Tag: اے آر وائی

  • اے آر وائی کا پاکستان کو تعلیم کے میدان میں آگے لے جانے کا مشن

    اے آر وائی کا پاکستان کو تعلیم کے میدان میں آگے لے جانے کا مشن

    اے آر وائی نے بی گلوبل کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں قدم رکھ دیا۔

    اے آر وائی بی گلوبل نے پاکستانی نوجوانوں کو خود کفیل بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اسٹیم اسکولز کے ساتھ ایم او یو طے پا گیا۔

    ایم او یو پر دستخط چیئرمین اے آر وائی گروپ حاجی اقبال اور اسٹیم پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر زیشان عباسی نے کیے۔

    بریدنگ اسپیس ایم او یو کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجئینرنگ اور میتھس کی تعلیم دی جائے گی جو دور حاضر میں انتہائی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔

    بریدنگ اسپیس اسٹیم اسکول میں داخلے کے لئے ٹیسٹ لازمی ہو گا، جہاں ساتویں سے لے کر دسویں جماعت اور او اے لیول کی تعلیم دی جائے گی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر زیشان اے آر وائی بی گلوبل "آو مل کر پاکستان بنائیں” کے نعرے کے ساتھ اسٹم اسکول کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

  • ویڈیو رپورٹ: جیولری شو میں اے آر وائی جیولرز سمیت 8 جیولرز کی کلیکشن توجہ کا مرکز

    ویڈیو رپورٹ: جیولری شو میں اے آر وائی جیولرز سمیت 8 جیولرز کی کلیکشن توجہ کا مرکز

    لاہور: لاہور میں پاکستان سگنیچر جیولری شو کے دوران سونے کے نت نئے ڈیزائنز کی نمائش کی گئی۔

    گولڈ نمائش کے اس شان دار ایونٹ میں اے آر وائی جیولرز سمیت 8 مختلف جیولرز خریداروں کو ایک چھت تلے میسر آئے، خریداروں کی بڑی تعداد نمائش میں آئی۔

    پروگریسو گروپ کی جانب پاکستان سگنیچر جیولری شو میں اے آر وائی جیولرز سمیت 8 مختلف جیولرز کے ایک چھت تلے منفرد اور نئے ڈائزین خریداروں کی توجہ کا مرکز رہے۔

    جیولری شو میں آئے خریداروں کا کہنا تھا کہ ایسی نمائش خوش آئند ہے اور اس کا انعقاد بیرون ملک بھی ہونا چاہیے، شو کے منتظمین کا کہنا تھا کہ شہری اپنی مرضی کی کسٹمائز جیولری بھی آرڈر کر سکتے ہیں۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    جیولرز کا کہنا تھا کہ اس شو کا مقصد گولڈ سیونگ کے ساتھ ساتھ اسے بطور آرٹ بھی متعارف کروانا ہے، منتظمین کا کہنا تھا کہ زیورات کی ایسی نمائشیں لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

  • ٹیم مینیجر اور وی پی آپریشنز نوید رشید کے انتقال پر کراچی کنگز کا گہرے دکھ کا اظہار

    ٹیم مینیجر اور وی پی آپریشنز نوید رشید کے انتقال پر کراچی کنگز کا گہرے دکھ کا اظہار

    کراچی کنگز کے ٹیم مینیجر اور وائس پریزیڈنٹ آپریشنز نوید رشید کے انتقال پر کراچی کنگز نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ٹیم منیجر اور وی پی آپریشنز نوید رشید کے انتقال پر کراچی کنگز مینجمنٹ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، نوید نہ صرف فرینچائز کے قیام سے ہی ٹیم کا ایک اہم حصہ تھے بلکہ ایک ہردلعزیز شخصیت تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    کراچی کنگز کے لیے نوید کی لگن، جذبہ اور غیر متزلزل وابستگی ان کے کام کے ہر پہلو سے عیاں ہے، نوید رشید نے کراچی کنگز کی کامیابی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

    کراچی کنگز مینجمنٹ اس مشکل وقت میں نوید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، کراچی کنگز کی جانب سے سب سے گزارش ہے کہ نوید رشید کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    مرحوم کی نماز جنازہ آج، 5 فروری، بعد نماز مغرب جامعہ مسجد زکریا، خیابان خالد ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی۔

  • امریکا کا اے آر وائی نیوز کی بندش پر ردِعمل 

    امریکا کا اے آر وائی نیوز کی بندش پر ردِعمل 

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے  اےآروائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے پر بیان دیا ہے۔

     امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم پاکستان سمیت ہر ایک سے آزادی اظہارکے حق کی بات کرتے ہیں، آزاد صحافت کسی بھی ملک کا اہم ستون اور جمہوری مستقبل کی امین ہے۔

    ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد صحافت، میڈیا اور پرامن اجتماع کے حق میں رکاوٹ پر تشویش ہے، آزاد صحافت، باخبر شہری جمہوری مستقبل کیلئے اہم ہے، میڈیا پر قدغن لگانے پر تشویش ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے پاکستان میں عورت مارچ پر رکاوٹیں ڈالنے پر بھی ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے عالمی دن پر عورتوں کو مارچ سے روکا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات کو مضبوط بنا کر ملک مستحکم ہوتے ہیں، ساتھ ہی پاکستانی سیلاب زدہ اضلاع کے طلبہ کیلئے 500 اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔

  • کراچی: ڈیری فارمرز کی من مانی، دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    کراچی: ڈیری فارمرز کی من مانی، دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    کراچی: کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانی دودھ کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تاریخی اضافے کے بعد عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا، بعد ازاں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا پارہ مزید ہائی ہوگیا تھا۔

    اب ڈیری فارمرز نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کرتے ہوئے غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔

    ڈیری فارمرز نےدودھ کی قیمت میں فی لیٹر10روپے اضافہ کیا ہے جس کے باعث شہر قائد میں دودھ کی قیمتیں 140 اور 150 روپے تک جا پہنچی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    کراچی انتظامیہ نےگزشتہ روز دودھ کی قیمتوں کے تعین کیلئےکمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ ڈیری فارمرز نےبھی تعین تک موجودہ قیمتیں برقرار رکھنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے پیداواری لاگت کا تجزیہ کرکے ایک ہفتےمیں رپورٹ دینی تھی مگر ڈیری فارمر نےکمیٹی کی رپورٹ سے پہلےہی از خود قیمت میں اضافےکا اعلان کردیا۔

  • وہ ہار جو انسانی احساسات کو بتائے گا

    وہ ہار جو انسانی احساسات کو بتائے گا

    امریکا کی کورنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گذشتہ سال انسانی احساسات کو پڑھنے والے کیمرے کا اعلان کیا تھا، اب اس میں مزید جدت لے آئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے انسانی احساسات کو پڑھنے والے کیمرے کو ہار کی شکل دے دی ہے،ا سے سی فیس کا نام دیا گیا جس کے معنی ہیں "چہرے کو دیکھنے والا”، یہ کیمرا اپنے جدید سافٹ ویئر کی باعث پورے دن آپ کے احساسات پڑھتا رہتا ہے۔

    تجرباتی طورپر اسے تیرہ افراد پرآزمایا گیا اورچلنے پھرنے کے دوران ان سے مختلف تاثرات کے لیے کہا گیا، ان میں لوگ اپنا سربھی ہلارہے تھے اور گلے میں پڑے سسٹم کو ادھر ادھر بھی گھماتے رہے۔ پھر اس کا موازنہ آئی فون ایکس کے ٹروڈیپتھ تھری ڈی کیمرے سے کیا گیا تو اس کی زبردست افادیت سامنے آئی۔

    اس میں ایک ہیڈفون نما ساخت کے کونے پر دو کیمرے لگے ہیں جو کانوں پاس موجود ہوتے ہیں، یہ کیمرے گالوں گردن اور اس کی حرکات کو دیکھتے ہوئے چہرے کے بیالیس تاثرات کو دیکھتے رہتے ہیں،یہی نہیں اس ہار سے آنکھ، ہونٹ، بھنویں اور چہرے کے تفصیلات بھی پوشیدہ نہیں رہتی، تقریبا اٹھاسی فیصد درستگی سے یہ چہرے کے تاثرات جان سکتا ہے اور ان کا اظہار آٹھ اہم ایموجی کے ذریعے کرتا ہے۔کورنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس میں انفراریڈ کیمرے کا اضافہ کیا جائے گا، جس کی بدولت ٹھوڑی اور گردن کو حقیقی روشنی میں دیکھنا ممکن ہوگا، اس طرح پورے چہرے کی تھری ڈی ویڈیو ظاہر ہوگی جو پہننے والے کے احساسات اور جذبات کو ظاہر کرے گی۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سے ایک جانب تو مریضوں کی تفصیلات معلوم کی جاسکتا ہے تو دوسری جانب ورچول ریئلٹی، آن لائن کانفرنس اور دیگر کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم اس کے طبی استعمال کا امکان بہت روشن ہے کیونکہ ڈاکٹر مریض سے دور رہ کر بھی اس کے جذبات کو پڑھ سکتے ہیں۔

  • آزاد کشمیر الیکشن: مریم نواز کی تقریر کے لئے طلبہ کا پرچہ قبل از وقت ختم کرادیا گیا

    آزاد کشمیر الیکشن: مریم نواز کی تقریر کے لئے طلبہ کا پرچہ قبل از وقت ختم کرادیا گیا

    آزاد کشمیر: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن میں ایک طرف وزیراعظم پر لفظی گولہ باری جاری رکھے ہوئی ہیں تو دوسری جانب مریم نواز کے جلسوں کے لئے اسکولز بند کرائے جارہے ہیں۔

    پچیس جولائی کو آزاد کشمیر کے لوگ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں سے کسی ایک کو برسراقتدار لائیں گے۔

    تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور الیکشن مہم چلائی جارہی ہے، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اب تک کئی جلسوں سے خطاب کرچکی، ان کے جلسوں کا ہدف وزیراعظم عمران پر تنقید کرنا ہے۔

    آج بھی مریم نواز نے آزادکشمیر کے علاقے لیپہ میں گرلز ڈگری کالج کےگراؤنڈ میں جلسہ کیا، کالج میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری تھے ، جلسے کے باعث طلبا کو پیپر دینے میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب مقامی افراد نے پرنسپل کو فوری طور پر پیپر ختم کرانے کا کہا جس پر پرنسپل نے جلسہ رکوانے کے بجائے بچیوں کا پرچہ ہی قبل از وقت ختم کرادیا۔

     

  • بھینس کالونی واقعہ: انسانی بے حسی کی بدترین مثال

    بھینس کالونی واقعہ: انسانی بے حسی کی بدترین مثال

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھن میں ہم اخلاقی اقدار کو پس پشت ڈال رہے ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت گذشتہ روز بھینس کالونی میں پیش آنے والا واقعہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ گذشتہ روز بھینس کالونی میں پیش آیا، جہاں بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے گھر کے سامنے اسکول جاتا معصوم بچہ گندے پانی میں گرا۔

    بچے کے گندے پانی کے جوہڑ میں گرنے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ گٹر کے پانی میں گرا ہوا ہے اور وہ مسلسل اس میں دھنستا جارہا ہے، ایسے میں ایک خاتون بھی بچے کی مدد کو آتی ہیں اور اسے ریسکیو کرنے کی کوشش کرتی ہیں مگر وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکی۔

    ویڈیو کا دردناک پہلو یہ ہے کہ بچے کو بچانے کے لئے اس کی پانچ سالہ بچی بھی میدان میں آئی اور گٹر کے پانی میں گرنے والے اس بچے کو نکالنے کی کوشش کرتی رہی۔

    ستم ظریفی یہ ہے کہ ویڈیو بنانے والا شخص کمنٹری کرتے ہوئے گندے پانی میں گرنے والے بچے کی ویڈیو بناتا رہا مگر بچے کو نکالنے کے لئے وہ آگے نہ بڑھا، اسی دوران ایک راہ گیر نے یہ افسوسناک منظر دیکھا تو فوری طور پر بچے کو گندے پانی سے باہر نکالا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں عرصہ دراز سے سیوریج کے مسائل موجود ہیں، جو کہ بلدیاتی اداروں کی سنگین غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس طرح کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں جس کے باعث معصوم بچوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے کی واحد مسجد میں بھی سیوریج کا پانی جمع ہوچکا ہے بارہا متعلق انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

  • بلاول کا اسپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام

    بلاول کا اسپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بجٹ سیشن میں حکومتی ارکان کے کم ہونے اور اسپیکر قومی اسمبلی پر جانبدار ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل اس بجٹ سیشن کا سب سے اہم دن تھا، کل پورے پاکستان نے دیکھا کہ حکومت کیلئے172ارکان دکھانا کتنا مشکل تھا، ان کے ممبرز ادھر ادھر بھاگتے رہے لوگوں کو ڈھونڈتےرہے، عامرڈوگر کی محنت اور جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں جو حکومتی ارکان کو پکڑ کر ایوان میں لائے۔

    بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری بات مان لیتے اور ہاؤس کی روایت برقرار رکھتے تو نمبرز تو تھے کل پوری قوم کو نظرآتا اگر آپ دھاندلی نہ کرتے تو حکومت کے پاس پورے نمبرز نہیں تھے، اسپیکر نے حکومت کو پورا موقع دیا کہ 172ارکان دکھائیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے پی پی ارکان اپنے خاندان میں فوتگی کے باوجود یہاں شرکت کیلئےآئے، بدقسمتی سے اسپیکر اور ہمارے اپوزیشن کے کچھ ہمارے ممبرز نے مایوس کیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ووٹنگ کی شکایت ہے اسکےبعد آپ نےہماری ترامیم کاسلسلہ روکا، مختلف جگہوں پر آپ نے اس رول کی خلاف ورزی کی، اسپیکر گنتی کرادیتے تو پتہ چل جاتا کہ ہمارا مؤقف کیاتھا؟ بدقسمتی سے اسپیکر اپوزیشن کی گنتی کرنے کےبجائے اٹھ کر چلےگئے، ہم ویسے ہی بجٹ کومسترد کررہے تھے مگر آپ نے اتنا بھی ہمارے حق کا تحفظ نہیں کیا۔

    بلاول بھٹو نے بجٹ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچےبچےکوپتا ہے کہ اس پورے مہینے سے ہرپاکستانی کی معیشت جڑی ہے، بجٹ سیشن ختم ہوتاجارہاہےجو ہرپاکستانی کیلئےشرمندگی کا باعث ہے، پورےپاکستان کود کھائیں کون بجٹ کیساتھ اور کون خلاف ہے، پورےپاکستان کو پتاہونا چاہیےکہ یہ پاکستان کا معاشی بجٹ ہےیا تباہی کا؟

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب قوم کو بتائیں کہ اپوزیشن تنخواہوں میں اضافے کیلئےترامیم لائی تھی، جو بجٹ کی فائنل ووٹنگ کا مرحلہ تھا اس سے کا تو معلوم ہی نہیں کہ کب ہوئی؟ میں آخری ووٹ کےوقت خود اٹھااور چیلنج کیا تھا، آپ کے بجٹ پر مزاحمت ہمارا کام ہے ہم نے کرناتھا، اپوزیشن کی گنتی نہ کرنے کے عمل کی شدیدمذمت کرتاہوں۔

  • ایرانی حکام نے 200 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

    ایرانی حکام نے 200 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

    چاغی: غیرقانونی طریقے سے ایران جانیوالے سینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

    لیویز حکام کے مطابق ایرانی فورسز نے چاغی کے قریب سرحد پر دو سو پچیس پاکستانی شہریوں کو لیویز حکام کے حوالے کیا، یہ تمام افراد بغیر دستاویزات کے پاکستانی مند،بلو کے راستے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز کی جانب سے حوالے کئے گئے تمام افراد پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے، لیویز حکام نے تمام پاکستانیوں کو ایف آئی اے کےحوالے کردیا ہے۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد سے ہر سال سیکڑوں افراد اُن کی سرزمین میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں پکڑے جاتے ہیں ایسے تمام افراد کو دوبارہ پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ایران ہر سال 20 سے 26 ہزار پاکستانیوں کو ہمارے حوالے کرتا ہے، یہ افراد ایران کےذریعے یورپ، ترکی اور دیگر ممالک کا سفر کرنے کے لیے غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد 900 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے مابین 2014 مین یہ معاہدہ ہوچکا ہے کہ غیر قانونی طور پر ممالک میں داخل ہونے والے افراد کو گرفتار کر کے اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے ہزاروں افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے براستہ ایران یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران کئی افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں اور بیشتر کو مختلف ممالک کی فورسز گرفتار بھی کرلیتی ہیں۔