Tag: اے آئی ویڈیو

  • ٹرمپ کے بچپن جوانی اور بڑھاپے کی ویڈیو وائرل : دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت

    ٹرمپ کے بچپن جوانی اور بڑھاپے کی ویڈیو وائرل : دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کی زندگی کے 78 سال پر محیط ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ اپنے بچپن اور جوانی کے ایام میں کیسے دکھتے تھے۔ اس اے آئی ویڈیو کو دیکھ کر خود امریکی صدر نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    donald

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سے تیار کردہ یہ ویڈیو دوبارہ پوسٹ کی ہے جس میں وہ بچپن سے لے کر آج تک اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں دکھائے گئے ہیں۔

    یہ ویڈیو جو پہلی بار "ٹرمپ کا ارتقاء” کے عنوان سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تھی، اسے آرٹیفشل انٹیلی جینس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو صدر ٹرمپ کی ایک سے 78 سال کی عمر تک کی زندگی کے مختلف مراحل کی دلچسپ منظر کشی کرتی ہے۔ یہ ویڈیو 1946 سے 2025 تک کی ان کی زندگی کے مختلف مراحل پیش کر رہی ہے۔

    Trump VDO

    امریکی صدر کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر دوبارہ پوسٹ کیا اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ "یہ ناقابل یقین ہے۔ یہ کس نے کیا؟ صدر DJT

  • ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کی گرفتاری کی اے آئی ویڈیو اپ لوڈ کردی، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

    ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کی گرفتاری کی اے آئی ویڈیو اپ لوڈ کردی، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک عجیب اے آئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سابق صدر باراک اوباما کو گرفتار ہوتے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اوباما اوول آفس میں ڈنلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں کہ اسی دوران ایف بی آئی کے اہلکار وہاں آتے ہیں اور سابق امریکی صدر کو کندھوں سے پکڑ کر گھٹنوں پر بیٹھاتے ہوئے ان کے ہاتھ پیچھے کرکے ہتھکڑیاں لگادیتے ہیں۔

    اوباما کی ویڈیو جو کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہے اس میں سابق امریکی صدر بارک اوباما کو ایف بی آئی کے عہدیدار وائٹ ہاؤس میں گرفتار کر لیتے ہیں۔

    ویڈیو میں اوباما کو ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے اتنے میں ایف بی آئی کے دو ایجنٹ اندر آتے ہیں، اس کے بعد انہیں اسی دفتر سے زبردستی لے جایا جاتا ہے جہاں وہ کبھی اعلیٰ ترین عہدے پر فائز تھے۔

    اوباما کی ویڈیو بظاہر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے جو حقیقت سے قریب تر دکھائی دیتی ہے، امریکا کے سیاسی حلقے اس ویڈیو پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی حرکتوں سے سیاسی ماحول کو گرم کر دیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر اوباما کی گرفتاری کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی یویڈیو نے امریکہ کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

  • حماس کا ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو پر رد عمل

    حماس کا ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو پر رد عمل

    فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کی گئی غزہ کو امریکی ملکیت میں لے کر اسے مشرقِ وسطیٰ کا ریویرا بنانے کی اے آئی ویڈیو پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے رکن بسیم نعیم نے اس کو مضحکہ خیز اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کوئی ایسی جائیداد نہیں جسے خریدا یا بیچا جا سکے، یہ مقبوضہ فلسطینی سر زمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

    حماس کے ترجمان خالد قدومی کی جانب سے بھی اس منصوبے کی مذمت کی گئی، انہو ں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور غزہ کی تعمیرِ نو اور مضبوطی کے لیے پُر عزم ہیں۔

    حماس رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینی عوام نقل مکانی اور ملک بدری کے تمام منصوبوں کو ناکام بنائیں گے اور غزہ کی آزادی اور خود مختاری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں غزہ کو امریکی قبضے کے بعد ایک جدید اور خوش حال شہر کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی’غزہ ریزورٹ‘ کی اے آئی ویڈیو کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    اسرائیلی جیلوں سے 642 فلسطینی قیدی رہا کر دیئے گئے

    اقوام متحدہ کے ایک ماہر اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایک عہدے دار نے ٹرمپ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کی مذمت کی ہے، جس میں جنگ سے تباہ حال غزہ کو سمندر کے کنارے ایک ریزورٹ کی طرح دوبارہ تعمیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔