Tag: اے آر وائی حملہ

  • اے آر وائی کراچی کے دفتر پر حملہ کرنے والے 3 ماسٹر مائنڈ گرفتار

    اے آر وائی کراچی کے دفتر پر حملہ کرنے والے 3 ماسٹر مائنڈ گرفتار

    کراچی: اے آر وائی نیوز کراچی کے دفتر پر حملہ کرنےوالے متحدہ قومی موومنٹ کے تین منصوبہ ساز گرفتار کرلیے گئے۔

    اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے تین اہم ملزم گرفتار کیے گئے ہیں یہ تینوں ماسٹر مائنڈ تھے نعرے لگانے اور حملہ کرنے میں ملوث تھے، یہ کیمرے کی آنکھ سے چھپ کر لوگوں کو رہنمائی کررہے تھے کہ کیسے حملہ کرنا ہے اور کیا کرنا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 48 گھنٹوں میں کی گئی گرفتاریاں فاروق ستار، عامر خان اور دیگر رہنمائوں کی رینجرز کی تفتیش کے دوران نشاندہی میں عمل میں آئیں جب کہ ان ہی رہنمائوں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

  • حکومت حملے پر برطانیہ سے رابطہ کرے، عمران خان، طاہر القادری و شیخ رشید کا اظہار مذمت

    حکومت حملے پر برطانیہ سے رابطہ کرے، عمران خان، طاہر القادری و شیخ رشید کا اظہار مذمت

    کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو فوری طور پر برطانیہ سے رابطہ کرنا چاہیے برطانیہ کو بتایا جائے کہ ان کی سرزمین سے پاکستان کے میڈیا ہائوسز پر حملوں کا حکم دیا گیا۔


    British govt should be asked to take action… by arynews

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میڈیا ہائوسز پر حملہ دہشت گردی ہے،وزارت داخلہ فوری ایکشن لے اور برطانیہ سے رابطہ کرے، برطانیہ کو بتایا جائے کہ آپ کا شہری یہاں دہشت گردی پھیلارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے ایم کیو ایم والے بھی خوف زدہ ہیں، ان کی بھی ٹارگٹ کلنگ کردی جاتی ہےلندن سے لوگوں کے زندہ رہنے یا مار دینے کے فیصلے صادر ہوتے ہیں، ایم کیو ایم کی اکثریت ایسی سیاست کرنی کی حامی نہیں، قائد ایم کیو ایم نے بھارت میں جا کر کہا تھا کہ پاکستان بننا بڑا ظلم تھا۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس سے توقع نہیں صرف رینجرز ہی کارروائی کرسکتی ہے،کسی کو اس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ انتشار پھیلائے۔

    حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ڈاکٹر طاہر القادری


    Qadri demands strict action against protesters… by arynews

    عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میڈیا ہاوئسز پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ حملے کے پیچھے ایک بیک گرائونڈ ہے، خاص طور پر آپ ہی کو نشانہ بنانا ایک تسلسل ہے کیوں کہ اے آر وائی پاکستان کی بقا و سالمیت کے لیے بات کرتا ہے,صحافت اس وقت تک آزادی نہیں ہوگی جب تک پیمرا آزاد نہیں ہوگا، جب حکومت اپنا بندہ وہاں بٹھا دے گی تو آزادی صحافت کیسے ممکن ہے؟

    حملہ ناقابل برداشت ہے، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفت گو میں کہا کہ یہ عمل ناقابل برداشت ہے،حالت اس نہج پر ہیں کہ حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

  • اے آر وائی پرحملہ:وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

    اے آر وائی پرحملہ:وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

    کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، چوہدری نثار نے رینجرز سے رپورٹ مانگ لی۔

    ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر حملہ ناقابل قبول ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی اداروں کے حکام کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے بھی میڈیا ہائوسز پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

    دریں اثنا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے رینجرز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا ہے کہ میڈیا ہائوسز پر دھاوا ناقابل قبول ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، سندھ حکومت میڈیا ہائوسز اور ان کے ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائے ۔