Tag: اےآروائی نیوز

  • پریانکا چوپڑا نے شاہی شادی میں مدعو ہونے کی تصدیق کردی

    پریانکا چوپڑا نے شاہی شادی میں مدعو ہونے کی تصدیق کردی

    برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اگلے ماہ امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہے ہیں۔ اداکارہ کی بہترین دوست اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شاہی شادی میں مدعو کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

    امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ انہیں شاہی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوچکا ہے۔

    پریانکا چوپڑا امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکو اور ہالی ووڈ فلم بے واچ میں کام کرچکی ہیں۔ میگھن مرکل سے ان کی پہلی ملاقات ایک تقریب میں ہوئی جس کے بعد وہ دونوں بہت اچھی دوستیں بن گئیں۔

    پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دوست کے لیے بہت خوش ہیں۔ ’میں اسے 3 سال سے جانتی ہوں۔ وہ ایک مضبوط اور پرعزم عورت ہے‘۔

    وہ کہتی ہیں کہ میگھن کو صرف یہ کہہ کر نہیں پکارا جاسکتا کہ یہ شہزادے کی گرل فرینڈ ہے، ’اس کی ایک اپنی مضبوط شخصیت ہے جو اس پہچان سے کہیں زیادہ ہے‘۔

    گو کہ شاہی شادی میں ایک مہینے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے تاہم پریانکا چوپڑا کے مطابق انہوں نے شادی میں پہننے کے لیے تاحال لباس کا انتخاب نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل 19 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ان کی شادی میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مدعو نہیں کیا گیا۔

    شاہی شادی میں صرف خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جن کی تعداد 600 کے قریب ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواجہ آصف کی نااہلی کا کیس کسی کی ذات کا نہیں پورے پاکستان کا تھا: عمران خان

    خواجہ آصف کی نااہلی کا کیس کسی کی ذات کا نہیں پورے پاکستان کا تھا: عمران خان

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ کیس کسی کی ذات نہیں پورے پاکستان کا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں نااہل قرار دینے کے فیصلے کا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیر مقدم کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیصلے پر خوشی ہوئی ہے، یہ کیس کسی کی ذات نہیں پورے پاکستان کا تھا۔

    خیال رہے کہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے درخواست تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دائر کی تھی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر خارجہ دبئی میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم ہیں جہاں سے وہ ماہانہ تنخواہ بھی حاصل کرتے ہیں۔ غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرنے والا شخص وزیر خارجہ کے اہم منصب پر کیسے فائز رہ سکتا ہے۔

    درخواست میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع ہوتے ہوئے غیر ملکی کمپنی کی ملازمت مفادات کا تصادم تھا۔

    عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آج اسلام آبادہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا جس کے بعد وہ وزیر خارجہ بھی نہیں رہے۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • غیر ملکی اکاؤنٹس کیس: بیرون ملک ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب

    غیر ملکی اکاؤنٹس کیس: بیرون ملک ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاکستانی شہریوں کے غیر ملکی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے ایف بی آر اور بینک افسران کے زیر استعمال بڑی گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا جبکہ ایک سال کی غیر ملکی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستانی شہریوں کے غیر ملکی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے کہا کہ کسٹم حکام جو گاڑیاں نان کسٹم پیڈ پکڑتے ہیں ان کی تفصیلات دی جائیں۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں افسران خود استعمال کرتے ہیں۔ ایسی پالیسیاں خود بنائی گئیں کہ پیسہ بیرون ملک چلا جائے۔

    سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور بینک افسران کے زیر استعمال بڑی گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بھی بتائے ان کے پاس کتنی بڑی گاڑیاں ہیں۔ معلوم ہے چیئرمین ایف بی آر کے پاس 1300 سی سی گاڑی ہے۔ ’یہ قوم کا پیسہ ہے، قوم کے لیے مشعل راہ بنیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ تمام چیف جسٹس صاحبان سے بھی گاڑیوں کی تفصیل مانگی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ میرے پاس ایک جیپ بھی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جیپ آپ کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔

    غیر ملکی اکاؤنٹس کے حوالے سے عدالت نے کہا کہ پیسہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانا ریاست کی ناکامی ہے جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم تو ملک کے قانون کے پابند ہیں، عدالت تشریح کردے تو اس کی پابندی بھی کریں گے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جہانگیر ترین نے کتنے ملین ڈالرز بیرون ملک بھیج دیے، انہوں نے باہر اثاثے بنا لیے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ دبئی میں کتنے پاکستانیوں کی جائیدادیں ہیں وہ بھول جائیں؟ ایمنسٹی اسکیم سے جو لوگ فائدہ اٹھائیں گے معلومات آجائے گی۔

    عدالت نے اسٹیٹ بینک سے بیرون ملک منتقل رقم کی تفصیلات طلب کیں جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 50 ہزار ڈالر سے اوپر منتقل رقم کی تفصیل دیتے ہیں۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی ٹرانزیکشنز سے بھی رقم جاتی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے جواب دیا کہ ٹیڈی بکریوں کو بھی پکڑ لیتے ہیں۔

    عدالت نے ایک سال میں 50 ہزار ڈالر سے اوپر ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تفصیلات سر بمہر لفافے میں پیش کی جائے۔

    کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خبردار! دھوپ آپ کو بوڑھا کر سکتی ہے

    خبردار! دھوپ آپ کو بوڑھا کر سکتی ہے

    جوان اور کم عمر دکھائی دینا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بڑھاپے سے دور رہنا چاہتے ہیں تو دھوپ میں کم سے کم وقت گزاریں۔

    یہ تحقیق اس وقت سامنے آئی جب امریکہ کے شہر بوسٹن میں 231 خواتین سے سوالات کیے گئے۔ ان خواتین سے ان کے طرز زندگی کے متعلق پوچھا گیا جس سے پتہ چلا کہ وہ کتنا وقت دھوپ میں گزارتی ہیں۔

    S2

    نتیجے کے مطابق وہ خواتین جو دھوپ میں کم وقت گزارتی تھیں یا دھوپ میں نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتی تھیں ان کی جلد پر نہ صرف جھریاں کم تھیں بلکہ ان کی جلد خوبصورت اور جوان بھی تھی۔

    ماہرین نے بتایا کہ دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے سے یا دھوپ کے براہ راست جلد پر پڑنے سے جلد کے اندرونی خلیات تباہ ہونے لگتے ہیں اور یوں جلد بوسیدہ ہوجاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد سے نجات پائیں

    انہوں نے بتایا کہ دھوپ کے اثرات کچھ اقسام کی جلد پر زیادہ شدت سے اثر انداز ہوتے ہیں جیسے اینگلو سیکسن افراد کی جلد، ایسی جلد میں’میلانین‘ نامی مادہ کم ہوتا ہے۔ ’میلانین‘ جلد، بالوں اور آنکھوں کو رنگ فراہم کرتا ہے۔

    گہری رنگت کے حامل افراد کی جلد میں یہ مادہ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے۔ میلانین دھوپ سے بچاؤ کے لیے ایک قدرتی ڈھال ہے۔

    میسا چوسٹس میں ڈرماٹولوجی پروفیسر کم بال کا کہنا ہے کہ چونکہ احتیاط علاج سے زیادہ ضروری ہے، چنانچہ خواتین کو روز اپنی جلد کو دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

    bihar-1

    انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے 50 سال سے دھوپ سے بچاؤ کے لیے سن اسکرین کا استعمال کرتی آرہی ہیں اور اس معمول کو ایک دن کے لیے بھی نہیں چھوڑا۔

    انہوں نے اس تصور کی بھی نفی کردی کہ پانی کے زیادہ استعمال سے ہم اپنی جلد کو بہتر بنا سکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس: اسٹیٹ بینک کا بڑا اسکینڈل منظر عام پر

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس: اسٹیٹ بینک کا بڑا اسکینڈل منظر عام پر

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔ جہانگیر صدیقی کے بینک کو کم شرح سود پر 20 ارب روپے قرضہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

    کمیٹی کو پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جہانگیر صدیقی بینک کو کم شرح سود پر 20 ارب روپے قرضہ دینے کا انکشاف ہوا۔

    آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ بینک کو 7.6 کے بجائے4.7 فیصد پر 15 ارب قرض دیا گیا۔ قرض دینے سے قومی خزانے کو 43 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بینک کو بعد میں اعشاریہ صفر ایک ریٹ پر مزید 5 ارب دیے گئے۔

    خورشید شاہ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کے قرضے کی نوازشات بھی کی گئیں۔ نجی بینک کے پیچھے کون ہے جس پر نوازشات کی گئیں؟

    اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ نجی بینک میں علی حسین نامی شخص بڑا شیئر ہولڈر ہے۔ دیگر پاکستانی اور بحرین کے لوگ بھی شراکت دار ہیں۔

    خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اور چیئرمین نیب از خود نوٹس لیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب جانیں

    مزیدار کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب جانیں

    پلاؤ بریانی کی نسبت کم مصالحوں والی ایسی ڈش ہے جس شوق سے کھایا جاتا ہے۔ پلاؤ کو مختلف مقامات پر علیحدہ طریقوں سے بنایا جاتا ہے جس سے اس کی لذت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    چاول: 500 گرام

    گوشت: آدھا کلو

    تیل: آدھا کپ

    پیاز: 1 سے آدھا عدد

    کلونجی: 1 چٹکی

    دار چینی: 4 اسٹکس

    کالا زیرہ: 1 سے آدھا چائے کا چمچ

    لونگ: 6 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    پسی سونف: 3 کھانے کے چمچ

    پسا دھنیہ: 3 کھانے کے چمچ

    دہی: 1 کپ

    دودھ: آدھا کپ

    کشمش: 1 کھانے کا چمچ

    پانی: آدھا جگ

    فوڈ کلر: 1 چٹکی

    ابلے انڈے: 3 عدد

    بادام: 10 عدد

    نمک: حسب ذائقہ


    ترکیب

    تیل میں کچی پیاز، کلونجی، کالا زیرہ، لونگ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    اب گوشت، پسی سونف، پسا دھنیہ، دودھ، دہی اور کشمش ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    اب پانی شامل کریں۔

    ہلکا سا جوش آنے پر چاول ڈال کر مکس کریں۔

    دم دینے سے پہلے دودھ اور دہی ایک پیالے میں ملائیں اور چٹکی بھر فوڈ کلر ڈال کر دم لگے ہوئے پلاؤ پر اوپر سے ڈال دیں۔

    تیار ہونے پر ڈش میں نکال کر سنہری پیاز، بادام، کشمش اور ابلے انڈوں سے سجا کر پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے: خورشید شاہ

    حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے: خورشید شاہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ عدالت بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو موقع ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہر وقت ہر جگہ یہی پیغام دیتا ہوں کہ اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے۔ ٹکراؤ کسی پارٹی کی طرف سے یا کہیں اور سے خطرناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ’نواز شریف کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئے۔ جب عدالت بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو موقع ملے گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس دن کے لیے ایسی قربانیاں نہیں دی تھیں۔ ایسا نہ ہو اداروں کے ٹکراؤ سے سسٹم ریزہ ریزہ ہوجائے۔ ’سندھ میں بجٹ پیش ہوگا، پختونخواہ نہیں دیتا تو جولائی کے اخراجات نہیں کر سکے گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ مینڈیٹ 4 ماہ کا ہے۔ حکومت پر دباؤ ڈالیں گے 4 ماہ کے مینڈیٹ سے آگے نہ بڑھے۔ ’حکومت صرف روز مرہ اخراجات کا بجٹ پیش کرے‘۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ کسی سیاستدان پر حملہ ہوا تو الزام عدالت پر آجائے گا۔ عدالت کو سیکیورٹی معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ بے نظیر کا واقعہ ہوا، بنیاد یہ ہے مشرف نے سیکیورٹی ہٹا دی تھی۔ ’اسفند یار، فضل الرحمٰن پر حملے ہوئے، انہیں خدشات بھی ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اغوا شدہ بچیوں کو اگلی سماعت پر ہر صورت میں پیش کیا جائے: عدالت کا حکم

    اغوا شدہ بچیوں کو اگلی سماعت پر ہر صورت میں پیش کیا جائے: عدالت کا حکم

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں 2 بچیوں کے اغوا سے متعلق کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت تک بچیوں کو ہر صورت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پونے 2 سال سے لاپتہ بچیوں سمیعہ اور ادیبہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی۔

    سماعت کے دوران پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد پولیس نے عدالت کو رپورٹ پیش کردی۔

    دوران سماعت ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ بچیوں کی تلاش میں پیش رفت ہوئی ہے 3 افراد کو شامل تفتیش کیا۔ حیدر آباد اور آزاد کشمیر کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں: لاپتہ بچیوں کا کیس، کیوں نہ تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں

    ایس ایس پی نے بتایا کہ مخبر نے بچیوں کے ریڈ لائٹ ایریا میں نظر آنے کی نشاندہی کی۔ ’بچیوں کو جلد بازیاب کروانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ مجھے کوشش نہیں نتیجہ چاہیئے۔ سابق آئی جی طاہر عالم نے عدالتی احکامات پر تنقید کی۔ ’کیا طاہر عالم اسلام آباد پولیس کے ترجمان ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آج بھی تھانے آکشن ہوتے ہیں۔ ایک سب انسپکٹر ایسا ہے جو آئی جی کے تبادلے کرواتا ہے۔ ’سابق آئی جی طاہر عالم کو توہین عدالت کا نوٹس دیں گے‘۔

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ گمشدہ بچیاں میری بیٹیاں ہیں۔

    انہوں نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک بچیوں کو ہر صورت پیش کریں۔ ’بچیاں پیش نہ ہوئیں تو آئی جی سمیت سب افسران کو اڈیالہ جیل بھیجوں گا‘۔

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہر میں بجلی کا بحران: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے

    شہر میں بجلی کا بحران: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے

    کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم بجلی بحران پر توانائی کیبنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم کی آمد کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نوٹس لینے کے بعد ہوئی ہے۔ وزیر اعظم بجلی کے بحران پر توانائی کیبنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس گورنر ہاؤس میں ہوگا جس میں وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری، مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل، کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین، سوئی سدرن کے ایم ڈی امین راجپوت اور سیکریٹری فنانس شرکت کریں گے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کو بجلی کے بحران کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جبکہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس سے بھی بجلی کے بحران کے حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بجلی کے بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو ٹھہرایا ہے۔

    اپنی جاری کردہ رپورٹ میں نیپرا کا مؤقف تھا کہ گیس نہیں ہے تو کے الیکٹرک فرنس آئل سے بجلی کیوں نہیں بنارہی؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کورنگی کمبائنڈ پلانٹ اور بن قاسم پلانٹ دو متبال فیول سے چلائے تو لوڈشیڈنگ میں کمی آسکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فالج سے بچانے والی آسان عادت

    فالج سے بچانے والی آسان عادت

    کیا آپ ورزش کرنے کے عادی ہیں؟ اگر آپ ہفتے یا مہینے میں کبھی کبھار ورزش کرتے ہیں تو جان لیں کہ آپ کی اس ورزش کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ ورزش آپ کو فالج یا دل کے اچانک دورے سے نہیں بچا سکتی۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو باقاعدگی سے کم وقت کے لیے ورزش کرتی ہیں ان کا دل صحت مند رہتا ہے بہ نسبت ان خواتین کے جو زیادہ ورزش تو کرتی ہیں مگر بے قاعدگی سے یا وقت کی پابندی کا خیال کیے بغیر کرتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: سبزیوں اور پھلوں کا استعمال فالج سے بچاؤ میں مفید

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کے لیے وقت کی پابندی اور باقاعدگی کے ساتھ ساتھ اس کے طریقہ کار کو بھی عمر کے ساتھ تبدیل کرنے کی بھی ضروت ہے۔

    ایسا نہیں ہوسکتا کہ نوجوانی میں آپ سخت ورزشیں کریں اور بڑھتی عمر کے ساتھ بھی اس کو برقرار رکھیں۔ یہ عادت فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    ماہرین نے کہا کہ جب ہم ورزش نہیں کرتے تو ہماری خون کی شریانیں سخت ہوجاتی ہیں، ہمارے وزن میں اضافہ ہوتا ہے، پھیپھڑوں کی کارکردگی کم ہونے لگتی ہے جبکہ ہمارے پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں۔

    ان کے مطابق ہفتے میں 150 منٹ کی ورزش ہر عمر کے افراد کے لیے بہترین ہے لیکن اسے وقت کی پابندی اور باقاعدگی کے ساتھ کیا جائے تب ہی یہ فائدہ مند ہو سکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔