Tag: اےآر وائی نیوز

  • ایف بی آرنے ٹیکس ایمینسٹی اسکیم کا ایس آراوجاری کردیا

    ایف بی آرنے ٹیکس ایمینسٹی اسکیم کا ایس آراوجاری کردیا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ایمینسٹی اسکیم کا ایس آر او جاری کردیا ہے، اس اسکیم سے دوہزار آٹھ سے دوہزار بارہ تک انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایف بی آر کے ایس آر او کے مطابق اس اسکیم کی سہولت حاصل کرنیوالے افراد جرمانے، ڈیفالٹ،آڈٹ سے مستثنیٰ ہونگے۔

    جبکہ اسکیم سے استفادہ صرف این ٹی این نمبررکھنے والے افراد حاصل کرسکیں گے، ایف بی آر کے مطابق سال دویزار آٹھ سے دوہزار بارہ تک ٹیکس ادانہ کرنیوالے افراداسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    گزشتہ چار سالوں کے انکم ٹیکس میں ایمنسٹی کے لئے حصول کیلئے کم از کم اسی ہزار روپے بیس ہزارروپے سالانہ کے حساب سے ادا کرنا ہونگے۔ ٹیکس گزار ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کا دعویٰ بھی نہیں کرسکیں گے۔

    ایسے ٹیکس گزار جو کہ ان تمام سالوں کے ٹیکس ریٹرنز جمع کرو اچکے ہیں وہ اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔

     

  • پی ایس ڈی پی کیلئے 166 ارب 27 کروڑ روپے جاری

    پی ایس ڈی پی کیلئے 166 ارب 27 کروڑ روپے جاری

    وفاقی حکومت نے مالی سال 2013-14ء میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کیلئے مختص مجموعی رقم 540 ارب روپے میں 166 ارب 27 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں،

    وزارت منصوبہ بندی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال میں پا کستان اٹامک انرجی کمیشن کے منصوبوں کیلئے33ارب 31کروڑ روپے ، صحت کی سہولیات کیلئے 10ارب 50کروڑ روپے ، ریلوے ڈویژن کیلئے 11ارب 44کروڑ ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 20ارب روپے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 7ارب 39کروڑ روپے سے زائد جبکہ پانی اور بجلی ڈویژن کیلئے16ارب روپے سے زائد اور فنانس ڈویژن کیلئے اڑھائی ارب سے زائد جاری کئے گئے ، حکومت پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران 20 فیصد جبکہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے دوران 30 فیصدفنڈز جاری کرتی ہے۔

     

  • پاک چین جوہری تعاون قابل قدر ہے ، ایف پی سی سی آئی

    پاک چین جوہری تعاون قابل قدر ہے ، ایف پی سی سی آئی

    وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی)کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے سچے دوست چین کی جانب سے پاکستان میں ساڑھے چھ ارب ڈالرمالیت کے دو جوہری پاورپلانٹس کی تعمیر کے فیصلے سے دونوں ممالک اور انکے عوام کے مابین قربت بڑھے گی۔

    اورفیصلے سے جنوبی ایشیاء میں چین کے رسوخ اور پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ، جس سے عوام کے مسائل بھی کم ہوں گے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پائپ لائن اور کالا باغ ڈیم جیسے عظیم منصوبے ناقابل عمل ہو رہے ہیں اسلئے حکومت جوہری توانائی کے آپشن کو بھرپور انداز میں استعمال کرے تاکہ جوہری توانائی پر دارومدار میں اضافہ اور ملک کے انرجی مکس کو بہتر بنایا جا سکے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان پر سویلین مقاصد کے لئے نیوکلئیر ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی لیکن بھارت سمیت مختلف ممالک کو چھوٹ حاصل ہے ، جو امتیازی رویہ ہے، توانائی کے معاملہ میں پاکستان کی مدد کرنے والا سچا دوست اور رکاوٹ ڈالنے والا دشمن ہے۔

     

  • تیل داراور پھلی داراجناس کی برآمدات میں دوگنا اضافہ

    تیل داراور پھلی داراجناس کی برآمدات میں دوگنا اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے پانچویں مہینے نومبر2013ء کے دوان تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات میں دوگنا سے بھی زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان ادارہ برائے شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر2013ء کے دوران 4.1 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ نومبر2013ء میں تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات سے 8.7ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا۔

     

  • آصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

    آصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

    انسداد پولیو مہم کی سفیرآصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کا آغاز گذری کلفٹن سے کردیا،اس موقع پرانہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے پانچ سال کی عمر سے کم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

    اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے ملک سے پولیو جیسے مہلک مرض کے مکمل خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو پولیو سے پاک ملک بنانا ہے جیسا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں یہ ہدف حاصل ہوا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے نے انہیں پولیو کے قطر ے پلا کر پولیو کے خلاف پہلی مہم کا آغاز کیا تھا اور آج میں اپنی والدہ کے نقش قدم پر گامزن ہوں۔ انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے لئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

    اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن رکن قومی اسمبلی محترمہ عذرا فضل پہیچوہو شہناز وزیر علی بھی موجود تھیں۔

     

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا:دوسرا ٹیسٹ بدھ کو دبئی میں شروع ہوگا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا:دوسرا ٹیسٹ بدھ کو دبئی میں شروع ہوگا

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بدھ سے دبئی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کا کرداراہم ہوگا۔ ابو ظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

    اب دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہوگا جس کےلئے کھلاڑی خوب نیٹ پریکٹس میں مصروف ہیں۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں دبئی کی وکٹ ابو ظہبی سے مختلف ہے۔ یہاں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں برتری کے لئے کھلاڑیوں کو ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانا ہوگا۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دوسرے جانب سری لنکن ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا ہے۔ فاسٹ بولر نوآن کلاسیکرا کے بعد لہیرو تھیرامان بھی انجری کے سبب ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    تھیرامان کی جگہ کوشل پریرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے سیریز میں برتری حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

     

  • ایف اے کپ فٹبال:سوانسی نے مانچیسٹر یونائٹیڈ کو 1-2 سے ہرا دیا

    ایف اے کپ فٹبال:سوانسی نے مانچیسٹر یونائٹیڈ کو 1-2 سے ہرا دیا

    ایف اے کپ کے تیسرے راونڈ میں سوانسی سٹی نے مانچیسٹر یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا۔ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے ایف اے کپ کے تیسرے راونڈ کے میچ میں سوانسی سٹی کلب نے مانچیسٹر یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دی۔

    سوانسی نے کھیل کے بارہویں منٹ میں اسپینش مڈفیلڈر الیجندرو پوزیلو کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی۔ چار منٹ بعد ہی مانچیسٹر یونائٹیڈ کے میکسیکن فارورڈ جاویر ہرنینڈز نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔

    دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری لے جانے کے لئے خوب حملے کئے تاہم گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے۔کھیل کے اختتامی لمحات میں اسٹرئیکر وائلفائرڈ بونی نے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر ہیڈر کے زریعے گول داغ کر سوانسی سٹی کو فتح دلادی۔

    اولڈ ٹریفورڈ میں سوانسی کی یہ تاریخ میں پہلی کامیابی ہے۔ اس شکست کے بعد یونائیٹڈ کی ٹیم پریمئیر لیگ میں ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

     

  • برسبین ٹینس ٹورنامنٹ:لیٹن ہیوٹ نے راجرفیڈررکو شکست دیدی

    برسبین ٹینس ٹورنامنٹ:لیٹن ہیوٹ نے راجرفیڈررکو شکست دیدی

    آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ نے سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر برسبین ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ برسبین میں کھیلے جانے والے فائنل میں فیڈرر اور ہیوٹ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ فیڈرر دوہزار تیرہ کی ناکامیوں کا اذالہ دوہزار چودہ میں بھی فتح کے ساتھ نہ کرسکے۔

    ہیوٹ نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ چھ ایک سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں فیڈرر کو کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن سوئس کھلاڑی نے چھ چار سے سیٹ اپنے نام کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں ٹاپ سیڈ فیڈرر نے ہتھیار ڈال دیئے۔ ہیوٹ نے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کی موجودگی میں سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو چھ تین سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ہیوٹ کے کیرئیر کا انتیسواں اور دوہزار دس کے بعد پہلا ٹائٹل ہے۔

     

  • لاہور:جونیئرایشیاء کپ، پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

    لاہور:جونیئرایشیاء کپ، پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

    متحدہ عرب امارات میں جونیئر ایشیاء کپ کھیلنے والی پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئ۔ مینیجر علی ضیا کا کہنا تھا کہ روایتی حریف بھارت سےفائنل میچ میں شکست کے بعد خوبیوں اور خامیوں کا پتہ چل گیا ہے۔

    لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کےکپتان سمیع اسلم کاکہناتھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانےکےلئےمحنت کرینگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے تمام کھلاڑیوں کے مورال اور حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ فائنل میں ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کنڈیشن کے حوالےسے ٹھیک تھا۔ فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر ٹیم مینیجر علی ضیا کا کہنا تھا کہ فائنل میں دونوں ٹیمیں مضبوط تھیں اور تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس بھی اچھی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد ورکڈ کپ میں جیت ہے ایشیاء کپ سے ٹیم کی تیاری ہوئی ہیں

     

  • لیجنڈ پرتگالی فٹبالر یوسیبیو اکہتر سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    لیجنڈ پرتگالی فٹبالر یوسیبیو اکہتر سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    انیس سو چھیاسٹھ کے عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے پرتگال کے لیجنڈ فٹبالر یوسیبیو انتقال کرگئے ہیں۔ پرتگالی فٹبالر کا جسد خاکی آخری رسومات کے لئے لسبن کے لوز اسٹیڈیم پہنچا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر لیجنڈ فٹبالر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں مداح اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

    یوسیبیوکی موت پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو بھی پیش پیش تھے۔ اکہتر سالہ یوسیبیو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ یوسیبیو نے انیس سو چھیاسٹھ کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کیے تھے۔

    انھیں عالمی سطح پر ہر زمانے کے بہترین کھلاڑی میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ یوسبیو بلیک پینتھر کے نام سے بھی مشہور تھے۔ انھوں نے سات سو پینتالیس پروفیشنل میچوں میں مجموعی طور پر سات سو تینتیس گول داغے۔ انھیں ان کے بہترین کھیل کے لیے انیس سو پینسٹھ میں بہترین یورپی فٹبالر کے اعزاز سے نوازا گيا تھا۔