Tag: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک

  • اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک بنا سپریم کورٹ کی "آؤ ڈیم بنائیں” مہم کا حصہ

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک بنا سپریم کورٹ کی "آؤ ڈیم بنائیں” مہم کا حصہ

    پاکستان کی وسعت پانچ دریاؤں کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے، اس کے فلک شگاف پہاڑوں‌ پر جمی برف جب پگھلتی ہے، تو دریائی لہروں میں تلاطم پیدا ہوتا ہے، ان قدرتی آبی وسائل کے باوجود پاکستان قلت آب کا شکار ہے.

    پانی قدرت کی نعمت ہے، آئیں اس نعمت کی قدر کریں، سپریم کورٹ‌ کی "آؤ ڈیم بنائیں” مہم میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا ساتھ دیں.

     اے آر  وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پر لائیو ٹیلی تھون کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں اسپورٹس، شوبز اور صحافت کی معروف شخصیات شرکت کریں گے.

    یکم ستمبر رات دس بجے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی لائیو ٹیلی تھون میں شاہد خان آفریدی، محمد عامر، فیصل قریشی، ہمایوں‌ سعید، فہد مصطفیٰ، ماریہ میمن، کاشف عباسی، ارشد شریف، عارف حمید بھٹی، صابر شاکر اور اقرار الحسن حصہ لیں گے، جس میں‌ سپریم کورٹ کی "آؤ ڈیم بنائیں” مہم کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جائیں گے.

    آئیں اس کار خیر میں حصہ لیں اور سپریم کورٹ کی اس مہم میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سنگ شامل ہوجائیں۔

    ا

    واضح رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا. بعد ازاں پاک فوج اور نیب سمیت تمام ملکی اداروں نے اس کار خیر میں‌ حصہ لیا.

    اس وقت بھی دنیا بھر سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے عطیات کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت تک سپریم کورٹ کی اس مہم کے تحت ایک ارب سڑسٹھ کروڑ ستاسی لاکھ چھتیس ہزار چھ سو دو روپے اکٹھے ہوچکے ہیں.

  • مسائل کے حل کیلئے چینل مالکان اور صحافیوں کو مل کر سوچنا ہوگا، سلمان اقبال

    مسائل کے حل کیلئے چینل مالکان اور صحافیوں کو مل کر سوچنا ہوگا، سلمان اقبال

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے چینل مالکان اور صحافیوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر سوچنا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافت دنیابھر میں مشکل ترین شعبہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اے آر وائی نیوز کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل چینل ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو اس کے تمام ساتھیوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے ۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ اے آروائی نیوز کے ملازمین کے تحفظ کیلئے میڈیا انڈسٹری کی سب سے بڑی لائف انشورنس پالیسی دی ہے، اس موقع پرنمایاں شخصیات کو شیلڈز اورسرٹیفیکیٹس بھی دئیے گئے۔