Tag: اے آئی ٹول

  • گوگل کا نیا جادوئی بٹن : مشکل باتیں اب آسان زبان میں

    گوگل کا نیا جادوئی بٹن : مشکل باتیں اب آسان زبان میں

    گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نیا طاقتور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹول متعارف کرایا ہے جس کا نام "سمپلی فائی” رکھا گیا ہے۔

    مذکورہ گوگل ٹول خاص طور پر اس لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین انٹرنیٹ پر موجود مشکل اور پیچیدہ معلومات کو آسانی سے سمجھ سکیں، یہ نیا فیچر فی الحال آئی او یس کے لیے گوگل ایپ میں دستیاب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس فیچر کے تحت اگر آپ کسی ایسے ٹیکسٹ کو پڑھتے ہیں جس کی تکنیکی تفصیلات سمجھ نہیں آتیں تو اسے سلیکٹ کریں جس پر مور ایکشنز پینل میں سمپل فائی آپشن نظر آئے گا۔

    SimpleFi for Google

    اس آپشن پر کلک کرنے پر سلیکٹ کردہ ٹیکسٹ کا ایک نیا اور سادہ ورژن نظر آئے گا جس کو سمجھنا زیادہ آسان ہوگا۔ گوگل کے مطابق یہ فیچر گوگل کے جیمنائی اے آئی ماڈل پر مبنی ہے جو اصل مطلب کو برقرار رکھتے ہوئے زبان کو آسان بنا دیتا ہے تاکہ ہر کوئی اسے بہتر طریقے سے سمجھ سکے۔

    گوگل کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ پیچیدہ معلومات کو سادہ بنانے سے صارفین کو بات زیادہ مؤثر طریقے سے سمجھ آجاتی ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے پیچیدہ طبی تحقیق، بائیولوجی، قانون، معیشت، ادب، فلسفے، ایرو سپیس اور کمپیوٹر سائنس جیسے شعبوں کی تفصیلات کو آسان فہم بنانا ممکن ہوگا۔

  • یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھنے والے افراد کیلئے بڑی خبر

    یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھنے والے افراد کیلئے بڑی خبر

    ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اے آئی سے چلنے والا نیا فیچر متعارف کرادیا ہے، صارفین یوٹیوب پر طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دیکھ سکیں گے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے ( Jump Ahead ) جمپ اہیڈ نامی اے آئی ٹول پیش کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو کو آگے یا پیچھے کرنے کا فیچر ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے ویڈیو دیکھنے والے کو وہ حصہ دکھائے گا جو بہتر اور دلچسپ ہوگا۔

    اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ صارفین بار بار ( Jump Ahead ) پر کلک کریں گے جس کے بعد ہر بار اس ویڈیو کے دیگر نئے کلپس تک پہنچ جائیں گے۔

    یوٹیوب کا نیا فیچر صرف وہی صارفین استعمال کرسکتے ہیں جو باقاعدہ ماہانہ پریمیم ادا کرتے ہیں اور صرف وہی صارفین ویڈیوز دیکھ سکیں گے جن کے پاس اینڈرائیڈ فون ہیں۔

    قبل ازیں یہ خبر بھی زیر گردش تھی کہ ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نے بھی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی ہے جنہیں بہت جلد پیش کردیا جائے گا۔