Tag: اےآر وائی نیوز

  • دبئی میں ’سپر میگا آن لائن سیل‘ کا میلہ، کتنی رعایت ملے گی؟

    دبئی میں ’سپر میگا آن لائن سیل‘ کا میلہ، کتنی رعایت ملے گی؟

    اگر آپ بھی شاپنگ کے شوقین ہیں تو دبئی چلیں کیونکہ دبئی میں تین دن کے لیے ’سپر میگا آن لائن سیل‘ کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صارفین کل سے 31مارچ تک شاپنگ سینٹرزاور تجارتی مراکز میں اشیاء کی خریداری پر 95 فیصد تک کی غیر معمولی رعایت حاصل کرسکیں گے۔

    الامارات الیوم کے مطابق عام خریداروں کے ساتھ ساتھ ریٹیلرز بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ بین الاقوامی برانڈز کی اشیا سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ملکی برانڈز کے ملبوسات، خوشبویات و دیگر اشیاء بھی بہت کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔

    دوسری جانب دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے والے لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں مفت اسمارٹ چھتری دی جائے گی۔

    متحدہ عرب امارات دبئی میں روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو اسمارٹ چھتری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رمضان میں عمرہ زائرین کیلیے 3 اہم شرائط

    مفت اسمارٹ چھتری منصوبے کا ابتدائی طور پر کینیڈا کی معروف امبریلا شیئر سروس کمپنی ’امبرہ سٹی‘ کے تعاون سے الغبیبہ بس اور میٹرو اسٹیشن پر شروع کیا جا رہا ہے اور اگر سروس کامیاب رہی تو اسے تین ماہ بعد دیگر بس اور میٹرو اسٹیشنز پر بھی شروع کیا جائے گا۔

  • کیا آپ بھی  کیچپ کے شوقین ہیں؟ تو یہ جان لیں!

    کیا آپ بھی کیچپ کے شوقین ہیں؟ تو یہ جان لیں!

    عام طور پر پاکستانی اپنے ذائقے کو دوبالا کرنے کے لئے کیچپ کا استعمال کرتے ہیں، چاہے گوشت سے بنی ہوئی کوئی چیز ہو، فرنچ فرائز ہوں، کسی بھی قسم کا برگر ہو ہر چیز کا مزہ بڑھانے کے لئے کیچپ کی ضرورت پیش آتی ہے۔

    کیچپ کو استعمال کرنے کے جہاں کچھ فوائد ہیں تو وہیں بہت زیادہ نقصانات بھی ہیں، اس لئے کیچپ کا بہت زیادہ استعمال کرنے والوں کو نقصانات سے آگاہی ضروری ہے۔

    ٹماٹو کنسنٹریٹ کے اس عمل میں ٹماٹر کو دیر تک گرم کیا جاتا ہے، جس کے بعد اس کے بیج اور چھلکے کو ہٹا کر اسے دوبارہ پکاتے ہیں، اس عمل کے گزرنے کے بعد اس میں موجود وٹامن اور منرلز کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

    ہائی فرکٹوز کارن سیرپ یہ اجزاء صرف کیچپ نہیں بلکہ کولڈ ڈرنکس اور اجناس وغیرہ میں بھی پائے جاتے ہیں، جس سے وزن میں اضافے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

    کارن سیرپ یہ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ جیسا ہی ایک اور سیرپ ہوتا جس کی وجہ سے کیچپ کی مٹھاس میں اضافہ ہوجاتا ہے، جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

    کیچپ کی تیاری کے مراحل میں چینی کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، جس سے اس کی مٹھاس بڑھ جاتی ہے، جو نقصان دہ ہے، اس لیے اپنے کھانوں میں کیچپ کا استعمال کم کرنا ہی بہتر ہے۔

    جہاں کیچپ کے بہت زیادہ نقصانات ہیں تو وہیں کچھ فوائد بھی ہیں، اسے ٹماٹر سے تیار کیا جاتا ہے اور ٹماٹر ہماری صحت کے لیے فائدے مند ہیں۔

    ماہ رمضان میں نظام ہاضمہ کی خرابی کا آسان حل

    بچوں کی غدا میں کیچپ شامل کرنے کے باعث بچے اپنا کھانا شوق سے کھا لیتے ہیں، ورنہ انہیں کھانا ختم کروانا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔

  • ’اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کا اسکول دھماکے سے اُڑا دیا‘

    ’اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کا اسکول دھماکے سے اُڑا دیا‘

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین کارروائی میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کا ٹھکانہ کہہ کر اقوام متحدہ کے اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جارحانہ اور وحشتناک کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی ریلیف اور ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک اسکول کو دھماکے سے اڑانے کی ویڈیوز دیکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس خونخوار جنگ میں فریقین کو وہاں موجود اقوام متحدہ کے مراکز کی تمام تفصیلات دستیاب ہونے کے باوجود بھی اسکول پر حملہ کیا گیا۔

    فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ تمام عوامی مقامات، اسکول اور اسپتالوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت امان حاصل ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے بہت ہی غضب ناک ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ پر بمباری کی وجہ سے اسرائیل کی حمایت ختم ہونے لگی ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے خبردار کیا کہ اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کی وجہ سے عالمی برادری کی حمایت کھونے لگا ہے۔

    بائیڈن نے واشنگٹن میں ایک مہم کی فنڈ ریزنگ تقریب میں کہا کہ وہ اس حمایت سے محروم ہونا شروع کر رہے ہیں، نیتن یاہو کو اپنی سخت گیر حکومت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

    امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتی ہے۔

  • ویڈیو: سوئس صدر کی ابوظبی کی شیخ زاید جامع مسجد آمد

    ویڈیو: سوئس صدر کی ابوظبی کی شیخ زاید جامع مسجد آمد

    سوئٹزرلینڈ کے صدر نے گزشتہ روز ابوظبی میں شیخ زاید بڑی جامع مسجد کا دورہ کیا۔ انہوں نے شیخ زاید کے تاریخی ورثے اور ان کے اس حکیمانہ طرز اقتدار کی تعریف کی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے صدر کے ہمراہ سوئس سفیر، سوئٹزرلینڈ میں اماراتی سفیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سوئس صدر شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کے مقبرے پر بھی گئے۔

    سوئٹزرلینڈ کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شیخ زاید نے اقوام عالم کے درمیان روا داری، امن و سلامتی اور پرامن بقائے باہم کے کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

    سوئس صدر نے شیخ زاید جامع مسجد کے ہال اور بیرونی حصوں کا بھی نظارہ کیا۔ شیخ زاید جامع مسجد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف العبیدلی ان کے ہمراہ تھے۔


    جامع مسجد کے تمدنی پیغام سے متعارف کراتے ہوئے سوئس صدر کو بتایا گیا کہ روا داری، پرامن بقائے باہم اس کا اہم پیغام ہے۔

    سوئس صدر کو بتایا گیا کہ شیخ زاید جامع مسجد مرکز اسلامی ثقافت کو متعارف کرانے اور اقوام عالم کے درمیان تمدنی رابطے بڑھانے کے حوالے سے اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔

  • شیریں مزاری کی گرفتاری، انکوائری کمیشن کے ٹی او آر سامنے آگئے

    شیریں مزاری کی گرفتاری، انکوائری کمیشن کے ٹی او آر سامنے آگئے

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین رکنی کمیشن کے سربراہ سابق سیکرٹری قانون جسٹس (ر)شکور پراچہ ہوں گے، کمیشن میں سابق آئی جی پی ڈاکٹر نعیم خان، سابق فیڈرل سیکریٹری سیف اللہ چٹھہ شامل ہیں۔

    آج دوران سماعت کابینہ ڈویژن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا، جس میں کمیشن کے ٹی او آر عدالت کے سامنے پیش کئے گئے، ٹی او آر میں بتایا گیا کہ کمیشن شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق تحقیقات کرے گا۔

    کمیشن غیر جانبدارانہ انکوائری سےگرفتاری میں اختیارات کےغلط استعمال کےالزامات کاجائزہ لے گا، کمیشن چار جولائی تک اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھیجے گا، ٹی او آر میں واضح طور پر کہا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ کمیشن کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی گرفتاری پر اینٹی کرپشن کا موقف سامنے آگیا

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گزشتہ ماہ 21 مئی کو ان کے گھر کے باہر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں اسی رات گیارہ بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

  • جدید خصوصیات کا حامل ‘اسمارٹ فون’ مارکیٹ میں آنے کو تیار، نام جانئے؟

    جدید خصوصیات کا حامل ‘اسمارٹ فون’ مارکیٹ میں آنے کو تیار، نام جانئے؟

    عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے دنیا کا پہلا 6 بیک کیمروں والا منفرد کانسیپٹ فون جلد مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا ہے۔

    ویوو کمپنی کو یہ اعزاز حاصل ہے جس نے سب سے پہلے اپنے کانسیپٹ فون نیکس میں متاثر کن 91.24 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو کو متعارف کرایا تھا، اب اس سیریز کا 5 واں فون جلد مارکیٹ میں آنے والا ہے۔

    نئے موبائل کو ویوو نیکس 5 کا نام دیا گیا ہے، ویوو نیکس 5 کو حقیقی معنوں میں آل اسکرین فون قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس میں سیلفی کیمرا ڈیوائس کے اندر چھپا ہوا ہوگا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق درحقیقت یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں بیک پر 6 کیمرے دیئے جاسکتے ہیں، فون کے فرنٹ پر کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہو ہوسکتا ہے جبکہ بیک پر 6 کیمرا سنسر ہوں گے، اسکرین میں چھپا ہوا سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن، طریقہ جانیے

    غیر مصدقہ فیچرز کے مطابق ویوو نیکس 5 کو 6.78 انچ امولیڈ ڈسپلے 2K ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا، اسی طرح فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

    کچھ عرصے پہلے کی لیکس میں بتایا گیا تھا کہ یہ فون ممکنہ طور پر 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔

    ویوو نیکس 5 میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر ہوگا جبکہ واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس خصوصیات بھی ڈیوائس کا حصہ ہوں گی، لیکس کے مطابق 40 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا جبکہ بیک پر کیمرے کم از کم 50 میگا پکسل سنسرز سے لیس ہوسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ویوو کا پہلا نیکس فون دنیا کا پہلا فون تھا جس میں سلائیڈ آﺅٹ کیمرا دیا گیا تھا جبکہ نیکس 2 میں آگے کے ساتھ پیچھے بھی ڈسپلے دیا گیا تھا، جس میں پرائمری کیمرے کو سیلفی کے بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔

  • امریکا کا عراق سے فوجی مشن ختم کرنے کا فیصلہ

    امریکا کا عراق سے فوجی مشن ختم کرنے کا فیصلہ

    افغانستان کے بعد عراق میں بھی امریکا کا فوجی مشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے یہ اعلان عراقی وزیراعظم مصطفی الخدیمی کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات تاریخ بن گئی، ملاقات میں صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے بعد عراق میں اٹھارہ سال سے امریکی فوج کی مکمل واپسی طے پائی۔

    معاہدے کے مطابق رواں سال کے آخر تک عراق میں امریکی جنگی مشن کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

    معاہدے کے تحت عراق میں موجود بین الاقوامی اتحاد سے منسلک افراد اور شخصیات، مشورے اور تربیت فراہم کرنے والے اہلکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا عراق کی ذمہ داری ہوگی۔

    یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ افغانستان میں بھی بیس سالہ جنگ کو ختم کرنے کے آخری مراحل میں ہے۔

    سابق امریکی صدر باراک اوباما نے دو ہزار گیارہ میں عراق سے فوج کو واپس بلا لیا تھا، تاہم داعش نے مغربی اور شمالی عراق کے بڑے علاقے پر قبضہ کیا تو دو ہزار چودہ میں عراقی فورسز کی تربیت اور مشاورت کے لیے فوجیوں کو عراق واپس بھیجا گیا تھا۔

  • امریکی ریاست میں خوفناک ٹریفک حادثہ

    امریکی ریاست میں خوفناک ٹریفک حادثہ

    واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں بارش اور طوفان کے باعث اٹھارہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں نو بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلخراش حادثہ ریاست الباما کے علاقے طللا پوسا کاؤنٹی میں ہوا ،جہاں اسکول طالب علموں کی گاڑی طوفان کے باعث الٹ گئی، جس کے باعث دیگر گاڑیاں بھی اس سے جا ٹکرائی۔

    واقعے میں نوماہ کی بچی سمیت دس افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں آٹھ اسکول طالبات بھی تھیں۔

    الباما کی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطرناک طوفان ریاست میں تباہی مچانے کے بعد اب بحر اوقیانوس کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں اس کے دوبارہ مضبوط ہونے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

  • جاپان نے اپنے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    جاپان نے اپنے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    ٹوکیو: عالمی وبا کرونا کے پیش نظر دنیا کے متعدد ممالک نے سفری پابندیوں کو سخت کرتے ہوئے اب ویکسین پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان نے مقامی بلدیات کو اگلے ماہ سے ویکسین پاسپورٹ‘‘ نامی تصدیق نامہ جاری کرنے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا ہے، جس میں تصدیق کی جائے گی کہ پاسپورٹ ہولڈر کو کرونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

    جاپان میں کاروباری حضرات اور دیگر لوگ چاہتے ہیں کہ ایسے تصدیق نامے ان افراد کو جس قدر جلد ممکن ہو سکے جاری کیے جائیں جو بیرونِ ملک سفر کرتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مقامی حکومت کے دفاتر ویکسینیشن ریکارڈز کی بنیاد پر قانونی طور پر درست پاسپورٹ کے حامل لوگوں کو جولائی کے آخر تک تصدیق نامے جاری کرنے کا آغاز کریں گے۔

    ان تصدیق ناموں میں سفر کرنے والے کا نام، شہریت، پاسپورٹ نمبر اور ویکسین لگانے کی تاریخ درج ہوگی، حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان تصدیق ناموں کی ڈیجیٹل طرز بھی جاری کر سکتی ہے جس کیلئے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے۔

    دوسری جانب یورپی یونین بھی ویکسین تصدیق نامے متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔

     

  • بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

    بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، رات گئے آسمانی بجلی گرنے کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہلو کے نواحی علاقے سفید اور نساؤ میں موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے دو مختلف واقعات میں خاتوں اور بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔

    حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو روانہ کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

    اس کے علاوہ سینجاڑ، لاسے زائی، تمبو اور سفید کے علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، جس کے نتیجے میں خریف کی فصلیں تباہ ہوگئیں، بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں کئی کچے مکانات بھی گرے،فوری طور پر نقصانات کی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث آزاد کشمیر، جہلم ، راولپنڈی، لاہور ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بعض مقامات پر طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔