Tag: اےآر وائی نیوز

  • اصغر خان کے کیس پر ہم پیشرفت کریں گے: عمران خان

    اصغر خان کے کیس پر ہم پیشرفت کریں گے: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لاڈلے کے خلاف اصغر خان کا کیس 25 سال تک نہیں سنا گیا۔ اصغر خان کے کیس پر ہم پیشرفت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان نے بڑی جدوجہد کی۔ اصغر خان نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف میں ضم کی اس پر میں بہت خوش تھا۔

    انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کا لاڈلے کے خلاف کیس 25 سال تک نہیں سنا گیا۔ اصغر خان کیس پر ہم پیشرفت کریں گے۔ اصغر خان نے جدوجہد کی کہ کس طرح پیسے دے کر لاڈلے کو فائدہ دیا گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کسی اور کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ امریکا نے افغانستان میں 16 سال جنگ لڑی، ناکامی کا ملبہ ہم پر ڈال دیا۔ امریکا کے کہنے پر ہم نے قبائلی علاقے تباہ کر دیے۔ ’سیاسی اشرافیہ خود پاکستان کو بدنام کرنے میں لگے ہیں۔ امریکی صدر نے پاکستان کے لیے جو بیان دیے اس کی ذمے دار بھی سیاسی اشرافیہ ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے فوج کے ڈر سے بھارتی وزیر اعظم سے چھپ کر ملاقات کی۔ کس ملک کا وزیر اعظم اس طرح چھپ کر ملاقات کرتا ہے؟ ’ساجد میر نے کہا کہ شریف برادران نے سعودی عرب کو کہا ہم یمن میں فوج بھیجنا چاہتے تھے۔ شریف برادران نے سعودی عرب کو کہا ہم یمن میں فوج بھیجنا چاہتے تھے راحیل شریف نہیں چاہتے تھے۔ نواز شریف نے امریکی سفیر کو کہا میں نے دباؤ ڈال کر فوج بھجوائی تھی‘۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا سے معلومات لیں۔ ’شریف برادران نے امریکیوں سے کہا ہمیں تیسری باری دلوا دیں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے امریکیوں کو کہا کہ میں ہمیشہ آپ کا بہترین دوست رہوں گا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے امریکیوں سے کہا میں وزیر اعظم بنا تو اچھے تعلقات رکھنا۔ فضل الرحمٰن نے امریکیوں سے کہا کہ میرے پاس بیچنے کے لیے سیٹیں ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے، امریکا نے کیا بھارت کو واچ لسٹ میں ڈالا؟ ختم نبوت کا معاملہ کس کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا یہ واضح ہوگیا۔ خواجہ آصف نے واشنگٹن میں کہا ہم لبرل ہیں، تحریک انصاف دینی جماعتوں کے ساتھ ہے‘۔

    عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کی حیثیت ختم کردی ہے۔ یہ ٹرمپ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوتے ہیں، پرچی سے پڑھتے ہیں۔ تحریک انصاف دنیا میں قوم کی حیثیت بحال کروائے گی۔ ’ان کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں اسی لیے ٹرمپ کا نام نہیں لے رہے۔ میرے بھی اربوں ڈالر باہر ہوں تو ٹرمپ کا نام نہ لوں۔ ان کا خیال ہے کہ کوئی بچالے گا تو یہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن، پاکستان کی ضرورت ہے۔ افغانستان کی بدتر صورتحال پر پاکستان کو الزام دینا افسوسناک ہے۔ افغانستان میں امن نہیں ہوگا تو خطے کو نقصان ہوگا‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • روزانہ خشک میوہ جات کا استعمال بے شمار بیماریوں سے بچائے

    روزانہ خشک میوہ جات کا استعمال بے شمار بیماریوں سے بچائے

    اگر آپ امراض قلب، کینسر اور ان کے باعث قبل از وقت موت کے خطرے سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو روزانہ مٹھی بھر گری دار خشک میوہ جات کھانے کی ضروت ہے۔

    یہ تحقیق امپیریئل کالج لندن میں کی گئی۔ تحقیق کے مطابق گری دار خشک میوہ جات جیسے مونگ پھلی، اخروٹ، پستہ، بادام، چلغوزے اور کاجو وغیرہ کینسر اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

    nuts

    ماہرین کے مطابق اس ضمن میں ان غذاؤں کا روز استعمال کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے روزانہ کم از کم 20 گرام خشک میوہ جات کھانے کی تجویز دی۔

    ماہرین نے بتایا کہ یہ میوہ جات امراض قلب میں 30 فیصد، کینسر میں 15 فیصد اور قبل از وقت موت کے خطرے میں 21 فیصد کمی کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ذیابیطس کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس کے خطرے میں 40 فیصد کمی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ خشک میوہ جات میں ریشہ، میگنیشیئم اور جسم کے لیے فائدہ مند چکنائی موجود ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دل کو توانا بناتے ہیں اور جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو معمول پر رکھتے ہیں۔

    nuts-3

    کچھ میوہ جات میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی شامل ہوتے ہیں جو ذہنی تناؤ اور کینسر سے حفاظت فراہم کرتے ہیں۔

    ماہرین نے واضح کیا کہ چونکہ خشک میوہ جات میں چکنائی موجود ہوتی ہے جو موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا ان کو اعتدال میں استعمال کیا جائے۔ ان کے مطابق ان غذاؤں کے فوائد اٹھانے کے لیے ان کی مٹھی بھر مقدار کافی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ذیابیطس کا آسان اور قدرتی علاج

    ذیابیطس کا آسان اور قدرتی علاج

    آج کل غیر صحت مند اور غیر متحرک طرز زندگی کے باعث ذیابیطس کا مرض بے حد عام ہوتا جارہا ہے۔ ذیابیطس کا شکار افراد سینکڑوں مہنگی مہنگی دوائیاں کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ انہیں کڑا پرہیز بھی کرنا پڑتا ہے۔

    مگر حال ہی میں کی جانے والی ایک سائنسی تحقیق سے پتہ چلا کے آم کے پتے ذیابیطس کا قدرتی علاج ہیں۔

    مزید پڑھیں: فوری توجہ کی متقاضی ذیابیطس کی 8 علامات

    ذیابیطس دراصل اس وقت ہمارے جسم کو اپنا شکار بناتا ہے جب ہمارے جسم میں موجود لبلبہ درست طریقے سے کام کرنا چھوڑ دے اور زیادہ مقدار میں انسولین پیدا نہ کر سکے، جس کے باعث ہماری غذا میں موجود شکر ہضم نہیں ہو پاتی۔ یہ شکر ہمارے جسم میں ذخیرہ ہوتی رہتی ہے جو شوگر کی بیماری کے علاوہ بے شمار امراض پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کی آبادی کا 10 فیصد حصہ ذیابیطس یا شوگر کے مرض کا شکار ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان اس وقت ذیابیطس کے مریضوں کا ساتواں بڑا ملک ہے جبکہ سنہ 2030 تک یہ چوتھا بڑا ملک بن جائے گا جو ایک تشویش ناک بات ہے۔

    ذیابیطس کے علاج اور بچاؤ کے لیے کئی طریقے تجویز کیے جاتے ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ جسم کو حرکت دی جاسکے۔ ایک متحرک جسم میں ذیابیطس پیدا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سائیکل چلانا شوگر کے مرض کو روکنے میں مددگار

    ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد جن میں ذیابیطس کا مرض ابتدائی مراحل میں ہو وہ اگر اپنے معمول سے صرف بیس منٹ زیادہ روزانہ پیدل چلیں تو ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت حد تک کم ہو سکتا ہے جبکہ دیگر امراض قلب میں بھی 8 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔

    تاہم اس کا ایک آسان اور قدرتی علاج آم کے پتے بھی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق آم کے پتوں میں وٹامن، انزائم، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر کئی عناصر موجود ہوتے ہیں جو جسم میں شوگر کی سطح کو معمول پر رکھتے ہیں۔

    آم کے پتوں کی اس خاصیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسے مندرجہ ذیل طریقے سے استعمال کریں۔

    دس سے 15 آم کے پتے لیں۔

    انہیں ایک گلاس پانی میں ابال لیں اور رات بھر کے لیے اسی پانی میں چھوڑ دیں۔

    صبح اٹھ کر پانی کو چھان لیں اور نہار منہ پی لیں۔

    بہترین نتائج کے لیے اسے 2 سے 3 ماہ تک استعمال کریں۔

    اس کا ایک اور طریقہ استعمال یہ ہے کہ ان پتوں کو خشک کرلیں۔ اس کے بعد انہیں پیس کر پاؤڈر کی شکل میں پانی میں ڈال کر دن میں دو بار پیئں۔

    اسی طرح چائے بناتے ہوئے آم کے پتوں کو شامل کرلیا جائے تو ذیابیطس کے علاوہ بخار، ڈائریا، دمہ، ٹھنڈ، اور بے خوابی وغیرہ میں بھی افاقہ ہوسکتا ہے۔ یہ جسم میں بلڈ پریشر کی سطح کو معمول پر رکھتے ہیں جبکہ خون کی نالیوں کی بھی صفائی کرتے ہیں جس سے دوران خون تیز ہوتا ہے۔


    انتباہ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ اور ہدایت ضرور حاصل کریں۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ

    اسلام آباد: ہر سال کی طرح رواں برس بھی یکم جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایٹمی تنصیبات کی فہرست بھارت کے حوالے کردی جبکہ بھارت نے بھی ایٹمی تنصیبات کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کو دی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فہرستوں کا تبادلہ معاہدے کے تحت کیا گیا۔ سنہ 1988 کے ایٹمی تنصیبات پر معاہدے کے تحت فہرست کا تبادلہ ہوتا ہے۔

    دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 1992 سے پاکستان اور بھارت مسلسل فہرستوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کاغذ پر حرکت کر کے پرنٹ کرنے والا پاکٹ پرنٹر

    کاغذ پر حرکت کر کے پرنٹ کرنے والا پاکٹ پرنٹر

    اسمارٹ فون سے ضروری ڈیٹا کاغذ پر حاصل کرنے کے لیے یوں تو بے شمار ننھے منے پرنٹرز دستیاب ہیں، تاہم ایک اور نیا بنایا جانے والا یہ پرنٹر کاغذ پر گردش کرتا ہوا آپ کا مطلوبہ مواد پرنٹ کر سکتا ہے۔

    اس سے قبل اسمارٹ فون کے لیے بنائے جانے والے پرنٹرز زیادہ تر تصاویر پرنٹ کرسکتے تھے اور اس کے لیے ان میں علیحدہ سے کاغذ رکھنا پڑتا تھا۔

    تاہم یہ نیا پرنٹر ہر سائز کے کاغذ پر دائیں بائیں حرکت کرتا ہوا مطلوبہ مواد پرنٹ کرسکتا ہے۔

    ہر جگہ آسانی سے لے کر جانے والا یہ پرنٹر دیکھنے میں نہایت دیدہ زیب اور استعمال میں بے حد آسان ہے۔

    یہ کہیں بھی آپ کے اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ سے کنیکٹ ہو کر آپ کا مطلوبہ ڈیٹا پرنٹ کرسکتا ہے۔

    پرنٹنگ کرنے کے لیے یہ پرنٹر کاغذ پر دائیں بائیں حرکت کرتا ہے اور پرنٹ کرتا جاتا ہے۔

    آپ اپنی مرضی کے مطابق کاغذ کی لمبائی اور سائز ایڈجسٹ کرسکتے ہیں جس کے بعد کاغذ پر پرنٹر کی حرکت کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

    یہ پاکٹ پرنٹر فی الحال ذرا بیش قیمت ہے تاہم اسے بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت بہت جلد کم کردی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ضروری نہیں ہر کوئی سیاست کے لیے سعودی عرب جائے: وزیر داخلہ

    ضروری نہیں ہر کوئی سیاست کے لیے سعودی عرب جائے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہر کوئی جاتا ہے۔ ضروری نہیں ہر کوئی سیاست کے لیے سعودی عرب جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان سے فرار عناصر دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ عناصر پاکستان میں داخل ہو کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں میں ایک جذبہ بیدار ہوچکا ہے۔ سیکیورٹی ادارے جانتے ہیں دشمن سے کیسے نمٹنا ہے۔

    بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے ان کا کہنا تھا کہ وہ اقرار کرچکا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے ملک میں انتشار پیدا نہ کریں۔ انتشار کی سیاست کرنے سے دشمن کو فائدہ ہوگا۔ ’یہ وقت ٹانگیں کھینچنے کا نہیں، ایک دوسرے کا بازو پکڑنے کا ہے‘۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    شریف خاندان کے سعودی عرب جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر کوئی جاتا ہے۔ ’میں بھی گیا تھا، ضروری نہیں ہر کوئی سیاست کے لیے سعودی عرب جائے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جہانگیر ترین کی نشست پر بیٹے علی ترین کے کاغذات نامزدگی جمع

    جہانگیر ترین کی نشست پر بیٹے علی ترین کے کاغذات نامزدگی جمع

    لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخاب کے لیے ان کے بیٹے علی ترین نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے اعلان کیا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کی مشاورت اور رضا مندی سے وہ اپنی خالی نشست این اے 154 پر اپنے بیٹے علی ترین کو ضمنی انتخاب میں کھڑا کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر علی ترین کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ہمیں کہا کہ چھوڑ دیں سیاست کو، سیاست نے آپ کو کچھ نہیں دیا، ’لیکن ہمیں لودھراں کے عوام نے بہت محبت دی لہٰذا ہم ان کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے‘۔

    علی ترین نے لودھراں کے عوام کے لیے دل و جان سے خدمت کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

    آج صبح جہانگیر ترین اور علی ترین ریلی کی صورت میں الیکشن کمیشن پہنچے جہاں جہانگیر ترین کی نشست پر بیٹے علی ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔

    الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق مذکورہ حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے امیدواروں کی حتمی فہرست 29 دسمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 5 جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    این اے 154 پر ضمنی انتخاب 12 فروری کو منعقد ہوں گے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر جہانگیر ترین کو آف شور کمپنی اور اس کے اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بہاری قیمہ بنانے کی آسان ترکیب

    بہاری قیمہ بنانے کی آسان ترکیب

    دنیا بھر میں گوشت کو قیمہ بنا کر اسے مختلف انداز میں پکایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک مختلف انداز یعنی بہاری قیمہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    خشخاش: 1 کھانے کا چمچ

    کھوپرا، پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    ثابت لال مرچ: 12 عدد

    لونگ: 3 عدد

    دار چینی: 2 ٹکڑے

    ہری الائچی: 3 عدد

    کچا پپیتا: 1 کھانے کا چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    گھی یا تیل: آدھا کپ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    دہی: 1 کپ

    پیاز، تلی اور پسی ہوئی: 3 چائے کے چمچ

    گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ہرا دھنیہ: گارنش کے لیے

    ہری مرچ: گارنش کے لیے


    ترکیب

    سب سے پہلے خشخاش، کھوپرا، ثابت لال مرچ، لونگ، دار چینی اور ہری الائچی کو بھون کر پیس لیں۔

    قیمے کو کچا پپیتا اور ادرک لہسن کے پیسٹ سے میری نیٹ کر کے 2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

    اب گھی یا تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ، ایک چوتھائی کپ پانی اور نمک کے ساتھ ڈال کر چند منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔

    اب اس میں میری نیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کریں۔

    دہی ڈال کر ڈھکیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔

    اس کے بعد پیاز اور گرم مصالحہ شامل کرکے کوئلے کا دم دیں۔

    اب ہرا دھنیہ اور ہری مرچ سے گارنش کرکے پراٹھے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح

    بلوچستان میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح

    کوئٹہ: بلوچستان میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی میں رہ جانے والی کمی دور کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔

    مذکورہ ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ آفس میں ایک پاسپورٹ کی تیاری میں 20 سے 25 منٹ لگیں گے۔

    افتتاح کے بعد وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بلوچستان میں رہ جانے والی ترقی میں کمی دور کریں گے۔ عوام کو ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کی سہولت سے فائدہ ہوگا۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط معیشت اور مضبوط پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کا ایجنڈا ہے۔ بھارت سمیت دیگر ممالک سے ہمارا مقابلہ معیشت کے میدان میں ہے۔

    انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل دھرنوں اور احتجاج کا دور نہیں۔ داخلی انتشار اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ ’طاہر القادری آل پارٹیز کانفرنس منفی سیاست کے بجائے ملکی مفاد میں کروائیں۔ ہم نے کبھی وہ این آر او نہیں کیا جو پیپلز پارٹی نے کیا تھا‘۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بھارت افغان سرزمین استعمال کر کے سی پیک ناکام بنانا چاہتا ہے۔ ’بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہا ہے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میرے کالج دور کا حساب ہو رہا ہے، لاڈلے کو چھوڑ دیا گیا: نواز شریف

    میرے کالج دور کا حساب ہو رہا ہے، لاڈلے کو چھوڑ دیا گیا: نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر عدلیہ اور عدالتی فیصلوں کا سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے کالج دور کا حساب کیا گیا جبکہ لاڈلے کو چھوڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے وعدہ کیا تھا لوڈ شیڈنگ کو دفن کردوں گا، آج لوڈ شیڈنگ دفن ہو رہی ہے یہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔ ’نواز شریف ہمیشہ مشکل کام میں ہاتھ ڈالتا ہے اور اسے پورا کرتا ہے۔

    انہوں نے حسب معمول سپریم کورٹ سے اپنی نا اہلی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف فیصلے کے بعد بدقسمتی سے ملک میں ترقی رک گئی۔ میرے خلاف فیصلے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر آپ دیکھ سکتے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نیچے جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیاملک میں ایسی عدالت وجود میں آئے گی جو مشرف سےجواب مانگے گی؟ آئین توڑنے کا مقدمہ مشرف کے خلاف درج کروایا۔ مشرف کے خلاف مقدمے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔ نواز شریف کے خلاف فیصلہ تو مہینوں نہیں ہفتوں میں کردیا گیا۔

    نواز شریف نے کہا کہ ایسا ملک ہو جہاں انصاف کا ترازو واقعی انصاف کا ترازو ہونا چاہیئے۔ منتخب وزیر اعظم کو اس لیے نہ ہٹایا جائے کہ بیٹے سے خیالی تنخواہ نہیں لی۔ ’میرے والد، بچوں اورخاندان کا حساب کیا جاتا ہے، دوسروں کےحساب کی باری آئی تو کہتے ہیں 5 سال سے اوپر نہ جانا۔ ’حساب مانگنے کی باری آئی تو لاڈلے کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقدمے کی منصفانہ کارروائی ہر انسان کا حق ہے لیکن پاکستان میں نہیں۔ دنیا میں سزا پانے والے کو اپیل کا حق ہے لیکن پاکستان میں نہیں۔ ’ہیں نئی روش کی عدالتیں، ہیں نئے ضبط کے یہ فیصلے، نہ اپیل ہے نہ دلیل ہے نہ وکیل ہے‘۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسا بنا دیا گیا جہاں کچھ کی آف شور کمپنیاں حرام اور کچھ کی حلال ہیں۔ ’ایک شخص کے 50 سال کے کاروبار کو کھنگالا جا رہا ہے، ایک شخص کے لیے کہا جاتا ہے 5 سال سے اوپر نہیں جانا۔ انصاف کے 2،2 معیار رکھے گئے ہیں‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔