Tag: اے آر وائی ڈیجیٹل

  • ہمایوں، سجل کا ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کب نشر ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    ہمایوں، سجل کا ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کب نشر ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی، پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید، سجل علی اور صنم سعید کا انتہائی متوقع میگا سیریل ‘میں منٹ نہیں ہوں’ کے پریمیئر کی تاریخ سامنے آگئی۔

    ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے، جب کہ ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، سجل علی، آصف رضا میر، صبا فیصل، صبا حمید، بابر علی، حاجرہ یامین، اذان سمیع خان، نمیر خان، صائمہ اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

    تاہم اب میکرز نے آخرکار جمعہ کو تصدیق کی کہ اس سال کے سب سے بڑے سیریل ‘میں منٹو نہیں ہوں’ کی پہلی قسط، پرائم ٹائم میں اس جمعہ سے 18 جولائی کو نشر کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    میکرز نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ناظرین ہفتے میں سیریل کی دو اقساط سے لطف اندوز ہو سکیں گے، ڈرامہ ہر جمعہ اور ہفتہ کو رات 8 بجے، صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

    اس سے قبل ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، ٹیزر سے کہانی کا مکمل اندازہ تو نہیں ہوتا، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس میں محبت، سماجی اقدار، بدلتی ترجیحات اور پرانی روایات جیسے موضوعات کو دکھایا جائے گا۔

    ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے تیسرے ٹیزر میں سجل علی کے کردار کو نمایا طور پر دکھایا گیا ہے، نئے ٹیزر میں سجل کو ایک بے باک، نڈر اور بلا جھجک دو ٹوک انداز میں کالج کے طالب علم، اور ہمایوں سعید کے ساتھ گفتگو کرتی نظر آئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/main-manto-nahi-hoon-sajal-aly-steals-show-in-new-teaser/

  • ’شیر‘ چھا گیا، یو ٹیوب ٹاپ ٹرینڈز میں شامل، کروڑوں ویوز

    ’شیر‘ چھا گیا، یو ٹیوب ٹاپ ٹرینڈز میں شامل، کروڑوں ویوز

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ نے دھوم مچاتے ہوئے یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

    یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں ’شیر‘ کی تینوں اقساط ٹاپ ٹرینڈز میں دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ پہلی قسط کو 15 ملین، دوسری کو 12 ملین جبکہ تیسری کو اب تک 5.3 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    ڈرامے میں مرکزی کردار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار دانش تیمور اور سارہ خان نے ادا کیا ہے۔

    ڈرامے کے دیگر کرداروں میں ارجمند رحیم، سنیتا مارشل، نادیہ افگن، منزہ عارف، سلمان شاہد، فیضان شیخ، نبیل ظفر، تقی احمد، عتیقہ اوڈھو، آمنہ ملک، حسان نیازی ودیگر شامل ہیں۔

    ’شیر‘ کے ہدایت کار ریحان طالش ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔

    شیر کی کہانی دو خاندانوں کی دشمنی کے گرد گھومتی ہے، سارہ خان (فجر شیخ) کو دشمن خاندان کے فیضان شیخ (فہد) اپنی محبت کی جال میں پھنسا کر گھر والوں کے قدموں میں ڈال دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے والد کی موت کا بدلہ لے لیا، دانش تیمور یہ سب دیکھ کر غصے میں آجاتے ہیں اور فجر کو واپس اس کے گھر چھوڑ کر آتے ہیں۔

    فجر شیخ جب گھر واپس لوٹتی ہیں تو ان کی بارات جاچکی ہوتی ہے اور والد انہیں زہر دے دیتے ہیں لیکن وہ بچ جاتی ہیں۔

    اپریل میں ’شیر‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جس نے دھوم مچائی تھی، ٹیزر میں دانش تیمور اور سارہ خان نے پستول اٹھائی ہوئی ہے۔

    سارہ خان کہتی ہیں کہ ’دشمنی میں گھری محبت کا یہی انجام ہونا تھا‘، جواب میں دانش تیمور کہتے ہیں ’انجام کا سوچ کر نہ بڑوں نے دشمنی کی نہ ہم نے محبت‘۔

    ’شیر‘ کی ہفتے میں دو دن بدھ اور جمعرات کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

  • اریج چوہدری نے کراچی میں پیش آنے والا اپنا خوفناک تجربہ شیئر کردیا

    اریج چوہدری نے کراچی میں پیش آنے والا اپنا خوفناک تجربہ شیئر کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریج چوہدری نے کراچی میں پیش آنے والا اپنا کیب رائڈ کا خوفناک تجربہ شیئر کر دیا۔

    میزبان ندا یاسر کے اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ اریج چوہدری نے دیگر اداکارؤں کے ساتھ شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا ایک خوفناک تجربہ یاد کیا جب وہ ٹیکسی کی سواری کے دوران اغوا کی کوشش سے بال بال بچ گئیں۔

    اداکارہ اریج چوہدری نے کہا کہ ایک بار انہوں نے آن لائن سروس کے ذریعے کیب بکنگ کروائی کیوں کہ مجھے ایک ریسٹورنٹ میں اپنی دوست سے ملنے کے لیے جلدی میں جانا تھا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ’ میں بہت جلدی میں تھی اس وجہ سے یہ چیک کرنے کا موقع نہیں ملا کہ جس ٹیکسی میں بیٹھی ہو وہ آن لائن بک کی گئی گاڑی کے نمبر سے مختلف ہے لیکن جیسے ہی گاڑی چلنے لگی تو میں مصروف ہوگئی‘۔

    ’’جب اچانک میں نے دیکھا کہ ہم ریسٹورانٹ کے راستے پر نہیں بلکہ ایک سنسان سڑک پر تھے اور ڈرائیور فون پر بات کر رہا تھا اور کسی کو ہدایات دے رہا تھا، مجھے محسوس ہوا کچھ گڑ بڑ ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اچانک میں نے دیکھا کہ کار کو بائیک پر سوار تقریباً پانچ سے چھ لوگوں نے گھیر لیا ہے‘‘

    اریج چودھری نے کہا کہ یہ منظر دیکھ کر میں بہت گھبرائی ہوئی تھیں، لیکن میں نے اسے اپنے چہرے پر ظاہر نہیں ہونے دیا اور ڈرائیور پر جوابی حملہ کرنے کے لیے ہتھیار اور پاکٹ چاقو کا استعمال کیا اور اسے تیز گاڑی چلانے کو کہا، اور اس طرح میں اغوا کی ممکنہ کوشش سے بچ گئیں۔

    خیال رہے کہ اریج چوہدری کو حال ہی میں ختم ہونے والے بلاک بسٹر سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نتاشا کا کردار ادا کیا تھا۔

    ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

  • شادی اس سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا ، ماہا حسن

    شادی اس سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا ، ماہا حسن

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ماہا حسن کا کہنا ہے کہ شادی اس لڑکے سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں اداکارہ ماہا حسن نے خصوصی شرکت کی اور اپنے کیرئیر کی جدوجہد اور ذاتی زندگی سے متعلق کُھل کر گفتگو کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ’نند‘ میں فروا کا کردار لوگوں نے بہت پسند کیا لیکن ایسا نہیں کہ لمبے عرصے تک وہ کردار کرنے کے بعد میرے اندر رچ بس گیا اس کے بعد میں نے اگلے ڈرامے میں فروا سے بالکل مختلف کردار ادا کیا تھا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے عشقیہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ماہا حسن نے بتایا کہ آج کل میں لکھ بھی رہی ہوں اور موسیقی پر بھی کام جاری ہے۔

    ARY Digital

    اپنی شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ماہا کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں میرے پاس سب کچھ ہے لیکن جس لڑکے سے شادی ہو کم از کم اتنا تو ہو کہ وہ میرے لیول کا ہو، سمجھدار ہو اپنا خیال رکھنا جانتا ہو تو اس سے شادی کرنے کا سوچا جا سکتا ہے۔

  • غزل صدیق نے شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا

    غزل صدیق نے شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا

    ماضی کی مقبول اداکارہ غزل صدیق نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    غزل صدیق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘گڈ مارننگ’ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی وجہ شہرت اور شادی سے متعلق بتایا۔

    ماضی کے مقبول اداکارہ نے بتایا کہ میری نند پی ٹی وی میں کام کرتی تھی اس سے میری دوستی تھی اس کے گھر پر میرا آنا جانا تھا اسی دوران میری ان (شوہر) سے گھر میں ملاقات ہوئی اور مجھے وہ بہت مختلف نظر آئے اور ان کی شخصیت نے مجھے بہت متاثر کیا۔

    غزل صدیق نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ میرے شوہر نے میرا کوئی ڈرامہ ہی نہیں دیکھا کیونکہ ایک نظریاتی شخص ہیں اور ملاقات سے قبل ہی امریکا سے پی ایچ ڈی کرکے وطن لوٹے تھے، ہماری بات چیت آگے بڑھی اور شادی ہوگئی۔

    میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں غزل صدیق نے کہا کہ آپ میری شادی کو ارینج اور لو میرج دونوں ہی کہہ سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ غزل صدیق نے نوے کی دہائی میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اردو ڈراموں سے قبل سندھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ ’ماروی‘ ڈراما پہلے ’عمر ماروی‘ کے نام سے سندھی میں بن چکا تھا، جس میں ’ماروی‘ کا کردار سکینہ سموں نے ادا کیا تھا مگر اردو ڈرامے کا مرکزی کردار انہیں دیا گیا، انہوں نے بتایا کہ کسی سندھی اور اردو ڈراموں نے اتنی شہرت نہیں دی، جتنی انہیں ’ماروی‘ نے دی۔

  • ڈاکٹر بننے کا بچپن سے شوق تھا؟ سنئے فاروق ستار کا دلچسپ جواب

    ڈاکٹر بننے کا بچپن سے شوق تھا؟ سنئے فاروق ستار کا دلچسپ جواب

    متحدہ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاورق ستار نے میڈیکل کالج میں داخلے کی روداد بیان کردی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ایم کیو ایم کے سینیر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی شریک حیات کے ساتھ شرکت کی اور میڈیکل کالج میں داخلے سے متعلق کئی انکشافات کئے۔

    میزبان ندا یاسر کے سوال پر کیا ڈاکٹر بننے کا شوق بچپن سے تھا؟ جس کے جواب میں متحدہ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے زمانے میں کاؤنسلنگ نہیں ہوتی تھی جو والدین نے کہا بچہ اس پر عمل کرتا تھا میرے والدین کی بھی یہی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں کیونکہ میں تین بہنوں کے اکلوتا بھائی تھا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب زمانہ بدل کیا گیا ہے اب کاؤنسلنگ کے ساتھ ساتھ بچے کا اپنی لگن بھی دیکھی جاتی ہے۔

    میڈیکل کالج میں داخلہ کی روداد بیان کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ ایک نمبر کمی کے باعث کوٹہ سسٹم کی وجہ سے سندھ میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ہوسکا، پھر ایک ساتھ دس پیپرز دئیے تب بھی کراچی میں داخلہ نہ ہوا اور یوں مجھے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں داخل ہونا پڑا۔

    فاروق ستار نے بتایا کہ ماں نے مجھے روتے روتے رخصت کیا وہ جاکر آٹے دال کا بھاؤ پتہ چلا، وہاں قوم پرستی عروج پر تھی، مختلف مواقعوں پر تقریبات کی آڑ میں مہاجر نوجوان لڑکوں کو تنگ کیا جاتا تھا۔

  • اچھوتا موضوع اور جاندار مکالمے: صبا قمر نے ٹیکسی ڈرائیور بن کر سب کو حیران کردیا

    اچھوتا موضوع اور جاندار مکالمے: صبا قمر نے ٹیکسی ڈرائیور بن کر سب کو حیران کردیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے سر راہ کی پہلی قسط نے تہلکہ مچا دیا، قسط کے نشر ہوتے ہی اس کے مختلف کلپس اور سینز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے اور لوگوں نے انہیں بے حد سراہا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی پیشکش سر راہ 4 فروری کی شب رات 9 بجے پیش کی گئی جس کے انوکھے موضوع نے ناظرین کو ٹی وی اسکرینز کے سامنے جمے رہنے پر مجبور کردیا۔

    اچھوتے اور منفرد موضوع، بامعنی مکالموں اور صبا قمر کی جاندار اداکاری کے سبب پہلی ہی قسط نے ٹی وی ناظرین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

    ڈرامے کے مصنف عدیل رزاق ہیں جبکہ اسے احمد بھٹی نے ڈائریکٹ کیا ہے، ڈرامے میں مختلف خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہے جو معاشرے میں صنفی تعصب پر مبنی سوچ کے خلاف لڑتے ہوئے نہ صرف اپنا راستہ بنا رہی ہیں بلکہ اپنے اوپر انگلیاں اٹھانے والوں کا گریبان بھی پکڑ رہی ہیں۔

    پہلی قسط میں صبا قمر کو ٹیکسی ڈرائیور کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو اپنے والد کی بیماری کے بعد گھر کا خرچہ چلانے کے لیے ان کی ٹیکسی چلا رہی ہیں، ان کا پہلا ہی مسافر انہیں بہت سے سبق دے جاتا ہے۔

    پہلی قسط نشر ہوتے ہی اس کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جنہیں سن کر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    ڈرامے میں صبا عمر کے علاوہ حریم فاروق، سنیتا مارشل، صبور علی، منیب بٹ اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔ منیب بٹ کا کردار بھی مختلف نوعیت کا ہے جو رفتہ رفتہ سامنے آئے گا۔

    سوشل میڈیا صارفین بھی ڈرامے کی بے حد پذیرائی کر رہے ہیں، اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ بالآخر روایتی ساس بہو، گھریلو جھگڑوں اور مظلوم عورت کی کہانیوں سے ہٹ کر کچھ مختلف دیکھنے کو مل رہا ہے جو تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

    کوئی اس کے جاندار مکالموں کو سراہ رہا ہے تو کوئی صبا قمر کی بہترین اداکاری پر داد دے رہا ہے۔

    ڈرامہ سر راہ ہر ہفتے کی شب رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

  • ڈرامہ سیریل بے نام مداحوں کو بھا گیا

    ڈرامہ سیریل بے نام مداحوں کو بھا گیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جانے والا ڈرامہ بے نام مداحوں کو بھا گیا، ڈرامے میں انوشے عباسی، کومل میر اور نور حسن سمیت کئی فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والا ڈرامے بے نام کی کاسٹ نے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور ڈرامے میں اپنے کرداروں کے بارے میں بتایا۔

    ڈرامے کی مرکزی کردار کومل میر نے کہا کہ وہ اپنے پہلے پروجیکٹ کے لیے نہایت پرجوش ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Komal Meer (@komallmeer)

    ڈرامے کی پہلی قسط گزشتہ شب نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

    ڈرامے کی کہانی دو بہنوں عائزہ اور ایمل کے گرد گھومتی ہیں جو اپنے سوتیلے والد کے ساتھ رہ رہی ہیں، ان کے والد ان کے پیدا ہونے سے قبل ہی انہیں چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں انوشے عباسی، وسیم عباس، نادیہ حسین، بابر علی، نور حسن اور غنا علی شامل ہیں۔

    ڈرامہ سیریل بے نام اے آر وائی ڈیجیٹل سے ہر شام 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

  • عید الاضحیٰ پر خصوصی ٹیلی فلم: اف یہ بیویاں ری لوڈڈ کا پرومو ریلیز

    عید الاضحیٰ پر خصوصی ٹیلی فلم: اف یہ بیویاں ری لوڈڈ کا پرومو ریلیز

    عید الاضحیٰ کے موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کی جانے والی خصوصی ٹیلی فلم اف یہ بیویاں ری لوڈڈ کا پرومو ریلیز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل سے خصوصی ٹیلی فلم اف یہ بیویاں ری لوڈڈ نشر کی جائے گی جس کا پرومو ریلیز کردیا گیا۔

    ٹیلی فلم کو مصباح علی سید نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات کاشف سلیم نے دی ہیں۔

    خصوصی ٹیلی فلم میں یاسر نواز، ندا یاسر، شائستہ لودھی اور صاحبہ افضل اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ندا، شائستہ اور صاحبہ تینوں یاسر نواز کی بیویوں کا کردار ادا کر رہی ہیں اور یاسر تینوں کی الجھنوں میں الجھے ہوئے ہیں۔

  • صرف 50 روپے میں وزن کم کرنے کے نہایت آسان طریقے

    صرف 50 روپے میں وزن کم کرنے کے نہایت آسان طریقے

    آج کل کی تیز رفتار زندگی میں غیر صحت مند کھانا اور غیر متحرک طرز زندگی ہمیں تیزی سے موٹاپے میں مبتلا کر رہا ہے، آج آپ کو وزن کم کرنے کے نہایت کم قیمت نسخے بتائے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے وزن کم کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ 50 گرام سرسوں کے بیج اور 1 چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر ملا کر رکھ لیں۔

    یہ سفوف روزانہ دوپہر اور رات کے کھانے سے قبل ایک تہائی چائے کا چمچ پھانک لیں اور نصف گھنٹے بعد کھانا کھا لیں۔

    اسے 3 مہینے تک باقاعدگی سے کھائیں، یہ جسمانی میٹا بولزم کو تیز کردیتا ہے جس سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔

    دوسرا سفوف مندرجہ ذیل اشیا پر مشتمل ہے۔

    1 چائے کا چمچ اجوائن، 1 چمچ سونف، نصف چمچ کالا نمک، نصف چمچ ہلدی اور 1 چمچ انار دانہ لے کر اچھی طرح گرینڈ کر کے مکس کرلیں۔

    اس سفوف کو روزانہ نیند سے اٹھنے کے بعد کھائیں، اگر اس وقت کھانا بھول جائیں تو اسے ناشتے پر چھڑک کر کھا لیں۔