Tag: اے آر وائی زندگی

  • کیا اداکارہ حریم سہیل بھی کاسمیٹک سرجری کرانا چاہتی ہے؟

    کیا اداکارہ حریم سہیل بھی کاسمیٹک سرجری کرانا چاہتی ہے؟

    پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل نے انکشاف کیا کہ لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں لیکن انہیں ان تعریفی کلمات سے نفرت ہے۔

    اے آر وائی زندگی کے چیٹ شو ‘دی نائٹ شو ود ایاز سمو’ میں اے آر وائی نیوز کے ڈرامہ ’گھسی پیٹی محبت’ کی اداکار حریم سہیل نے شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ انہیں لوگ ’کیوٹ‘ کہتے ہیں جو کہ انہیں پسند نہیں ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’ میں جب بھی مسکراتی ہوں تو لوگ میری تعریف میں مجھے کیوٹ کہتے ہیں، لیکن مجھے اس کیوٹ لفظ سے نفرت ہے، مجھے اس کیوٹ فیس کے مرحلے  سے نکلنا ہے‘۔

    میزبان نے مشورہ دیا کہ وہ اس مرحلے سے نکلنے کے لیے اپنے چہرے پر کچھ کاسمیٹک سرجری کروالیں جس پر اداکارہ حریم نے کہا کہ میں ایسا کبھی نہیں کرنا چاہتی۔

    انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اللہ نے جس طرح آپ کو پیدا کیا ہے وہی بہترین ہے اور کسی کو اس کی تخلیق کو بدلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، جس نے بھی مزید خوبصورتی کے لیے اس طریقہ کار کو اپنایا ان کا چہرہ مزید بگڑ گیا ہے۔

    معروف اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی حریم سہیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور سیریل ‘گھسی پتی محبت’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

  • عیدی سب کیلئے میں ملک ریاض نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا

    عیدی سب کیلئے میں ملک ریاض نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا

    لاہور  : اے آر وائی زندگی کے پروگرام عید ی سب کیلئے میں چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا ، ایک کروڑ روپے مالیت کا گھر ناصرشہزادکو مل گیا۔ یہی نہیں بحریہ ٹاؤن لاہور میں سہولت بازار بھی کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے وعدہ سچ کر دکھایا،اے آر وائی زندگی کے پروگرام عیدی سب کیلئے میں ناصر شہزاد نے ایک کروڑ روپے کا مکان قرعہ اندازی میں جیت لیا۔

    ایک کروڑ کے مکان کامکان جیتنے والے پہلے خوش نصیب کی قرعہ اندازی بحریہ ٹاؤن کےسربراہ ملک ریاض نے کی۔ اس موقع پر حاجی محمداقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔

    قرعہ اندازی کے بعد ایک کروڑ کا گھر پانے والے خوش نصیب ناصر شہزاد کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا  اس سے قبل بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن لاہور میں اے آر وائی سہولت بازار کا افتتاح کیا۔

    ان کاکہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں کھلنے والے سہولت بازار میں ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز ملے گی۔ سہولت بازار میں ہر خریداری کے بدلے جیولر ی کی شکل میں ویلیو بیگ ملے گا ۔

    اس کے علاوہ سہولت بازار میں خریداری کر نے والے زندہ دلا ن لاہور ایک کروڑ کے میگا ڈرا میں بھی شامل ہوسکیں گے۔