Tag: اے آر وائی نیوز خصوصی انٹرویو

  • اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر وسیم بادامی کےلیے تمغہ امتیاز کا اعزاز

    اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر وسیم بادامی کےلیے تمغہ امتیاز کا اعزاز

    پاکستان کے معروف ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن وسیم بادامی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    بھارت کےخلاف معرکہ حق کے دوران بہترین طریقے سے صحافتی ذمہ داریاں نبھانے پر اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر وسیم بادامی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے انھیں تمغہ امتیاز سے نوازا ہے۔

    ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر وسیم بادامی کا ایوارڈ ان کے والد نے صدر مملکت سے وصول کیا۔

    معرکہ حق کے دوران ذرائع ابلاغ کے شعبے میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں وسیم بادامی کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن انیقہ نثار کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، انھوں نے صدر مملکت سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔

  • بانی پی ٹی آئی کو استعفوں پر کس نے مجبور کیا تھا؟ سینئر رہنما نے بتادیا

    بانی پی ٹی آئی کو استعفوں پر کس نے مجبور کیا تھا؟ سینئر رہنما نے بتادیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر حامد خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو استعفوں پر کس نے مجبور کیا تھا؟

    تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر حامد خان نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا ہمارےنزدیک سب سےبڑی زیادتی عدم اعتماد کے وقت اسمبلیوں سےاستعفے دینا تھا، شاہ محموداورپرویزالہٰی نےبتایافواداورشیخ رشید نے بانی پی ٹی آئی کو استعفوں پر مجبورکیا۔

    سابق وزیر کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری ہےتوپلانٹڈ بندہ اور آج سے نہیں ہمیشہ سےپلانٹڈ ہے، اب بھی فوادجوکچھ کررہاہے وہ چاہتا ہے پھر پارٹی کو اندر سےنقصان پہنچائے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چوہدری تواستحکام پارٹی میں شامل ہوئے، وہاں منہ پر ہاتھ رکھ کربیٹھےتھے، عمران اسماعیل، فواد اورعامرکیانی استحکام پارٹی بنانے والوں میں شامل تھے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کلیئرہیں جس نےایک بار پارٹی چھوڑ دی اسے واپس نہیں لانا، سب کا نہیں کہہ سکتا جنہوں نے پریس کانفرنس کی،پارٹی بنائی اورجوائن کیا وہ نہیں آسکتے۔