Tag: اےآر وائی نیوز

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز آج سے شروع ہورہے ہیں

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز آج سے شروع ہورہے ہیں

    دبئی: شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوا، پی ایس ایل کا ڈنکا بج گیا، آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز دبئی کے گرم موسم میں آمنے سامنے ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز آج سے شروع ہورہے ہیں، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے، میچ ابوظبی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    کراچی کنگز پی ایس ایل فائیو کی فاتح ہے، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کل ملتان سلطان سے مقابلہ کرے گی۔پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جانے ہیں، کرونا کے باعث ملتوی ہونے سے قبل لیگ کے کراچی میں 14 میچز کھیلے گئے تھے، کراچی کنگز،پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5، پانچ میچز کھیلے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے 4، چار میچز کھیلے۔

    پی ایس ایل سکس پوائنٹس ٹیبل

    دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پانچ میچز کھیل کر 6 پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پی ایس ایل کی مشہور ومعروف ٹیم نے تین میچز جیت رکھے ہیں، پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، لاہور قلندرزچوتھے، ملتان سلطانز پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے اور آخری نمبر پر موجود ہیں۔

    Image

    پی ایس ایل سکس کامیاب بلے باز

    پی ایس ایل سکس میں ملتان سلطانز کے وکٹ کپیر بلے باز محمد رضوان اب تک ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بلے باز رہے، انہوں نے پانچ میچز میں 297 رنز بنائے، کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 258 رنز کے ساتھ دوسرے ، کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان 200 رنز کے ساتھ تیسرے ، لاہور قلندرز کے فخر زمان 189 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد 185 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    Image

    پی ایس ایل 6 میں اب تک کس بولر نے کتنی وکٹیں اڑائیں؟

    پی ایس ایل سکس میں اب تک پشاور زلمی کے ثاقب محمود 12 وکٹیں لیکر کامیاب تریب بولر رہے ہیں، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی9 وکٹوں کے ساتھ دوسرے ملتان سلطانز کے شاہنواز ڈاھانی 9 وکٹوں کے ساتھ تیسرے پشاور زلمی کے وہاب ریاض چوتھے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی 6 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    Image

    موسم کی صورت حال

    یو اے ای میں سخت موسم کھلاڑیوں کا امتحان لے گا، دن کے وقت ابوظبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم رات کو گرمی میں کمی اور اوس پڑنے کا خدشہ ہے، کھلاڑیوں کو گرمی اور حبس سے بچانے کے لئے آئس جیکٹ اور آئس کالر دئیے جائیں گے جبکہ انہیں ناریل پانی بھی دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز رواں سال مارچ میں اس وقت مؤخر کر دیئے گئے تھے جب کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف میں کرونا کے کیسز سامنے آئے تھے اور لیگ کو دوبارہ ملک کے اندر شروع کرنے کی کوششوں کو وبا کی تیسری لہر میں شدت کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

     

  • منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہائی  پروفائل ڈیلرز گرفتار

    منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہائی پروفائل ڈیلرز گرفتار

    کراچی: شہر قائد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہائی پروفائل ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے کے خلاف اہم کارروائی کی، کارروائی کے دوران منشیات کی فروخت میں ملوث دو ہائی پروفائل ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت لیاقت اور احسان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان سے 53پیکٹس میں موجود 64 کلو چرس، 110گرام کرسٹل اور دو لاکھ 70 ہزار نقدی برآمد کی گئی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ منشیات بلوچستان پشین کے ڈیلر حبیب سےخریدی گئی تھی۔

    سرفراز نواز کے مطابق خریدی گئی منیشات کراچی میں فروخت کی جانی تھی، ملزمان طویل عرصے سے اس مکروہ دھندے میں ملوث تھے اور منشیات فروشوں کو ان کے ٹھکانوں پر سپلائی کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے سندھ پنجاب سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 20 کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو دھر لیا ہے،ملزم کو ایکسائزچیک پوسٹ کمبوہ شہید سندھ پنجاب بارڈر سےگرفتارکیا گیا ، گرفتار ملزم شفیق الرحمان کوہاٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

  • بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہونے کے امکانات معدوم

    بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہونے کے امکانات معدوم

    دبئی: آئی سی سی نے مختصر فارمیٹ کا ورلڈکپ بھارت سے منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، تاہم حتمی اعلان رواں ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آئی سی سی بورڈ کا ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں آئی سی سی نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سےمنتقل کرنےکا اصولی فیصلہ کیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے منتقل کرنےکا اعلان اٹھائیس جون کو کریگا۔

    بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کیسز کی وجہ سے ٹورنامنٹ بھارت میں ہونےکےامکانات ختم ہوگئے ہیں، جس کے بعد آئی سی سی بورڈ نے مینجمنٹ کوکہہ دیا کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں یو اے ای میں کریں۔

    آئی سی سی نے بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق 28 جون کی ڈیڈ لائن دی تھی ، بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی پر فیصلے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگی تھی۔

    یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر، نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

  • زمبابوے فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ

    زمبابوے فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ

    ابوجا: افریقی ملک زمبابوے میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث مکان سے ٹکراگیا، واقعے میں ایک بچے سمیت تین افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی حادثہ ابوجا کے مشرق میں واقع آرکٹورس گاؤں میں پیش آیا، زمبابوے فضائیہ کے عہدیدار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا، کئی بار رابطے کی کوشش کی گئی تاہم کامیابی نہ ہوسکی ، بعد ازاں طیارے کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔

    فضائیہ حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک مکان پر گرا پایا، حادثے میں عملے کے تین ارکان اور ایک بچہ ہلاک ہوا، ہلاک ہونے والوں میں دو زیر تربیت پائلٹ بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے زمبابوے پر عائد پابندیوں کے باعث زمبابوے نئی فوجی ہیلی کاپٹر اور طیارے نہیں خرید سکتا، زمبابوے کی فضائیہ کو پرانے طیاروں پر ہی اکتفا کرنا پڑتا ہے، حالانکہ اب فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی میعاد ختم ہوچکی ہے، زمبابوے فضائیہ کی جانب سے فرسودہ طیاروں کے استعمال کے باعث اسے تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

  • ٹرینٹ بولٹ نے بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر ڈالا

    ٹرینٹ بولٹ نے بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر ڈالا

    ڈونیڈن: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بنگال ٹائیگرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ڈونیڈن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹینٹ بولٹ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پر قہر بن کر ٹوٹے، بولٹ نے 8.5 اوورز کراتے ہوئے 27 رنز کے عوض بنگلہ دیش کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کوئی بھی بلے باز کیوی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا، ٹرینٹ بولٹ کے ساتھ ساتھ جیمز نیشم اور مچل سیٹنر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 41 اوورز میں 131 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں نیوزی لینڈ نے 131 رنز کے ہدف کا تعاقب جارحانہ انداز میں کیا، اور محض 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اسی فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سیریز کا دوسرا میچ 23 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔

  • انڈونیشیا کا مسافر طیارہ سمندر میں گر تباہ، 50 سے زائد ہلاکتیں

    انڈونیشیا کا مسافر طیارہ سمندر میں گر تباہ، 50 سے زائد ہلاکتیں

    جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایئر پورٹ سے ہفتہ کے روز پرواز کرنے کے فورا بعد ہی نجی ایئر لائن کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے  پرواز کے چار منٹ کے بعد ہی منقطع ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کا مسافر طیارہ 373 جکارتہ سے انڈونیشیا کےشہر کونٹی یانک جارہا تھا کہ اڑان بھڑنے کے چار منٹ بعد اچانک اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا، طیارے میں 50سے زائد افراد سوار تھے، جس میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

    مقامی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق کوسٹ گارڈ جہاز کے ایک کپتان نے پانی میں طیارے کا ملبہ اور مسافروں کی لاشیں دیکھیں جنہوں نے سمندر میں طیارے کا ملبہ دیکھے جانے کی بروقت اطلاع مقامی ٹیلی ویژن کو دی۔

    انڈونیشین وزیر ٹرانسپورٹ نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق  کردی ہے، وزارت ٹرانسپورٹ کی ترجمان ایراوتی نے بتایا کہ جکارتہ سے پونٹیانک جانے والے سری ویجیا ایئر کے مسافر طیارے ایس جے 182 سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد منقطع ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  لاپتہ ہونے والا طیارہ 27 سال پرانا ہے، اس نے اپنی پہلی پرواز 1994 میں کی تھی۔

    علاوہ ازیں فلائٹ راڈار 24 کے مطابق یہ طیارہ بوئنگ 737-500 سیریز کا ہے۔ طیارہ ہفتہ کی سہ پہر جکارتہ کے سوکارنو-ہٹا  ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا۔

  • ٹرمپ نے  امیگریشن پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کردی

    ٹرمپ نے امیگریشن پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کردی

    واشنگٹن:بیس جنوری کو عہدے سے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ٹرمپ نے امیگریشن پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں تین ماہ کی پابندی کا صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا تھا، عالمی وبا کرونا کے باعث امریکیوں کی ملازمتوں کےتحفظ کیلئے یہ پابندی لگائی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق پابندی کے خاتمےپر صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلسل توسیع کی جاتی رہی، پابندی کے باعث غیر ملکیوں کی درخواستوں پر پیشرفت مزید تاخیرکا شکار ہوجائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا : قریبی ساتھی نے بھی ساتھ دینے سے انکار کردیا

    رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی امیگریشن پر پابندی کےحکم نامے پر تنقید کرتی رہی ہے، نومنتخب صدر بائیڈن عہدہ سنبھالنےکےبعد حکم نامہ واپس لےسکتےہیں۔

  • سابق وزیراعلیٰ بلوچستان مشکل میں پھنس گئے

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان مشکل میں پھنس گئے

    کوئٹہ: دنیا کی سب سے قدیم منظم بستی مہر گڑھ کی تزئین و آرائش کے فنڈز میں مبینہ کرپشن کرنے پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ میں مہر گڑھ کی تزئین و آرائش کے فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی پیش نہ ہوئے جس پر نیب کورٹ نے عدالت میں عدم پیشی پر سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

    کیس میں نامزد دیگر ملزمان نوابزادہ لشکری رئیسانی اور دوستین جمالدینی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے عدالت میں حاضری سےاستثنی کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

    مبینہ کرپشن کیس میں احتساب عدالت کوئٹہ نے اسلم رئیسانی کے ایک عزیز عبدالنبی رئیسانی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

  • جہاز میں تبدیل ہونے والی کار کی اونچی اڑان

    جہاز میں تبدیل ہونے والی کار کی اونچی اڑان

    براٹیسلاوا: بر اعظم یورپ کے ملک سلوواکیہ میں ایک ایسی گاڑی تیار کی گئی ہے جو تین منٹ میں خود کو  ہوائی جہاز میں تبدیل کرسکتی ہے۔ اس نے حال ہی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کی جہاں اس نے 1500 فٹ کی اڑان بھری۔

    سلوینک کمپنی نے کلین وژن کے نام سے یوٹیوب پر پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی کار رن وے کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے، رن وے پر رکتے ہی گاڑی کے پر نکلنا شروع ہوجاتے ہیں اور وہ فضا میں سفر شروع کردیتی ہے۔

    یہ حیرت انگیز ایجاد اسٹیفن کلین نامی پروفیسر نے تیار کی ہے، یہ دو سیٹر ہے، جس کا مجموعی وزن 2425 پاؤنڈ (1099 کلوگرام ) ہے، اس کے علاوہ یہ تقریبا 440 پاؤنڈ یعنی دو سو کلو گرام اضافی بوجھ بھی اٹھاسکتی ہے، تاہم اس کے لئے خصوصی رن وے کی ضرورت ہوگی جوکہ 984 فٹ ہو تاکہ اس کی اڑان بھرنے اور اترنے میں مزید آسانی پیدا ہوسکے۔

    بوئنگ کے مشہور ماہر ڈاکٹر برانکو سارہ نے ایئر کار کو بہترین خصوصیات کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ در حقیقت یہ ایجاد ہمارے تمام سفروں کے لئے بہترین حل ہوسکتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ترکی میں ’فلائنگ کار‘ کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل

    کمپنی اگلے چھ ماہ کے اندر اس پرواز کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے لئے بات چیت کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ استنبول میں فلائنگ کار نے آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی تھی، ترک انجینئروں کی ڈیزائن کردہ پروٹو ٹائپ کار ’سیجیری‘ نے بھی پہلی اڑان 10 میٹر کی بلندی تک کی تھی، مستقبل میں اسمارٹ فلائنگ سسٹم کی کار سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑے گی۔

  • معروف لوک گلوکار الّن فقیر کی 19ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    معروف لوک گلوکار الّن فقیر کی 19ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    کراچی : پاکستان کے معروف لوک گلوکار الن فقیر کی19ویں برسی آج منائی جارہی ہے، صوفیانہ کلام میں جداگانہ انداز رکھنے والے گلوکار الن فقیر نے صوفیانہ کلام گا کر ملک گیرشہرت حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف لوک فنکار الن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے انیس برس بیت گئے، اپنے مخصوص انداز اور آواز کی بدولت وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے مقبول گیت کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

    الن فقیرکو۔۔ اللہ اللہ کربھیا۔۔اور۔۔ تیرےعشق میں جوبھی ڈوب گیا۔ گانوں نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، الن فقیرکو انیس سو اسی میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اس کے علاوہ شاہ لطیف ایوارڈ، شہباز ایوارڈ اور کندھ کوٹ ایوارڈز بھی ملے۔

    الن فقیر نے شاہ لطیف کے مزار سے پاکستان ٹیلی وژن تک سفر کیا، لوک گلوکاری کا بے تاج بادشاہ الن فقیر جیسا کوئی نہیں، انہوں نے ملک کو ’’تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا‘‘ اور ’’اتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیا‘‘ جیسے لازوال نغمے بھی دیے۔

    وادی مہران کے مردم خیز علاقےدادو ضلع میں انیس سو بتیس میں پیدا ہونے والے الن فقیر کی طبعیت شروع سی ہی صوفیانہ تھی سونے پر سہاگا قدرت نے انہیں خوبصورت آوازسے نواز رکھا تھا، ان کی گلوکاری کا انداز منفرد اور اچھوتا تھا، الن فقیر نے صوفیانہ کلام گا کر ملک اور بیرون ملک میں شہرت حاصل کی۔

    الن فقیر نے اپنے فنی سفر کا آغاز شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری کے ذریعے حیدر آباد ریڈیو سے کیا ،ان کا گایا ہوا گیت تیرے عشق میں جوبھی ڈوب گیا اسے دنیا کی لہروں سے ڈرنا کیا انہیں فن کی دنیا میں امر کر گیا۔

    اپنے جداگانہ انداز گلوکاری کی بدولت الن فقیر کو کئی ایوارڈز بھی دیے گئے، ان میں اسی کی دہائی میں ملنے والا صدارتی ایوارڈ سرفہرست ہے۔ لوک گلوکاری کا یہ چمکتا ستارہ چار جولائی سن دو ہزار کو اس جہان فانی سے کوچ کر گیا مگر وہ آج بھی اپنے چاہنے والے کے دلوں میں زندہ ہیں۔