Tag: اے آر وائی میڈ ان پاکستان پروجیکٹ

  • کراچی میں فلم جلیبی کی پروموشن کا سلسلہ جاری

    کراچی میں فلم جلیبی کی پروموشن کا سلسلہ جاری

    کراچی: فلم جلیبی کی پروموشن کا سلسلہ جاری ہے، فلم کی کاسٹ پہنچی کراچی ڈالمین مال کلفٹن میں جہاں انہوں نے فلمی شائقین سے ملاقات کی۔

     اے آروائی فلمز اور ریڈ رم فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم جلیبی بیس مارچ سے سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے، انڈر ورلڈ مافیا اور اس سے جڑے کرداروں کے گرد گھومتی فلم جلیبی میں کئی نامور اداکار جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    فلم کی کاسٹ گذشتہ کئی روز سے کراچی کے مختلف سینما گھروں، یونیورسٹیز سمیت مختلف مقامات پر فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

    فلم جلیبی میں کام کرنے والے اداکاروں کا کہنا تھا تھرل اور سسپنس سے بھرپور جلیبی کی کہانی شائقین کو پسند آئیگی۔

    جہاں وہ فلم کی کامیابی کیلئے شہریوں سے بھی ملتے ہیں، جلیبی فلم کے مرکزی کرداروں میں ساجد حسن، عدنان جعفر، علی سفینہ، دانش تیمور، وقار علی ، زالے سرحدی اور سبیکا امام شامل ہیں۔

    پریمییرشو میں شریک اسٹارز کا کہنا تھا کہ فلم جلیبی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

  • جو بھی فلم جلیبی دیکھنے جائیگا اسے سونا ملے گا، ملک ریاض

    جو بھی فلم جلیبی دیکھنے جائیگا اسے سونا ملے گا، ملک ریاض

    کراچی : فلم جلیبی بیس مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کو اے آر وائی میڈ ان پاکستان پروجیکٹ کے تحت ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض بھی اے آر وائی میڈ ان پاکستان پروجیکٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔

    ایکشن ، سسپنس اور کامیڈی کا شاہکار فلم جلیبی جیسے اے آر وائی میڈان پاکستان پروجیکٹ کے تحت ریلیز کیا جارہا ہے، فلمی دنیا میں اے آروائی فلمز معیاری فلمیں لارہا ہے۔

    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے سنیما گھروں کی بحالی کے لئے منفرد پیشکش کردی ہے کہ جو بھی فلم جلیبی دیکھنے جائے گا اسے ٹکٹ کی رقم کے حساب سے سونا ملے گا۔

    سنیما گھروں کو پھر سے آباد کرنے کی اس کوشش میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات حصہ ہیں۔

    اے آر وائی میڈ ان پاکستان پروجیکٹ کا حصہ بننے والے ملک ریاض پرامید ہیں کہ فلم جلیبی سے پاکستان میں فلم کے نئے دور کی ابتداء ہے۔

    سربراہ بحریہ ٹاؤن کا پاکستانی فلم بینوں کے نام  پیغام ہے کہ  فلم ضرور دیکھیں اور اعلان کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے سینما گھروں سے ٹکٹ لینے والوں کو جیولری ملےگی۔