Tag: اے آئی ایپ

  • امراض قلب کا پتا لگانے والی اے آئی ایپ تیار

    امراض قلب کا پتا لگانے والی اے آئی ایپ تیار

    14 سالہ بچے نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے اے آئی سے چلنے والی ایپ تیار کرلی ہے، جس کے ذریعے ہمیں سیکنڈوں میں امراض قلب کا پتہ چل جائے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ نوجوان سدھارتھ ننڈیالا نے اے آئی سے چلنے والی سمارٹ فون ایپ Circadian AI تیار کی ہے جو صرف آواز کی بنیاد پر 7 سیکنڈ میں امراض قلب سے متعلق آگاہی فراہم کردے گی۔

    رپورٹس کے مطابق سدھارتھ دنیا کا سب سے کم عمر اے آئی پروفیشنل ہے، جس کے پاس Oracle اور ARM دونوں سے سرٹیفیکیشن ہیں، اس کی تیار کردہ Circadian AI میں مبینہ طور پر جدید الگورتھم کو استعمال کیا گیا ہے، جو اسمارٹ فون کے ذریعے دل کی آوازوں کا تجزیہ کرتی ہے اور فوری تشخیص فراہم کرتی ہے، جس سے قیمتی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔

    امریکا میں اس جدید ایپ کا 15 ہزار سے زیادہ مریضوں اور بھارت میں 700 مریضوں پر تجربہ کیا گیا ہے، جس کی درستگی 96 فیصد ثابت ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزی اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے حال ہی میں 14 سالہ نوجوان سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ میں سدھارتھ کی غیرمعمولی صلاحیتوں اور انسانیت کے فائدے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی لگن سے بہت متاثر ہوں، اس نے اتنی کم عمر میں اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں پورے دل سے اس کی صحت کی دیکھ بھال کی ٹیکنالوجی کے لیے اپنے شوق کو آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور اسے اس کی تمام کوششوں میں ہمارے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

    حیدرآباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں سدھارتھ نندیالا کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اس ٹول کو محدود طبی کوریج کے ساتھ کمیونٹیز تک پہنچانا ہے، جہاں تیزی سے تشخیص کا مطلب لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔

    اب آپ آنسوؤں کے ذریعے شوگر لیول جانچ سکیں گے؟ مگر کیسے

    14 سالہ بچے کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی اسکول کی تعلیم ٹیکساس میں قائم لالر مڈل اسکول سے مکمل کی اور فی الحال ڈلاس میں ٹیکساس یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس میں بیچلر آف سائنس کررہے ہیں۔

  • چین کی اے آئی ایپ ‘ڈیپ سیک’ نے امریکا اور یورپ میں ہلچل مچادی

    چین کی اے آئی ایپ ‘ڈیپ سیک’ نے امریکا اور یورپ میں ہلچل مچادی

    مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چینی ایپ ڈیپ سیک نے تہلکہ مچادیا، ایک ہفتے میں امریکا میں چینی ایپ کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور چیٹ باٹ آگیا، چینی کمپنی کی ایپ ڈیپ سیک نے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔

    چینی ایپ کے لانچ ہوتے ہی امریکا اور یورپ میں ہلچل مچ گئی ، ایک ہفتے میں امریکا میں چینی ایپ کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، جس سے امریکا اور یورپ کی ٹیک کمپینز نے سرپکڑ لئے۔

    امریکا میں چینی ڈیپ سیک کی اچانک مقبولیت کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شئیرز گرگئے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ڈیپ سیک ایپ کو خطرناک قرار دے دیا اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا اتنی سستی چینی ایپ کی لانچنگ کے بعد ہماری انڈسٹری کو جاگ جانا چاہیے۔

    امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے مالک کا کہنا ہے چینی ایپ متاثر کن ہے تاہم، ہم اس سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    خیال رہے ڈیپ سیک اے آئی چیٹ باٹ ہے، جو صرف چھ ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہوئی ہے، چینی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ یہ ایپ حساب، کوڈنگ اور دیگر معاملات میں اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈل سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے۔ وہ عارضی طور پر ایپ کی رجسٹریشن محدود کر رہے ہیں کیونکہ ان کی ایپ پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔

    سنگاپور میں ٹیکنالوجی امور کے ماہر کے مطابق یہ ایپ اے آئی کی پوری رسد کی سرمایہ کاری کو متاثر کرسکتی ہے۔

    چینی وزیراعظم نے شاندار کامیابی پر ایپ کے مالک کو سراہا۔