Tag: اے آر وائی نیوز کی بحالی

  • پی ٹی آئی رہنماؤں نے اے آر وائی نیوز کی بحالی سےمتعلق عدالتی حکم خوش آئند قرار دے دیا

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے اے آر وائی نیوز کی بحالی سےمتعلق عدالتی حکم خوش آئند قرار دے دیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اے آر وائی نیوز کی بحالی سےمتعلق عدالتی حکم خوش آئند قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اے آر وائی نیوز کی فوری بحالی کے حکم کو خوش آئند قرار دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اےآروائی کو بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،امید ہے اےآروائی اپنی آزاد حیثیت اور شہرت کو برقرار رکھے گا۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اےآروائی کی نشریات بحال کرنےکاعدالتی فیصلہ قابل ستائش ہے، امپورٹڈ حکومت کےآتےساتھ آزادی صحافت پرتابڑتوڑ حملے کئےگئے، یہ چارہزارسےزائدخاندانوں کے روزگار کا معاملہ ہے،چینل کوئی بھی ہو، بے جاپابندی نہیں ہونی چاہیے، ہمیں فیک نیوز کے لیے قوانین مضبوط کرنے ہوں گے۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کو فوری بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • اے آر وائی نیوز کی بحالی : ‘آج 2 بجے انشااللہ اچھی خبر کی امید ہے’

    اے آر وائی نیوز کی بحالی : ‘آج 2 بجے انشااللہ اچھی خبر کی امید ہے’

    اسلام آباد : سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ آج 2 بجے انشااللہ اے آر وائی نیوز کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبر کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے ارشد انصاری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً3ہفتےسےاےآروائی نیوز کی نشریات بندہیں، چینل کی اتنی لمبی بندش صحافی برادری کا معاشی قتل ہے۔

    سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کا واضح حکم ہے اے آر وائی نیوز کی نشریات کوبحال کیا جائے۔

    ارشد انصاری نے کہا آج 2 بجے انشااللہ اچھی خبر کی امید ہے، کے پی، پنجاب میں اے آروائی نیوز کی نشریات کو بحال کرنا چاہیے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول بم گرایا ہے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔