں داد کرکٹ کے لیجنٹ ہیں ، سینئر کے خلاف جو کچھ کہا مجھے اُس پر دل سے افسوس ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل تلخ رویہ کے باعث مجبو ری میں جواب دیا تھا‘‘۔

    قبل ازیں شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ ’’جاوید میاں داد کو پیسوں کی فکر رہتی ہے، عمران خان اور اُن میں بس یہی فرق ہے‘‘۔

    بعد ازاں لیجنڈ کرکٹر نے لالہ کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں اسی وجہ سے وہ بار بار الوداعی میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہوگئی ہے اس لیے اب انہیں کوئی نہیں پوچھ رہا، کرکٹ میں کھلاڑی کو پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تاہم اگر آفریدی اس میں ناکام رہے اور سنیئرز پر الزام عائد کریں تو یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے‘‘۔

    سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان کی جانب سے لیجنڈ کرکٹر پر لگائے جانے والے الزام کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی پر میاں داد کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس پر آفریدی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ٹوئٹ کے ذریعے دیے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔

    آفریدی کے بیان پر کرکٹ کے مداحوں کا ردعمل

  • وزیرا علیٰ سندھ کے حلقہ کے 13 ہزار ووٹ جعلی نکلے ، الیکشن کمیشن

    وزیرا علیٰ سندھ کے حلقہ کے 13 ہزار ووٹ جعلی نکلے ، الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے حلقہ انتخاب پی ایس انتیس خیرپور کے تیرہ ہزار تین سو ارسٹھ ووٹ جعلی قرار دے دیے۔

    نادرا نے پی ایس انتیس خیر پور سے متعلق نادار کی تصدیقی رپورٹ جاری کردی، نادرا رپورٹ کے مندرجات اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیے، نادرا کی تصدیقی رپورٹ کے مطابق پی ایس انتیس کے کل چھیاسی ہزار چورانوے ووٹ تصدیق کے لیے بھیجے گئے ، جن میں سے صرف سولہ ہزار چھہ سو سینتالیس ووٹ درست قرار پائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے تیرہ ہزار تین سو ارسٹھ ووٹ فنگر پرنٹ میچ نہ ہونے پر جعلی قرار دیے گئے،جبکہ چھپن ہزار اناسی ووٹوں کی تصدیق ہی نہ ہوسکی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ غیر معیاری سیاہی کا استعمال ہے۔

  • الیکشن2013 کالعدم قرار دینےکی درخواست سماعت کیلئے منظور

    الیکشن2013 کالعدم قرار دینےکی درخواست سماعت کیلئے منظور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں الیکشن دوہزارتیرہ کالعدم قراردینے کےلئے دائردرخواست کی سماعت انتیس اکتوبرکو ہوگی۔

    سپریم کورٹ نے الیکشن دوہزارتیرہ کالعدم قراردیئےجانے سے متعلق دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کےلئے تاریخ مقرر کردی ہے، درخواست ریٹائرڈ جسٹس شاہد محمود صدیقی نے دائرکی ہے۔ درخواست میں الیکشن شفاف نہ ہونے کی بنا پرکالعدم قراردینے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ انتیس اکتوبر کو کرے گا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس ستائیس ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ,کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

    آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس,ستائیس ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    گذشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن کراچی اسٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور پہلی بار کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ستائس ہزار کی نفسیاتی حد عبورکر گیا۔

     

  • غذائی مصنوعات کی برآمدات میں 6.85 فیصد کا اضافہ

    غذائی مصنوعات کی برآمدات میں 6.85 فیصد کا اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر 2013ء کے دوران غذائی مصنوعات کے شعبہ کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 6.85 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔-

    ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اکتوبر2013ء کے دوران مختلف غذائی مصنوعات/اجناس کی برآمدات سے 1.311 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1.227 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔-

    رپورٹ کے مطابق چاول کی برآمدات میں 27.80فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں بھی 19.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں بھی بالترتیب37.98 اور28.85 فیصد کا نمایاں اضافہ واقع ہوا اور دالوں کی برآمدات میں بھی 221.36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

     

  • ہاسپیٹلر نمائش آئندہ سال برازیل کے شہرساؤ پاؤلو میں منعقد ہوگی

    ہاسپیٹلر نمائش آئندہ سال برازیل کے شہرساؤ پاؤلو میں منعقد ہوگی

    ہسپتال میں استعمال ہونے والی مصنوعات اور سازوسامان سے متعلقہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ”ہاسپیٹلر“ آئندہ سا ل مئی میں برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد ہوگی، جس میں شرکت کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ٹی ڈی اے پی ) نے درخواستیں طلب کر لی ہیں ، ٹی ڈی اے پی کے ایک ترجمان کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد ہونے والی ”پاسپیٹلر“عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند ادارے 20 دسمبر 2013ء تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں-

    حکام کے مطابق عالمی تجارتی میلہ 20 تا 23 مئی 2014ء کو منعقد ہوگا ، جس میں ہسپتال کے آلات، آلات جراحی، ایمرجنسی آلات سمیت علاج معالجے میں استعمال ہونے والے آلات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں، عالمی نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنے کاروبار کو وسعت دی جاسکتی ہے جبکہ اس حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

  • حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قرضوں کی مارکیٹ تشکیل دینے میں کوشاں

    حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قرضوں کی مارکیٹ تشکیل دینے میں کوشاں

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بینکوں کی طرح حکومت اُوورسیز پاکستانیوں اور مقامی سرمایہ کاروں کیلئے قرضوں کی مارکیٹ تشکیل دینے میں کوشاں ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ایک اجلاس کی صدارت کرتےہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ حکومت نے اُوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسلام آبادمیں دوسیکٹربنانےکافیصلہ کیا ہے۔ جہاں یہ مارکیٹ بننے سے چھوٹےاُوربڑےتمام سرمایہ کارقرضوں کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

    قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود نے بریفنگ دیتےہوئے بتایا کہ تارکین وطن ان سیکٹرزمیں پلاٹ فارن کرنسی میں خرید سکیں گے۔ اس کےعلاوہ پاکستان سرمایہ کاری بانڈ اورٹی بلزجلداسٹاک مارکیٹس میں لانچ کردیئے جائیں گےاورفروری 2014 کے بعد سےاِن کی وہاں تجارت شروع ہوجائیگی۔