Tag: اے آر وائی

  • ہم نے جمہوریت کے لیے رضا ربانی کی حمایت کی تھی: مشاہد اللہ خان

    ہم نے جمہوریت کے لیے رضا ربانی کی حمایت کی تھی: مشاہد اللہ خان

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ہم نے جمہوریت کے لیے رضا ربانی کی حمایت کی تھی۔ اس الیکشن میں غلط پیغام دیا گیا، ہمیں اس نتیجے کی امید نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں ہماری شکست یقینی تھی کیونکہ اس کی کوشش کافی عرصے سے جاری تھی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور زرداری ایک دوسرے کو گالی دیتے تھے۔ لوگوں کو دھمکیاں اور پیسے کا بے تحاشہ استعمال ہوا ہے۔ کیس کھولنے کی باتیں ہوئیں، منڈی لگی تھی، بکرے بکنے کو تیار تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں۔ لوگ غیر جمہوری قوتوں کو پسند نہیں کرتے۔

    مشاہد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ صادق سنجرانی آصف زرداری کا بندہ ہے۔ اس الیکشن میں غلط پیغام دیا گیا، ہمیں اس نتیجے کی امید نہیں تھی۔ ’ہم نے جمہوریت کے لیے رضا ربانی کی حمایت کی تھی‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کتابوں میں چھپی خفیہ مصوری

    کتابوں میں چھپی خفیہ مصوری

    کتاب یوں تو معلومات کا ذخیرہ ہوتی ہے اور پڑھنے والے کے علم میں بے پناہ اضافہ کرتی ہے، لیکن اگر کتاب کو مصوری کی صنف کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو وہ فن کا شاہکار بن جاتی ہے۔

    انسانی تہذیب کے آغاز کے ساتھ ساتھ جہاں ہمیں ہر شعبے میں مختلف اور اپنے زمانے کے لحاظ سے جدید تکنیکیں نظر آتی ہیں وہیں فن مصوری میں بھی بے شمار جہتیں نظر آتی ہیں۔

    ایسی ہی ایک جہت فور ایڈج پینٹنگ ہے جو کتاب کے صفحوں کے بالکل کناروں پر کی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: آرٹ گیلری میں قوس قزح

    یہ تصاویر کتاب کو ایک خاص زاویے پر رکھنے کے بعد ہی نظر آسکتی ہیں۔ اگر کتاب کو بند کردیا جائے یا مکمل کھولا جائے تب ان پینٹنگز کو دیکھنا ناممکن ہے۔

    انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا کا کہنا ہے کہ اس فن کا آغاز یورپی قرون وسطیٰ کے دور میں ہوا مگر یہ سترہویں سے انیسویں صدی کے درمیان اپنے عروج پر پہنچا۔

    امریکی شہر بوسٹن کی پبلک لائبریری میں ایسی ہی کئی کتابوں کو مختلف مقامات سے لا کر جمع کیا گیا ہے جن پر مصوری کی یہ صنف کی گئی ہے۔

    آئیے آپ بھی یہ حیرت انگیز تصاویر دیکھیں۔

    art-1

    art-2

    art-3

    art-5

    art-4

    اور اب دیکھیں کہ یہ پینٹنگز بنائی کس طرح جاتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، کونسلر نے احتجاجاً خود صفائی شروع کردی

    ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، کونسلر نے احتجاجاً خود صفائی شروع کردی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں انتظامیہ کی نااہلی سے تنگ آکر کونسلر نے خود گلی کوچوں کی صفائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق خان پور کے وارڈ نمبر 1 کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر کونسلر محمد انور عباسی نے تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی طور پر خود صفائی مہم شروع کر دی۔

    منتخب کونسلر مختلف علاقوں میں جا کر اپنے ہاتھوں سے صفائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے خوبصورت علاقے کو گندگی اور کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ غلاظت کے ڈھیر سے کئی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے، لہٰذا مجبور ہو کر ہم یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔

    کونسلر نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ نا اہل ضلعی انتطامیہ کی سرزنش کی جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کو معطل کیا جائے کیونکہ انہوں نے پوری صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے علاقے کے مسائل حل نہیں ہوں گے وہ علامتی طور پر اپنی صفائی مہم جاری رکھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شطرنج کے مہرو، تمھیں بدترین شکست ہوئی ہے: مریم نواز کا ٹویٹ

    شطرنج کے مہرو، تمھیں بدترین شکست ہوئی ہے: مریم نواز کا ٹویٹ

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کی کامیابی کو بدترین شکست قرار دیتے ہوئے انھیں شطرنج کے مہروں سے تشبیہ دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے امیدوار میر صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے، شطرنج کے مہرو! تم جیتے نہیں بلکہ تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ آج سینیٹ انتخابات میں‌ صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کرکے حکومتی اتحاد کے امیدوار راجا ظفر الحق کو شکست دی تھی۔ راجا ظفر الحق 46 ووٹ حاصل کر سکے۔ ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں بھی اپوزیشن اتحاد کے امیدوار سلیم مانڈوی والا نے کامیابی حاصل کی۔

    سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ کے بعد جہاں مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کی جانب سے شدید ردعمل آیا، وہیں مریم نواز نے بھی اپوزیشن کی اس جیت کو شکست سے تعبیر کیا۔


    ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے، سینیٹ الیکشن میں دھاندلی ہوئی: مریم اورنگزیب


    انھوں نے عمران خان اور آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری، تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔

    انھوں نے اپنے حریفوں کو شطرنج کے مہرے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذرا عوام کے سامنے تو آؤ، بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانے والو قوم نے تمہارا اصلی چہرہ آج دیکھ لیا۔


    اپوزیشن اتحاد کے امیدوارمیرصادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب


    یاد رہے کہ ووٹنگ کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، کیسے کی گئی ہم یہ بھی جانتے ہیں، ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایک اور 5 سالہ زینب مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    ایک اور 5 سالہ زینب مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کی تحصیل ظفر وال میں زینب نامی 5 سالہ ننھی بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی 2 روز قبل گھر سے باہر گم ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل ظفر وال میں 5 سال کی ننھی بچی زینب کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ نیسر کی حدود سورج چک میں پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق 2 روز قبل زینب گھر کے باہر سے گم ہوئی تھی۔ بچی کی لاش گاؤں کے ہی ایک گھر سے صندوق میں بند ملی ہے۔

    بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کے مطبابق شک کی بنیاد پر 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ قصور کی 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ درندگی کے واقعے کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب کچھ عرصہ قبل معصوم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    تحقیقات کے بعد قتل کے مرکزی ملزم عمران کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کے 11 نو منتخب سینٹرز کی کامیابی عدالت میں چیلنج

    مسلم لیگ ن کے 11 نو منتخب سینٹرز کی کامیابی عدالت میں چیلنج

    لاہور: مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے 11 نو منتخب سینٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا نے 11 نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں سینیٹرز، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں لڑنے کی اجازت دی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی ایسا اختیار نہیں ہے جس کے تحت کسی جماعت کے امید واروں کو آزاد امیدوار قرار دیا جاسکے۔

    ڈاکٹر زرقا کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایسا کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو آزاد قرار دینے اور ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

    یاد رہے کہ آج صبح سینیٹ کے اجلاس میں 51 نو منتخب سینیٹرز نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چٹکی بجاتے ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ

    چٹکی بجاتے ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ

    بچوں کو رنگ برنگا ریوبک کیوب حل کرنے کا بے حد شوق ہوتا ہے جس کے لیے وہ خاصی محنت اور وقت صرف کرتے ہیں۔ تاہم اب ایسا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے جو پلک جھپکتے میں کیوب کو حل کرسکتا ہے۔

    امریکی ریاست میساچوسٹس کے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو سیکنڈ کے اڑتیسویں حصے میں کیوب کو حل کرسکتا ہے۔

    یہ روبوٹ کیوب کو حل کرنے والا دنیا کا تیز رفتار ترین ربوٹ ہے۔

    روبوٹ میں نصب سسٹم چند لمحوں میں کیوبک کے رنگوں کی شناخت کر کے انہیں ترتیب سے جما دیتا ہے۔

    اس سے قبل ایک اور تیز رفتار روبوٹ جرمن انجینئر نے تیار کیا تھا جو سیکنڈ کے تریسٹھویں حصے میں ریوبک کیوب کو حل کر سکتا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹریفک جام سے شہروں میں جرائم کی شرح میں اضافہ

    ٹریفک جام سے شہروں میں جرائم کی شرح میں اضافہ

    بڑے شہروں میں ٹریفک جام ایک معمول کی بات ہے۔ دفاتر اور مختلف کاموں کے لیے جانے والے افراد کو تقریباً روزانہ ہی ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام ہماری جسمانی، دماغی و نفسیاتی صحت پر بدترین اثرات مرتب کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ٹریفک جام کے وقت ہارن اور گاڑیوں کا شور، بھانت بھانت کے لوگوں کا شور، گاڑیوں کا دھواں، فضائی آلودگی وغیرہ یہ سب نہ صرف جسمانی طور پر نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ لوگوں کے موڈ اور مزاج پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹریفک جام کے صحت پر بدترین نقصانات

    علاوہ ازیں ٹریفک جام وقت کے زیاں کا سبب بھی بنتا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکسس کے ٹرانسپورٹیشن انسٹیٹیوٹ کے مطابق بڑے شہروں میں ہر شخص سال میں اوسطاً 42 گھنٹے ٹریفک جام میں گزارتا ہے۔

    حال ہی میں ماہرین نے ٹریفک جام کے ایک اور نقصان کی طرف اشارہ کیا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق ٹریفک جام میں وقت گزارنا چونکہ ذہنی تناؤ، دباؤاور غصے کا سبب بنتا ہے، لہٰذا یہ کیفیات کسی بھی شخص کو لاشعوری طور پر جرم کی طرف مائل کرتی ہیں۔

    تحقیق میں امریکی شہر لاس اینجلس کے ٹریفک کے بہاؤ اور وہاں کی پولیس کو درج کی جانے والی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا گیا کہ بہت زیادہ ٹریفک کی وجہ سے گھریلو تشدد کے واقعات زیادہ رپورٹ ہوئے۔

    مذکورہ تحقیق میں بتایا گیا کہ گھریلو تشدد سمیت دیگر متشدد جرائم میں ملوث افراد جان بوجھ کر یہ نہیں کرتے، بلکہ یہ کام ان سے لاشعوری طور پر سرزد ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔

    مزید پڑھیں: کیا آپ شور شرابہ کے نقصانات جانتے ہیں؟

    ماہرین اس سے قبل بھی ٹریفک جام اور اس کے شور کے نقصانات سے آگاہ کر چکے ہیں۔ اس سے قبل ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ بڑے اور پرشور شہروں میں رہنے والے افراد میں بڑھاپے سے قبل ہی بہرے پن کا قوی امکان موجود ہوتا ہے۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے مطابق گاڑیوں کا دھواں کینسر سمیت متعدد جان لیوا بیماریوں کو جنم دے سکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی خواتین کا انقلابی فیصلہ، جدہ کی سڑکوں‌ پر جاگنگ

    سعودی خواتین کا انقلابی فیصلہ، جدہ کی سڑکوں‌ پر جاگنگ

    جدہ: سعودی خواتین کے ایک گروپ نے عبایا اور ٹریک سوٹ پہن کر شہر کے مصروف علاقے میں جاگنگ کرکے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سعودی خواتین نے یوم خواتین انوکھے انداز میں منا کر نہ صرف سعودی حلقوں کو چونکا دیا، بلکہ آزادی نسواں سے متعلق ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔

    ٹریک سوٹ اور عبایا میں ملبوس خواتین نے شہر کے تاریخی علاقے البلد میں جاگنگ کی. اس دوڑ میں‌ حصہ لینے والے خواتین کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ زندگی کے مختلف شعبوں‌ میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے سرکاری اعلانات کے بعد عمل میں آیا۔

    واضح رہے کہ جنرل اسپورٹس اتھارٹی میں شہزادی ریمہ بنت بندر کی سربراہی میں خواتین کے شعبے کا قیام عمل میں آیا ہے، جسے سعودی عرب کی حالیہ تاریخ‌ کا اہم واقعہ قرار دیا جارہا ہے.


    سعودی عرب میں پہلی بارخواتین کی میراتھن ریس


    اس واقعہ کو ولی عہد محمد بن سلمان کی نئی پالیسی کی کڑی تصور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ محمد بن سلمان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں، جس میں انھیں ڈرائیورنگ کی اجازت دینا نمایاں ہے۔

    حالیہ اصلاحات کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے ضلع الاحساء میں خواتین کی اولین میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد خواتین شریک ہوئیں۔

    جاگنگ میں حصہ لینے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہم سعودی خواتین کو یہ پیغام پہنچانا چاہتے تھے کہ آپ تنہا نہیں، اب ہم اپنے خوابوں کو مل کر ممکن بنائیں گے۔


    جدہ: پاکستانی خاتون کا قائد اعظم کو خراج تحسین، سمندر کی گہرائی میں‌ پرچم لہرا دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیئرمین سینیٹ ایسا امیدوار ہو جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہو: فاروق ستار

    چیئرمین سینیٹ ایسا امیدوار ہو جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہو: فاروق ستار

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ رضا ربانی کو چیئرمین بنایا جائے تو مسلم لیگ ن بھی حمایت کرے گی۔ ایسا امیدوار ہونا چاہیئے جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہو۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے 4 رکنی وفد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف کے ساتھ ان کے رفقا اور اتحادی نمائندے بھی تھے۔

    ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رضا ربانی کو چیئرمین بنایا جائے تو مسلم لیگ ن بھی حمایت کرے گی۔ ایسا امیدوار ہونا چاہیئے جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ جب 2 سیاسی جماعتیں بات کرتی ہیں تو اور بھی معاملات پر ہوتی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے رابطوں کا ایک مستقل فورم ہونا چاہیئے۔ ’ہم نے نواز شریف کی بات سنی اور تجاویز دی ہیں۔ ہمارے اور ان کے خیالات میں ہم آہنگی ہے‘۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے سندھ کے شہری علاقوں میں گلے شکوے بھی کیے۔ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے ہماری سیٹیں کم ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پر احتجاج اور جلسے بھی کریں گے۔ ’کراچی میں ہی 9، 9 لاکھ اور 6، 6 لاکھ کا بھی حلقہ ہے۔ ’کراچی میں ایم کیو ایم کو بھی ڈی فرنچائز کرنے کی سازش کی گئی ہے‘۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سینیٹرز میں تفریق نہیں کرتا، اختلاف کے باوجود ساتھ لڑے۔ سینیٹ چیئرمین پر مشترکہ حکمت عملی کے لیے خالد مقبول سے بات کی ہے۔ میاں صاحب سے جو بات ہوئی اس میں صرف رضا ربانی کا نام سامنے آیا۔

    انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی پر اعتماد اور بھروسہ ہے۔ نواز شریف اور ہم نے بھی رضا ربانی سے ہٹ کر کسی نام پر بات نہیں کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔