Tag: اےڈی بی

  • شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے،  رضا باقر

    شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے، رضا باقر

    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے، افراط زر میں اتنی تبدیلی نہیں آئی کہ شرح سود میں کمی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے غیرملکی جریدے کو انٹرویو میں کہا کہ معاشی سست روی اور افراط زر میں کمی کے درمیان استحکام پیدا کرنا ہوگا۔

    رضا باقر نے کہا کہ شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے، افراط زر میں اتنی تبدیلی نہیں آئی کہ شرح سود میں کمی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں افراط زر کی شرح میں کمی متوقع ہے، روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ فورسز کے مطابق کی گئی ہے، آئی ایم ایف کے سائیکل سے بچنے کے لیے شرح بچت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دیگرممالک سے بھی تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔

    غیرملکی جریدے کے مطابق پاکستان میں شرح سود اس وقت جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے، جنوری 2018 کے مقابلے میں شرح سود دگنی ہوچکی ہے۔

    غیرملکی جریدے کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافہ افراط زر کی شرح کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا، مہنگائی میں اضافے کی شرح 11 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

    غیرملکی جریدے کے مطابق اےڈی بی نے پاکستان میں شرح نمو 3 اعشاریہ3 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے مطابق معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہے گی۔

  • بجلی کےترسیلی نظام کی بہتری،  اےڈی بی  پاکستان کو28کروڑ40لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کرےگا

    بجلی کےترسیلی نظام کی بہتری، اےڈی بی پاکستان کو28کروڑ40لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کرےگا

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے پاکستان کو28کروڑ40لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کرےگا جبکہ اس رقم کے علاوہ 40لاکھ ڈالربجلی کی قلت پوری کرنےکیلئے بھی دیےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے معاہدے پر دستخط ہوگئے، ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے بینک پاکستان کو قرضہ دےگا۔

    بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو اٹھائیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کرئےگا،یہ قرضہ پاور ٹرانسمیشن نیٹ ور ک کی بہتری کے لئے دیاجائےگا۔

    معاہدےپردستخط اے ڈی بی کے کنٹری ڈاریکٹر اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے کئے، منصوبے سےبجلی کےترسیلی نظام میں بہتری آئے گی۔

    اعلامیہ کے مطابق اس رقم کےعلاوہ چالیس لاکھ ڈالر بجلی کی قلت پورا کرنے کے لئے بھی دیئےجائیں گے۔

    مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 7کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے قرضہ کی منظوری دی تھی ، یہ رقم خیبر پختونخوا کی سٹرکوں کی ازسر نو تعمیر اور مرمت پر خرچ کی جائے گی۔

    یاد رہے اکتوبر میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو امداد کی مد میں 7 ارب 10 کروڑ ڈالر دے گا، یہ رقم 3 سال کی مدت کے لیے دی جائے گی، امداد پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    ایک معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تیس کروڑ ڈالر فر اہم کرے گا، یہ رقم 2019 سے 2021 کے دوران جاری کی جائے گی جبکہ بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری بھی دی تھی، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔