Tag: اے آر رحمٰن

  • اے آر رحمان نے طلاق پر دلخراش پیغام جاری کردیا

    اے آر رحمان نے طلاق پر دلخراش پیغام جاری کردیا

    اسکر ایوارڈ یافتہ معروف بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان اور اہلیہ سائرہ بانو کے درمیان شادی کے 29 سال بعد طلاق ہونے پر گلوکار کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار  اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد 19 نومبر کو شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا جس کے بعد اب موسیقار نے خود بھی دلخراش پیغام جاری کردیا۔

    اے آر رحمان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں لکھا ’ہم نے شادی کے 30 برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہر چیز کا اختتام ہے جو کسی نے نہیں دیکھا،  ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے‘۔

    انہوں نے لکھا کہ اگرچہ اس مشکل وقت سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں، بکھرے ہوئے ٹکڑے واپس جڑ نہیں سکتے، ہم اپنے دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار اور ہم سے ہمدردی کی اور ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی شادی کے کئی سالوں بعد سائرہ بانو نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔

    سائرہ بانو کی قکیل نے بیان میں کہا تھا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجود جوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔

    سائرہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اور جذبات کا احترام کریں۔

    واضح رہے کہ اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں، اے آر رحمان اور سائرہ کی ارینج میرج ہوئی تھی،انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے سائرہ سے شادی کرائی تھی۔

  • شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان سے متاثر ہوں،اے آر رحمٰن

    شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان سے متاثر ہوں،اے آر رحمٰن

    ممبئی : معروف موسیقار اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان سے بہت متاثر ہیں اور وہ اپنے کام میں مزید نکھار لانےکے لیےکوشش کرتے رہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن نےحالیہ انٹرویو میں شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان جینئس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بنائی گئی منفرد دھنوں نے انہیں ہمیشہ متاثر کیا ہے۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقاراے آررحمٰن نے مزید کہا کہ وہ دھنیں رات میں تخلیق کرتے ہیں اور9 برس کی عمرمیں سروں سے جو رشتہ قائم ہوا تھا اب تک جاری ہے۔

    خیال رہے کہ اے آر رحمٰن کو پیانو،ِہارمونیم، گٹار اور سینتھیسائزر پر عبور حاصل ہے،انہوں نے آکسفورڈ کے ٹرینیٹی کالج سے موسیقی میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

    AR-post

    یاد رہے کہ انہوں نے 1992 میں تامل فلم ’’روجا‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیااور اب تک سینکڑوں فلموں میں اپنی لاجواب موسیقی کےذریعے بے شمار ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر رحمٰن کے کام کو ناصرف بھارت بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی سراہا گیا ہے،انہیں اب تک دو آسکر،ایک بافٹا اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے جبکہ انہوں نے تیرہ فلم فیئر ایوارڈ زحاصل کیے جن میں چار نیشنل فلم ایوارڈ ز بھی شامل ہیں۔

  • معروف موسیقار اے آر رحمٰن 48 سال کے ہو گئے

    معروف موسیقار اے آر رحمٰن 48 سال کے ہو گئے

    اے آر رحمن رحمان کی موسیقی میں کبھی مغربی دھن سنائی دیتی ہے تو کبھی آپ کو بہتے جھرنے کی صدا اور کلاسیکی میوزک، کبھی صوفی سنگیت تو کبھی جاز۔ بالی ووڈ کا یہ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقارآج اپنی اڑتالیسویں سالگرہ منا رہا ہے

    اے آر رحمان بھارتی شہر چنائے میں پیدا ہوئے، ان کا پورا نا م اللہ رکھا رحمن ہے، اے آر رحمن نے اپنے کیریئر کا باقاعدہ آغاز 90 کی دہائی میں کیا۔

    انہوں نے تیرہ فلم فیئر ایوارڈ زحاصل کئے جن میں چار نیشنل فلم ایوارڈ ز بھی شامل ہیں،،انہیں 2009 میں فلم سلم ڈاگ ملینیئر میں گولڈن گلوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    انہوں نے 1989 میں اسلام قبول کیا، اے آر رحمن پاکستانی موسیقار نصرت فتح علی خان کی شاگردی میں بھی رہے ہیں، ان کا البم وندے ماترم1997میں بھارت کے 50 ویں یوم آزادی پر ریلیز ہوا جسے بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔