Tag: اے آر وائی نیوز کے ملازمین

  • اے آر وائی نیوز کے ملازمین کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی : اے آر وائی نیوز کے ملازمین کو لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے اے آر وائی نیوز کے ملازمین سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر موڑ کے قریب مشترکہ کاروائی کی، جس میں ڈکیتی میں ملوث ملزم رحمان عرف کوٹے کو گرفتار کیا اور ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد کرلیا گیا۔

    ملزم اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، سائٹ اور مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتیں کر چکا ہے۔

    گزشتہ سال اکتوبر اورنگی سائیٹ ہیڈ آفس کے قریب اے آر وائی نیوز کے ملازمین کو لوٹ لیا گیا تھا۔

    وین ڈرائیور نے بتایا تھا کہ ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے بلا خوف وخطر ناکا لگا کر واردات کی، 5 ڈاکو وین میں خواتین عملے سے بیگز، نقدی اور موبائل فون چھین کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔