Tag: اے آر وائی نیوز ٹیم پر تشدد

  • مالاکنڈ جلسہ: پی ڈی ایم کارکنوں کا اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر تشدد

    مالاکنڈ جلسہ: پی ڈی ایم کارکنوں کا اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر تشدد

    مالاکنڈ: خیبر پختون خوا کے ضلع مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں پی ڈی ایم کارکنوں نے جلسے کے دوران اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر حملہ کر کے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مالاکنڈ جلسے کے دوران مشتعل افراد نے اے آر وائی نیوز کے عملے کو زد و کوب کیا، مشتعل افراد نے ڈی ایس این جی وین پر پتھر پھینکے اور ڈنڈے برسائے۔

    پی ڈی ایم کارکنان کے حملے اور تشدد سے بچنے کے لیے اے آر وائی ٹیم کے ارکان نے خود کو ڈی ایس این جی میں بند کر دیا، تاہم مشتعل افراد نے گاڑی پر ڈنڈے برسانا شروع کر دیا۔

    اس دوران مالا کنڈ جلسے میں اسٹیج سے کارکنوں کو عدم تشدد کی تلقین بھی ہوتی رہی، تاہم مشتعل افراد کو قابو نہ کیا جا سکا، اور انھوں نے آر وائی نیوز کی ٹیم کو زد و کوب کیا۔

    بعد ازاں اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو جلسہ گاہ سے بھی باہر کیا گیا، مظاہرین نے اے آر وائی کے خلاف نعرے بازی بھی کی، اور کیمرہ مین آپریٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • کراچی: مشتعل لیگی کارکنان کا اے آر وائی نیوز ٹیم پرتشدد

    کراچی: مشتعل لیگی کارکنان کا اے آر وائی نیوز ٹیم پرتشدد

    کراچی: مسلم لیگ نون کراچی کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے اے آر وائی نیوز ٹیم کے ارکان پر تشدد کیا اور بد تمیزی کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسلم لیگ نون کے تحت نواز شریف کی حمایت میں کارکنان نے ریلی نکالی، شرکاء نے نعرے لگا کر اپنے قائد سے دلی وابستگی کا اظہار کیا۔

    شرکاء نے بینراور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نواز شریف کی حمایت میں نعرے درج تھے، جبکہ لیگی ورکرز پرجوش نعروں سے اپنے قائد کے ساتھ اپنی محبت کا اظہارکر رہے تھے۔

    کارساز کے مقام پر قائم مسلم لیگ نون کے دفتر کے پاس کوریج کیلئے جانے والی اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر مشتعل لیگی کارکنان نے بدتمیزی کی اور ان پر تشدد کیا۔

    چند کارکنان نے کیمرہ مین سے کیمرہ چھیننے کی کوشش کی اور نیوز ٹیم کو ریلی کی کوریج کرنے سے روک دیا گیا۔