Tag: اے آر وائی فلمز

  • اے آر وائی فلمز کی نئی پیشکش، ہو مَن جہاں، کا ٹریلر ریلیز

    اے آر وائی فلمز کی نئی پیشکش، ہو مَن جہاں، کا ٹریلر ریلیز

    کراچی: اے آر وائی فلمز  اور دی وژن فیکٹری فلمز کی نئی پیشکش ’ہو مَن جہاں ‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    پاکستانی فلم بینوں کے لئے اے آر وائی فلمز کا ایک اور تحفہ سال دو ہزار سولہ کی شروعات ہوگی، فلم  ’ہو من جہاں ‘فلم میڈ ان پاکستان کے بینر تلےاگلے سال یکم جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

    عاصم رضا اور شہریار منور کی اس ہنستی مسکراتی پیشکش کا ٹریلر اے آر وائی ڈیجیٹل پر ریلیز کردیا گیا، فلم ’ہومن جہاں‘ کی لیڈنگ کاسٹ میں تین جانے پہچانے چہرے شامل ہیں۔ مائرہ خان، شہریار منور اور عدیل حسین جبکہ ساتھی اداکاروں میں منور صدیقی، سونیا جہاں، ارشد جمال ،جمال شاہ، نمرہ بچہ اور بشرا انصاری شامل ہیں۔

    تقریب میں اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ فلم ہو من جہاں میڈ ان پاکستان کے تحت بنی ہے،انہوں نے کہا کہ ایک فلم چار چیزیں ہوتی ہیں جن میں اچھی کاسٹ، اچھی کہانی ، تھورا سا مصالہ اور ایک اچھا ڈائریکٹر ،اس فلم میں یہ ساری چیزیں موجود ہیں ۔

    اس موقع پر فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر اور اداکار شہریار منور کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فلم بہت محنت سے بنائی ہے ، یہ فلم پچھلی نسل ، موجودہ نسل اور آنے والی نسل کے لئے ایک میسج ہے۔

    فلم میکر عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلم کو اس طرح فلمایا گیا ہے کہ ہر عمر کے فرد کے لیے دلچسپی پیدا ہوسکے. فلم کی کہانی دوستوں کی زندگی سے جڑی ہے، یہ فلم کراچی اور شمالی علاقہ جات کے علاقوں میں فلمائی گئی ہے۔

    فلم کے ڈائیلاگز یاسر حسین اور فلم میکر عاصم رضا نے ترتیب دئیے ہیں جبکہ خود عاصم رضا نے ہی فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ڈائریکشن میں قدم رکھا ہے۔

    The First Official Trailer of Ho Mann Jahaan by ARY Films! <3Film Releasing on 1st Jan 2016Cast: Mahira Khan, Adeel Husain, Sheheryar Munawar, Sonya Jehan, Nimra Bucha, Bushra Ansari, Jamal Shah, Arshad Mehmood, Munawar SiddiquiDirected by: Asim RazaExecutive Producers: Asim Raza, Sheheryar Munawar. Distributed by: ARY FILMS Posted by ARY Films on Monday, October 12, 2015

    فلم ’ہومن جہاں‘سی ای او اے آر وائی ڈجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال ، شہریار منور اور عاصم رضا کی مشترکہ پیش کش ہے۔

    فلم ہو من جہاں میں نو گانے موجود ہیں جن کو لیکر فلم میکر خاصے پر امید ہیں. کیونکہ فلم میں زوہیب حسن, معروف گلوکار عاطف اسلم, زیب النسا بنگش, جمی خان, ٹینہ ثانی, ابو محمد, فرید ایاز , اسرار اور مائی ڈھائی بینڈ نے اپنی آوازکا جادو جگایا ہے، فلم کے میوزک پروڈیوسر ز میں فاخر محمود اور احتشام ملک شامل ہیں۔

  • ایکشن، ڈرامہ، مستی سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز

    ایکشن، ڈرامہ، مستی سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز

    کراچی : اے آر وائی فلمز اور سکس سگما کی مشترکہ پیشکش فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن، ڈرامہ، مستی اور رومانس کا تڑکا لئے مووی لورز کے لئے آرہی ہے، اے آر وائی اور سکس سگما کی پیشکش فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز کردیاگیاہے۔

    فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی، فلم میں ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری،جاوید شیخ ،عائشہ خان اور مہوش حیات سمیت کئی جانے مانےچہرے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔

    ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کے پروڈیوسرز میں سلمان اقبال، جرجیس سیجا ، شہزاد ناسب اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔

    فلم اے آر وآئی میڈ ان پاکستان کمپین کے تحت عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت امریکا، انگلینڈ، انڈیا، افریقہ اور آسٹریلیا میں ریلیز کی جائیگی۔

  • لاہور: اے آر وائی فلمز اور وائی این ایچ مووی کی فلم رانگ نمبر کا پریمئیر

    لاہور: اے آر وائی فلمز اور وائی این ایچ مووی کی فلم رانگ نمبر کا پریمئیر

    لاہور: اے آر وائی فلمز ااور وائی این ایچ مووی کی پیشکش رانگ نمبر کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا لاہور میں جس میں فلمی صعنت کے ستاروں سمیت فلم کی کاسٹ نے بھرپور شرکت کی۔

    مزاح اور تفریحی سے بھرپور اے آر وائی فلمز اور وائی این ایچ مودی کی پیشکش "رانگ نمبر” جس کے پریمئیر نے ہی فلم ریلیز ہونے سے قبل دھوم مچادی ۔

    معروف اداکار جاوید شیخ کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ رانگ نمبر بہترین فلم ہے، اے آر وائی کے محبوب عبدالروف نے کہا کہ میڈان پاکستان فلم کے تحت بننے والی فلم رانگ نمبر کو پرموٹ کیا جائے۔

     

     فلم رانگ نمبر کے پریمئیر شو میں ڈراموں اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگا دئیے ۔

     

     سارہ رضا نے پریمیئر شو کے دوران رانگ نمبر کا گیت بھی سنایا، فلم کے میل سنگر نبیل شوکت کا کہنا تھا کہ یہ فلم ملک میں اچھی فلموں کا آغاز ثابت ہوگی۔

    عید پر آپ بھی اچھی اور بھرپور تفریح حاصل کرنا چاہتے ہیں تو رانگ نمبر دیکھیں اور خوب انجوائے کریں۔