Tag: اے آر وائی نیٹ ورک

  • صدر سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی انتقال کر گئیں

    صدر سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی انتقال کر گئیں

    صدر سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی دبئی میں انتقال کر گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے صدر سی ای او سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی سمعیہ سلمان کی نماز جنازہ اور تدفین کل دبئی میں ہوگی۔

    اے آر وائی فیملی کی جانب سے عوام سے ایصال ثواب کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

  • پاکستانیوں کے دل کی آواز : اے آر وائی نیٹ ورک کی19ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    پاکستانیوں کے دل کی آواز : اے آر وائی نیٹ ورک کی19ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    کراچی : دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین کا پسندیدہ چینل اے آر وائی نیٹ ورک کی آج19ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، یہ چینل اب محب وطن پاکستانیوں کے دل کی آواز بن کر چھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 16 ستمبرسنہ دو ہزار کو لندن کے ایک دفتر سے شروع ہونے والا اے آر وائی پاکستان کی شناخت بنا، انیس برس میں اے آر وائی میڈیا انڈسٹری پر چھا گیا۔

    اللہ کی رحمت، کارکنان کی ان تھک محنت، سچی لگن اور مثالی لیڈر شپ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ کسے خبر تھی کہ لندن کے ایک دفتر سے شروع ہونے والا اے آر وائی پاکستان کی شناخت بنے گا۔

    یہ اے آر وائی کی انتظامیہ اورٹیم کی انتھک محنت ہے کہ آج یہ ادارہ میڈیا انڈسٹری کے افق کا سب سے روشن ستارہ ہے،کون جانتا تھا کہ اے آر وائی ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن جائے گا۔

    یہ سب ممکن ہوا اللہ کی رحمت، کارکنان کی ان تھک محنت اور حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم، اے آروائی نیٹ ورک کے چیئرمین حاجی اقبال، حاجی جان محمد، حاجی عبدالرؤف اور اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کی مثالی لیڈر شپ اور ویژن کے سبب۔

    یہی وہ جذبہ وہ جنون تھا کہ اے آر وائی محض ایک چینل سے چینلز کی فیملی بن گیا، اے آر وائی ڈیجیٹل پاکستان کا نمبر ون سب کا محبوب انٹرٹیمنٹ چینل ہے۔

    اے آر وائی نیوز پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سب سے معتبر نیوز چینل ہے، اس کے علاوہ اے آر وائی کیو ٹی وی پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا مذہبی چینل ہے جس کا طرہ امتیاز مذہبی ہم آہنگی کا فروغ اور دین کا فہم عام کرنا ہے۔

    اے آر وائی زندگی ہر گھر میں زندگی کے رنگ بکھیر رہا ہے جبکہ اے آروائی میوزک جدید میوزک میں پاکستان کو عالمی افق پر متعارف کرارہا ہے۔

    اے آر وائی فیملی میں عالمی شہرت یافتہ فلم چینل ایچ بی او بھی شامل ہے جہاں ہر روز ہالی ووڈ کی نئی اور بلاک بسٹر فلمیں پاکستان میں پیش کی جاتی ہیں اور نکولوڈین سے کون واقف نہیں جوعالمی سطح پر بچوں کا جانا پہچانا ایک چینل ہے، اور یہ بھی اے آر وائی فیملی کا حصہ ہے۔

    اللہ کا خاص کرم ہے کہ آج اے آر وائی نیٹ ورک کے چینلز کی نشریات پوری دنیا میں دیکھی اور سراہی جاتی ہیں یہ سفر انیس سال کا ہوچکا مگر یہ تو صرف ابتدا ہے کارواں کا سفرابھی جاری ہے۔

     اور ترقی کا  یہ سفر جاری رہے گا اے آر وائی نیٹ ورک کے انیس سال  میں ہرسال بے مثال رہا، آج اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں کے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے۔

  • اے آر وائی نیٹ ورک کی آج 18ویں سالگرہ ہے

    اے آر وائی نیٹ ورک کی آج 18ویں سالگرہ ہے

    کراچی : دنیا بھر کےکروڑوں ناظرین کا پسندیدہ چینل اےآروائی نیٹ ورک کے آج18سال مکمل ہوگئے، لندن میں چھوٹے دفتر سے شروع ہونے والا یہ چینل اب پاکستانیوں کے دل کی آواز بن کر چھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک کی آج 18ویں سالگرہ ہے، اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت، کارکنان کی انتھک محنت، مثالی لیڈر شپ اور شاندار ٹیم ورک کی وجہ سے اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی سب سے بڑی شناخت بن گیا۔

    اے آر وائی نیٹ ورک نے اپنے سفر کے اٹھارہ سال کامیابی سے مکمل کر لئے ہیں، اس وقت اے آر وائی نیٹ ورک دنیا کے126سے زائد ممالک میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔

    اس کا ہر سال بےمثال رہا، آج اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں انقلاب بن کر ابھرا ہے، اے آر وائی نیٹ ورک دیگر چینلز کیلئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے۔

  • پانچویں حب جیپ ریلی کل ہوگی، مرد وخواتین ڈرائیورزکی شرکت

    پانچویں حب جیپ ریلی کل ہوگی، مرد وخواتین ڈرائیورزکی شرکت

    کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے تعاون سے پانچویں حب جیپ ریلی کل میکس ڈرٹ ایرینا میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان کے بہترین ڈرائیورز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر حب میں اے آر وائی نیٹ ورک کے تعاون سے میکس ڈرٹ ایرینا میں پانچویں حب جیپ ریلی کا انعقاد کل سے کیا جارہا ہے۔

    اس22کلومیٹر کی رفتار کی جنگ میں پاکستان کے پچاس بہترین ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں، اس ریس میں خواتین ڈرائیورز بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گی۔

    بائیس کلو میٹر کے ٹریک پر ٹائٹل کیلئے جنگ ہوگی، واضح رہے کہ  اے آر وائی نیٹ ورک ایونٹ کا میڈیا پارٹنر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • آؤ مل کر بنائیں پاکستان: میوزک انڈسٹری کی ترقی کے لیے اے آر وائی کی بہترین کاوش

    آؤ مل کر بنائیں پاکستان: میوزک انڈسٹری کی ترقی کے لیے اے آر وائی کی بہترین کاوش

    کراچی: اے آر وائی فلم فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے بعد اب اے آر وائی نیٹ ورک پاکستان کی میوزک انڈسٹری کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے ایک اچھوتے پروگرام ’آؤ مل کر بنائیں پاکستان‘ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے تحت شروع کیے جانے والے اس پروگرام کا مقصد گلوکاروں، موسیقاروں اور آرٹ کی دیگر صنف سے جڑے ملک بھر میں پھیلے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

    یہی نہیں اے آر وائی اپنے ملک کے منجھے ہوئے، عظیم اور باصلاحیت فنکاروں کو بھی نہیں بھولا جنہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا اور اب وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

    اے آر وائی کے اس پروگرام کا ایک مقصد پائریسی (جعلی طریقوں سے میوزک و فلموں کا انٹرنیٹ پر آجانا) کی روک تھام کرنا اور درست طریقے سے آرٹ کو فروغ دینا بھی ہے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہو بلکہ انہیں ان کے فن اور محنت کا معاشی صلہ بھی ملے۔

    اے آر وائی میوزک کے زیر اہتمام شروع کی جانے والی اس مہم کے تحت باصلاحیت فنکاروں کے گانوں کی ویڈیوز کو آے آر وائی نیٹ ورک کے تمام پلیٹ فارمز بشمول ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا صفحات اور ویب سائٹس پر مشتہر کیا جائے گا تاکہ نیا ٹیلنٹ زیادہ سے زیادہ ابھر کر سامنے آسکے۔

    علاوہ ازیں ان نئے فنکاروں کو اے آر وائی نیٹ ورک ٹی وی کے مختلف پروگرامز میں بھی مدعو کیا جائے گا۔

    اگر آپ بھی گلوکار ہیں تو آپ بھی اس نادر موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور دنیا کو اپنے فن سے روشناس کروا سکتے ہیں۔

    بس اس کے لیے آپ کو اپنی آواز میں ریکارڈ شدہ گانا یا میوزک کمپوزیشن، اپنا نام اور دیگر تفصیلات اس ای میل ایڈریس پر روانہ کرنی ہوں گی۔

    [email protected]

    دوسری جانب اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس مہم کا حصہ بنیں، نہ صرف اپنے آس پاس موجود فنکاروں کو اس پروگرام کے بارے میں بتائیں، بلکہ دیگر باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ووٹنگ بھی کریں۔

    ووٹنگ کے لیے اس لنک پر کلک کریں

    سلمان اقبال کا کہنا ہے، ’ایک عہد، ایک جستجو، پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے لیے ۔ آؤ مل کر بنائیں پاکستان‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فائنل میں فرنچائزمالکان کو بلا کرشکریہ ادا کرنا چاہئے تھا، سلمان اقبال

    فائنل میں فرنچائزمالکان کو بلا کرشکریہ ادا کرنا چاہئے تھا، سلمان اقبال

    کراچی : پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو فائنل کے موقع پر تمام ٹیموں کے مالکان کو بلا کران کا شکریہ ادا کرنا چاہئے تھا، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور لاہور قلندر کے مالک فواد رانا نے کہا کہ کل لاہور میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے، نجم سیٹھی نے کہا کہ اگلےسال پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کااضافہ ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مالک کراچی کنگزسلمان اقبال نے کہا کہ پشاورزلمی کو جیت پرمبارکباد دیتا ہوں، غیرملکی کھلاڑیوں کے آنے پربہت خوش ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو فائنل کے موقع پر تمام ٹیموں کے مالکان کو بلا کران شکریہ ادا کرنا چاہئے تھا، سلمان اقبال نے کہا کہ روی بوپارہ سے بات ہوئی ہے، وہ کراچی آکرکام کرنا چاہتے ہیں، روی بوپارہ نےکہا ہے کہ میں پاکستان میں کرکٹ کیلئےکام کرناچاہتاہوں۔

    چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ ہم پاکستانی دہشت گرد نہیں بلکہ پرامن لوگ ہیں، انہوں بتایا کہ دوسال کے بعد اجازت ہے کہ چھٹی ٹیم پی ایس ایل میں لائیں، اگلےسال پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کا اضافہ ہوگا۔

    جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل جیتنے پربہت خوشی ہوئی، غیرملکی کھلاڑی پاکستان آکربہت خوش ہوئے، جاویدآفریدی نے کہا کہ کل صرف پشاورزلمی کی نہیں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔

    فوادرانا کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ پاکستان لانا ہی ہماری خواہش تھی، ہماری کوششوں سے ہی عالمی کرکٹ پاکستان آئی، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سےبہت خوشی ہوئی۔

  • پی ایس ایل کا ایک میچ کراچی میں ہونا چاہیئے، سلمان اقبال

    پی ایس ایل کا ایک میچ کراچی میں ہونا چاہیئے، سلمان اقبال

    کراچی : پاکستان سپر لیگ میں شامل اہم ٹیم کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا چاہیئے، پی سی بی سے کہا ہے کہ تین پلے آف میں سے ایک پلے آف کراچی میں کرادیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈرز، ڈی جی رینجرز نے کراچی میں مکمل سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر لاہورقلندر کے مالک رانا فواد نے بھی لاہورمیں فائنل کرانے کی حمایت کی۔


    Chris Gayle, Sangakkara eager to visit Pakistan… by arynews

    سلمان اقبال نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل کیلیے آنے پر پچاس فیصد راضی ہیں باقی ان کے بورڈز پر منحصر ہے، عالمی کھلاڑی لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے تیارہیں، ان کے بورڈز نہیں۔

    سنگاکارا، مہیلا، رائن میک لارن سمیت کئی کھلاڑیوں سے پاکستان آنے کی بات کی، کرس گیل، سنگا کارا لاہور آنا چاہتے ہیں لیکن ان کے بورڈز نے انہیں اجازت نہیں دی، کرس گیل پاکستان آنے میں کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتا، کرس گیل نے کہا ہے ان کابورڈ اجازت دے تووہ آجائیں گے۔


    Salman is right, PSL most popular T20 league… by arynews

    ایک سوال کے جواب میں سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کافی مقبول ہوچکا ہے اور اس سال پی ایس ایل کی مقبولیت بہت زیادہ ہے، لوگوں کو اس کا بے صبری سےانتظارہے، اس بار پی ایس ایل میں انٹرنیشنل کھلاڑی زیادہ ہیں، انگلینڈ، آسٹریلیا کے کھلاڑی بھی پی ایس ایل میں شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی کنگز کے شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کا خاص انتظام کیا گیا ہے، دو سے تین ٹورز بسیں شائقین کو اسٹیڈیم پہنچائیں گی۔


    Some international players are expected to… by arynews

    لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اقبال نے صحیح کہا ہے کہ پی ایس ایل سب سے پاپولر لیگ ہے، اس کا فائنل لاہور میں ضرور ہونا چاہئیے، کھلاڑی پاکستان آنے میں پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ ہیں۔

    اس موقع پر معروف کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ بنگلادیش پریمئرلیگ میں عالمی کھلاڑیوں سے پاکستان آنے کیلئے کہا تھا، پوری ذمہ داری سے غیرملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں لانےکی کوشش کی، کچھ غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنےکی توقع ہے۔