Tag: اے آر وائی نیوز

  • سرعام کی ٹیم کیخلاف مقدمے، سیاست دانوں کا سخت رد عمل

    سرعام کی ٹیم کیخلاف مقدمے، سیاست دانوں کا سخت رد عمل

    لاہور: سرعام کی ٹیم کے خلاف مقدمے کے اندراج اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر سیاست دانوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو ریلوے کی وزارت سے فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔

    حکومتی زعما اے آر وائی نیوز کی رپورٹنگ سے پریشان ہیں۔ کبھی نشریات پر قدغن تو کبھی اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں شروع کردی ہیں۔ اب کی بار حکومت کی زد پر میں آیا ہے اے آر وائی نیوز کا مقبول عام پروگرام ’سرعام‘۔

    ریلوے حکام کی نااہلی و کوتاہی کا پردہ چاک کرنا اے آر وائی نیوز کا جرم ٹھہرا دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کی کاروائی پر پاکستان ماہر قانون دان سابق سینٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آزادی رائے ہرشہری کا آئینی ہے جس پر مقدمہ درج نہیں ہوتا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ بدعنوانی کا پردہ فاش کرنے پر سرعام کی ٹیم کو شاباش ملنی چاہیے۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کو اپنی وزارت سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈہ پور کہتے ہیں وزیرریلوے کو اےآروائی نیوز کا شکر گزار ہونا چاہئے تھا۔

    دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی ریلوے میں غیرقانونی اسلحے کی اسمگلنگ پر نہ صرف تشویش کا اظہار کیا بلکہ سرعام کی ٹیم کیخلاف مقدمہ درج ہونے کی مذمت بھی کی ہے۔

  • وزیرا علیٰ سندھ کے حلقہ کے 13 ہزار ووٹ جعلی نکلے ، الیکشن کمیشن

    وزیرا علیٰ سندھ کے حلقہ کے 13 ہزار ووٹ جعلی نکلے ، الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے حلقہ انتخاب پی ایس انتیس خیرپور کے تیرہ ہزار تین سو ارسٹھ ووٹ جعلی قرار دے دیے۔

    نادرا نے پی ایس انتیس خیر پور سے متعلق نادار کی تصدیقی رپورٹ جاری کردی، نادرا رپورٹ کے مندرجات اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیے، نادرا کی تصدیقی رپورٹ کے مطابق پی ایس انتیس کے کل چھیاسی ہزار چورانوے ووٹ تصدیق کے لیے بھیجے گئے ، جن میں سے صرف سولہ ہزار چھہ سو سینتالیس ووٹ درست قرار پائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے تیرہ ہزار تین سو ارسٹھ ووٹ فنگر پرنٹ میچ نہ ہونے پر جعلی قرار دیے گئے،جبکہ چھپن ہزار اناسی ووٹوں کی تصدیق ہی نہ ہوسکی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ غیر معیاری سیاہی کا استعمال ہے۔

  • الیکشن2013 کالعدم قرار دینےکی درخواست سماعت کیلئے منظور

    الیکشن2013 کالعدم قرار دینےکی درخواست سماعت کیلئے منظور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں الیکشن دوہزارتیرہ کالعدم قراردینے کےلئے دائردرخواست کی سماعت انتیس اکتوبرکو ہوگی۔

    سپریم کورٹ نے الیکشن دوہزارتیرہ کالعدم قراردیئےجانے سے متعلق دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کےلئے تاریخ مقرر کردی ہے، درخواست ریٹائرڈ جسٹس شاہد محمود صدیقی نے دائرکی ہے۔ درخواست میں الیکشن شفاف نہ ہونے کی بنا پرکالعدم قراردینے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ انتیس اکتوبر کو کرے گا۔

  • لاہورکے عوام انقلاب کیلئے تیارہیں، رحیق عباسی

    لاہورکے عوام انقلاب کیلئے تیارہیں، رحیق عباسی

    لاہور: 19اکتوبر کا لاہور میں ہونے والے جلسہ کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماءرحیق عباسی کامینار پاکستان کادورہ، تفصیلات کے مطابق انیس اکتوبرکو ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پی اے ٹی کےمرکزی صدررحیق عباسی نے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کا انقلابی جلسہ انیس اکتوبر کو لاہور شہر میں ہوگااور مینارپاکستان پر انقلابیوں کی آمد ہوگی، تین دن بعد ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پی اے ٹی کےمرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی مینارپاکستان پہنچے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ جھنگ کے بعداب لاہورکی باری ہے،جہاں کے لوگ انقلاب کیلئے تیارہیں، انیس اکتوبر کو جلسہ تاریخ ساز ہوگا، رحیق عباسی نےانتظامات کوتسلی بخش قرار دیتے ہوئےکہا کہ پی اے ٹی نے جلسے کی تمام تیاریاں کرلی ہیں۔

  • سندھ کےبیشترشہروں میں اے آروائی نیوزکی نشریات بند

    سندھ کےبیشترشہروں میں اے آروائی نیوزکی نشریات بند

    کراچی اور حیدآباد سمیت سندھ کے بیشترشہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کردی گئی، پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے پیمراسے بندش کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

    بندش کے خلاف صحافی تنظیموں میں احتجاج کیا، لاہور،میں اےآروائی نیوز کی بندش پر صحافتی تنظیموں اور پریس کلبوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیاگیا ہے، پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نےپیمراسے اپیل کی کہ وہ اے آروائی نیوزکی بندش کا نوٹس لیں، تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان نے بندش کی مذمت کرتے ہوئے اے آروائی کو حق اور سچ دکھانےکی سزا دی جارہی ہے،کپتان نے چینل دیکھنے کیلئےفوری طورپر ڈش رسیورلگالیا۔

    عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے بھی چینل بندش پر احتجاج کرتے ہوئے نشریات کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے بھی اے آروائی بندش کی مذمت کی، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلو چ نے بندش کو آزادی صحافت پر حملہ قراردیا، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ  ناصر عباس جعفری نے بھی نشریات کی فوری بحالی کا مطالبہ کیاہے، کرسچیئن پروگریسو موومنٹ نے کہا ہے کہ کسی کو صحافت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔

  • اے آر وائی نیوز: پنجاب کے کئی شہروں میں نشریات بند

    اے آر وائی نیوز: پنجاب کے کئی شہروں میں نشریات بند

    لاہور: اے آر وائی نیوز کی نشریات پنجاب کے کئی شہروں میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی کوریج پربند اور کہیں اس کے نمبر تبدیل کردئیے گئے۔

    موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اے آر وائی اپنے صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کررہا ہے لیکن حکومتی اداروں کو مخالفین کی کوریج برداشت نہیں، اسی لئے راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی وجہ سے کوریج بند کی جارہی ہے اور کہیں اس کے نمبر تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

    شہریوں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر فون کر کے شکایت کی ہے کہ ملتان کے مختلف علاقوں میں آزادی مارچ کی کوریج دکھانے پر اے آر وائی نیوز کی پوزیشن تبدیل کردی گئی ہے، جس میں بودلہ ٹاون، حسن آباد،کسیرہ آباد، منظور کالونی اور ایوبیہ محلہ شامل ہیں، اسی طرح لاہور شہر کے کچھ علاقوں میں کیبل پر اے آر وائی نیوز کو بند کروا دیا گیا ہے۔

  • اے آر وائی نیوز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کاحملہ، ڈرائیور شدید زخمی

    اے آر وائی نیوز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کاحملہ، ڈرائیور شدید زخمی

    راولپنڈی: فیض آباد میں اے آر وائی نیوز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ڈرائیور کو شدید زخمی کردیا ۔

    لاہور میں ایک گلو بٹ اور راولپنڈی میں پانچ گلو بٹ جنھیں طاقت کا خمار تھا یا پھرنشے میں دھت  تھے، راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں گلوبٹ ٹائپ کے پانچ نشے میں دھت افراد نے اے آر وائی نیوز کی گاڑٰی پر اس وقت حملہ کردیا جب اے آر وائی نیوز کی ٹیم پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کوریج کررہی تھی، نامعلوم افراد نے گاڑی ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،اس کا سر پھاڑ دیا، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر اے آر وائی کے ڈرائیور کو شرپسندوں کے نرغے سے نکالا اور اس کی جان بچائی، زخمی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گلو بٹ کی طرح گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا۔

  • ایس ای سی پی میں مالی سال 2013-14 میں 4587 کمپنیاں رجسٹر

    ایس ای سی پی میں مالی سال 2013-14 میں 4587 کمپنیاں رجسٹر

    اسلام آباد : سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) میں مالی سال 2013-14 میں 4587 کمپنیاں رجسٹر کیں ، اس طرح کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مالی سال کے اختتام پر ملک میں کل رجسٹر ڈ کمپنیوں کی تعداد 64,067 ہو گئی ، ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق کمپنی رجسٹریشن کے طریق کار کو آسان بنانے، سرمایہ کاروں میں شعور اجاگر کرنے کی مہم اور خاص طور پر حکومت کی جانب سے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں کمی نے رجسٹریشن کی شرح بڑھانے میں اہم کرادار ادا کیا، گذشتہ سال سب سے زیادہ 543 کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جبکہ خدمات کے شعبے میں 518، سیاحت میں 421، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 366، تعمیرات کے شعبے میں 300، کارپوریٹ ایگری کلچر میں 195 سمیت مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں.

    ایس ای سی پی کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں اور غیر ملکی ڈائریکٹرز رکھنے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے کے باعث گذشتہ برس 220 میں 50 مختلف ممالک سے بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جن میں چین، پانامہ، امریکہ، عراق، جرمنی، سپین، بلغاریہ، ڈنمارک، اردن، قطر، کویت، روس، سویڈن، ترکی، سوئزر لینڈ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں، بیرونی سرمایہ کاری رکھنے والی کمپنیوں نےزیادہ تر زراعت، فارمنگ، تعلیم، پاور جنریشن، رئیل سٹیٹ اور سیاحت کے شعبوںمیں سرمایہ کاری کی، اس سال سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہورمیں ہوئی جہاں 1526 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ اسلام آباد میں 1251 اور کراچی میں 1087 کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔