Tag: اے آر وائی

  • طویل عرصے تک لاپتا رہنے والی افریقی مونالیزا کی پینٹنگ 1.2 ملین پونڈز میں‌ فروخت

    طویل عرصے تک لاپتا رہنے والی افریقی مونالیزا کی پینٹنگ 1.2 ملین پونڈز میں‌ فروخت

    لندن: افریقی مونا لیزا کے نام سے معروف پینٹنگ 1.2 ملین پونڈز میں فروخت ہوگئی۔ پینٹنگ کئی برس سے غائب تھی.

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والی ایک نمایش میں یہ فن پارہ 1.2 ملین پونڈز (لگ بھگ پندرہ کروڑ روپے) میں فروخت ہوا۔ ابتدائی بولی تین لاکھ پونڈز تھی. تیس برس کی گم شدگی کے بعد پورٹریٹ شمالی لندن کے ایک فلیٹ سے ملا۔ یہ پورٹریٹ نائیجیرین شہزادی ایڈی ٹوٹو کا ہے۔

    اسے نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے معروف آرٹسٹ بن اینوننیو نے سن 1973 میں پینٹ کیا۔ یہ مصور کی اب تک فروخت ہونے والی مہنگی ترین پینٹنگ ہے، جس کی اہمیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ناقدین اسے افریقی مونا لیزا کہہ کر پکارتے ہیں۔

    یاد رہے کہ مونا لیزا ممتاز اطالوی فن کار لیونارڈو ڈونچی کا شہرہ آفاق فن پارہ ہے، جسے جدید تاریخ کی مقبول ترین پینٹنگ بھی تصور کیا جاتا ہے۔ اس وقت اس فن پارے کی لاگت 800 ملین ڈالر ہے۔ یہ پیرس کے لووغ میوزیم میں آویزاں ہے۔


    مونا لیزا کا ثقافتی ارتقا


    پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ شہزادی کا یہ پورٹریٹ ضایع ہوگیا ہے، مگر پھر انکشاف ہوا کہ یہ لندن کے ایک فلیٹ میں گذشتہ 30 برس سے آویزاں ہے. گو فلیٹ کے مالک کو اندازہ تھا کہ یہ کس افریقی مصور کی پینٹنگ ہے، مگر اسے اِس کی اہمیت اور مالیت کی خبر نہیں تھی۔ اسے ایک ماہر مصوری گیلیز پیپیٹ نے دنیا کے سامنے پیش کیا۔


    افغان مونا لیزا شربت گلہ کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا


    واضح رہے کہ یہ پورٹریٹ نائیجیریا میں 1960 کی خانہ جنگی قومی اتحاد اور مفاہت کی علامت بن گیا تھا۔ عام خیال تھا کہ یہ خانہ جنگی میں ضایع ہوگیا ہے، مگر اب یہ معلوم ہوتا ہے کہ فن پاروں کے اسمگلروں کے ذریعہ یہ کسی زمانے میں لندن پہنچ گیا تھا اور پھر آنے والے تین عشروں کے لاپتا ہوگیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نامور فٹ بالر لیونل میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    نامور فٹ بالر لیونل میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    بارسلونا: عہد حاضر کے ممتاز فٹ بالر لیونل میسی نے اپنے کیریر کا 600 گول اسکور کرکے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرکے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بارسلونا اور اٹلانٹیکو میڈرڈ کے درمیان ہونے والے کانٹے دار مقابلے میں ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے فری کک پر گول داغ کر اپنا نام 600 گولز کرنے والے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں  درج کروا لیا۔

    اپنے ناقابل یقین کیریر میں وہ بارسلونا کی طرف سے 539 اور اپنی قومی ٹیم کی جانب سے 61 گول اسکور کر چکے ہیں۔ گول پوسٹ سے 30 یارڈ کے فاصلے سے لگائی جانے والی میسی کی جادوئی کک نے ان کی ٹیم کو اس سخت مقابلے میں ایک صفر سے کامیابی دلائی۔ اس منظر کو اسٹیڈیم میں موجود نوئے ہزار تماشائیوں نے براہ راست دیکھا۔

    دل چسپ امر یہ ہے کہ وہ اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے لگاتار تین میچوں میں اپنے بائیں پاﺅں کی کک سے گول اسکور کرچکے ہیں۔ اسی باعث تجزیہ کار ان کے بائیں پاﺅں کو سونے کا پاﺅں کہتے ہیں۔

    میچ کے بعد اٹلانٹیکو میڈرڈ کے یوروگوائے سے تعلق رکھنے والے معروف کھلاڑی ہوزے ماریا گیمز نے میسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میسی کا تعلق تو کسی اور ہی سیارہ سے ہے، کبھی کبھار انھیں روکنا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔‘

    یاد رہے کہ میسی ارجنٹیا کی قومی ٹیم کے کپتان اور اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ان کا موازنہ پرتگال کے کرسٹینا رونالڈو کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ دونوں ہی کھلاڑی دنیا کے عظیم ترین فٹ بالرز کی فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ سب سے زیادہ گول کرنے کا ورلڈ ریکارڈ آسٹریا کے جوزف بیکان کے پاس ہے۔


    بارسلونا کے اسٹرائیکرلائنل میسی کیلئے بہترین فٹبال پلئیر کا ایوارڈ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اجینو موتو کی فروخت پر پابندی عائد

    اجینو موتو کی فروخت پر پابندی عائد

    لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے کھانوں میں شامل کیے جانے والے جز اجینو موتو یعنی چائینز سالٹ (نمک) کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اجینو موتو کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اجینو موتو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اجینو موتو میں موجود مونو سوڈیم گلومیٹ سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل، دماغی اور بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ داخلہ سندھ نے بھی اجینو موتو کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کے نعرے پر الیکشن لڑیں گے: بلاول بھٹو

    بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کے نعرے پر الیکشن لڑیں گے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے نعرے پر الیکشن لڑیں گے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام مسائل کا حل اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی مہم جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ آپ سب پارٹی کے کارکن ہیں آپ نے میرا ساتھ دینا ہے۔ ’پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان گھر گھر جا کر ہمارا پیغام پہنچائیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے نعرے پر الیکشن لڑیں گے۔ ’مانگ رہا ہے ہر انسان، روٹی، کپڑا اور مکان‘۔

    اس سے قبل انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج ہونے والے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کی مبارک باد بھی دی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے بہترین امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ بلاول نے سینیٹ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنگلی حیات کا عالمی دن: ’بڑی بلیاں‘ خطرے کا شکار

    جنگلی حیات کا عالمی دن: ’بڑی بلیاں‘ خطرے کا شکار

    آپ نے بچپن میں پڑھا ہوگا بلی شیر کی خالہ ہے۔ لیکن کیا واقعی بلی اور شیر کا آپس میں کوئی رشتہ ہے؟

    بلی یوں تو جسامت میں چھوٹی ہے لیکن بڑے بڑے ببر شیر، چیتے، تیندوے وغیرہ بلی کی نسل سے ہی ہیں جنہیں بڑی بلیاں کہا جاتا ہے۔ آج جنگلی حیات کے عالمی دن کا موضوع انہی بڑی بلیوں کے تحفظ اور بچاؤ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

    یہ دن منانے کی قرارداد سنہ 2013 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظور کی تھی۔ رواں سال کا موضوع بڑی بلیوں کو بچانا ہے جس میں شیر کی 5 اقسام شیر، ببر شیر، چیتے، تیندوے اور جیگوار شامل ہیں۔ اس فہرست میں برفانی چیتا بھی شامل ہے اگرچہ کہ یہ دھاڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

    بڑی بلیوں کی بقا کو لاحق سب سے بڑا خطرہ ان کے مساکن (رہنے کی جگہ) میں کمی واقع ہونا ہے۔ بڑی بلیاں گھنے جنگلات میں رہتی ہیں لیکن دنیا بھر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہورہی ہے جس سے شیروں کی بڑی تعداد چھدرے جنگلات یا میدانوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

    کھلی جگہوں پر رہنے سے ان کے باآسانی شکار ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے بڑی بلیوں کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے۔

    عالمی ادارہ برائے جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پائی جانے والی بڑی بلیوں کی صرف 13 فیصد تعداد محفوظ مقامات پر رہائش پذیر ہے۔ بقیہ تعداد نہایت غیر محفوظ علاقوں میں ہے جہاں باآسانی ان کا شکار کیا جاسکتا ہے۔

    ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت صرف 3 ہزار 8 سو 90 چیتے موجود ہیں۔

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ماحولیات اور جنگلی حیات کی بہبود کے لیے کام کرنے والے مختلف اداروں کا کہنا ہے کہ اگر بڑی بلیوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو بہت جلد یہ ہماری زمین سے معدوم ہوسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رواں سال بھارت نے 415 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی: دفتر خارجہ

    رواں سال بھارت نے 415 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں سال بھارت نے 415 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی مسلسل دوسرے روز بھی طلبی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو آج دوسرے روز بھی طلب کرلیا۔

    دفتر خارجہ نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہونے والی بھارتی فائرنگ سے شہری کی شہادت، اس کی بیوی اور بچے کے زخمی ہونے پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تحمل کے باوجود بھارت مسلسل بھاری گولہ باری کر رہا ہے۔ رواں سال کے صرف 2 ماہ میں بھارت نے 415 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس سے 20 شہری شہید جبکہ 71 زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ سال 1970 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارت نے 28 فروری کو بھی ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان سپاہی منیر چوہان اورعامر حسین شہید ہوگئے تھے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

    سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

    اسلام آباد: کل 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان بالا (سینیٹ) کے انتخابات کل منعقد ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کو سیکریٹریٹ کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔ موبائل فون پولنگ اسٹیشن لانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

    ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپر اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانا ہوگا۔ بیلٹ پیپر خراب کرنے اور جعلی بیلٹ پیپر کے استعمال پر کارروائی ہوگی۔ بیلٹ پیپر پولنگ اسٹیشن سے باہر لے جانے پر پابندی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ شخص کو بیلٹ پیپر دینے پر آر او فوری سزا سنا سکتا ہے۔ ریٹرننگ افسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے تحت اختیارات حاصل ہیں جبکہ انہیں بیلٹ پیپر منسوخ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ علاوہ ازیں ریٹرننگ افسر کو سمری ٹرائل کر کے سزا سنانے کا حق بھی حاصل ہوگا۔

    ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی بے قاعدگی اور بد نظمی پر آر او انتخابی عمل معطل کرسکے گا۔ پولنگ کے روز پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز اور ایف سی تعینات ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ ریٹرننگ افسران کی تجویز پر کیا گیا۔ ووٹر ایک ہی راستے سے پولنگ اسٹیشن جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیف فرائیڈ اسٹکس بنانے کی ترکیب جانیں

    بیف فرائیڈ اسٹکس بنانے کی ترکیب جانیں

    آج گھر میں مزیدار بیف فرائیڈ اسٹکس بنا کر اہلخانہ سے داد وصول کریں۔


    اجزا

    بیف (بغیر ہڈی کے): آدھا کلو

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    لال مرچ (پسی ہوئی): 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    سرکہ: 1 کھانے کا چمچ

    پانی: 2 کپ

    پیاز (کٹی ہوئی): 2 عدد

    ٹماٹر (کٹے ہوئے): 2 عدد

    شملہ مرچ: 2 عدد

    انڈے: 2 عدد

    بریڈ کرمبز: حسب ضرورت


    ترکیب

    بیف کو نمک، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، ہلدی، سرکہ اور دو کپ پانی کے ساتھ ابالیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔

    اب اسے نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔

    اب گوشت کو اسکیورز پر پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچ کے ساتھ ترتیب سے لگائیں۔

    پھر اسکیورز پر انڈوں میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمبز میں رول کر لیں۔

    اب انہیں فرائی کر لیں، یہاں تک کہ وہ لائٹ گولڈن ہوجائیں۔

    بیف فرائیڈ اسٹکس تیار ہیں، کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے جھوٹ بول بول کر معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: شہباز شریف

    عمران خان نے جھوٹ بول بول کر معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: شہباز شریف

    پتوکی: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وزارت تو چھین لی گئی، مگرعوام میں موجود محبت نہیں چھین سکتے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پتوکی میں‌ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پورے پاکستان کی شان اور سیاست کا عظیم ستون ہے.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، کے پی عوام نے ووٹ دیا، عمران خان معاشی حالات کا بیڑا غرق کردیا، عمران خان نے دھرنا اور لاک ڈاؤن کرکے وقت ضائع کیا.عمران خان نےکے پی میں پانچ سال جھوٹ بول کربرباد کیے.

    مسلم لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف نے مجھے ن لیگ کا قائم مقام صدر منتخب کرایا، اللہ جب تک چاہے گا، نوازشریف ہمیشہ ن لیگ کے قائد رہیں گے، نوازشریف کی لیڈرشپ میں کام کریں گے.

    شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا، آج وہا ں کچراہے، ٹوٹی ہوئی بسیں چلتی ہیں، کراچی والوں ن لیگ کو ووٹ دوگے تو کراچی کو لاہور بنادیں گے۔

    اللہ ہمارے سروں پر نوازشریف کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے،شہبازشریف

    شبہاز شریف نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ عوام کو مبارک ہو، ساڑھے چار سال میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے بجلی کے منصوبے لگائے، ہم نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے، اورنج لائن منصوبہ چلے گا تو آپ کے ساتھ اس کی سیر کروں گا.

    ان کا کہنا تھا کہ آج عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے، پورے پاکستان میں ن لیگ کی حکومت ہوگی، پتوکی کےعوام سے کہنا چاہتا ہوں، چار ماہ بعد الیکشن آنے والے ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • عمران خان سول افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، احد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات ہیں: رانا ثنا اللہ

    عمران خان سول افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، احد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات ہیں: رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سول افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، جن افسران پرالزامات لگائےانہوں نےدیانت داری سے نوکری کی.

    رنا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور سول افسران کے تحفظات ہیں، نیب نےغیرقانونی کام کیا، حصول انصاف کے لیے سول افسران کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسران دل براشتہ ہو کرایسے ماحول میں کام کرنا بند کردیں گے. آئین سول افسران کومیڈیا پرآ کراپنا دفاع کرنے سے روکتا ہے. جن افسران کا نام عمران خان نے لیا، ان کی 30 سے 35 سال کی سروس ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہرچیزکی حد ہوتی ہے، احد چیمہ ملزم ہے، مجرم نہیں، ہر قانون میں پہلے انکوائری کی جاتی ہے، احد چیمہ کی مجرموں کی طرح تصویر شائع کی گئی.

    شہباز شریف کےفرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پربیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے‘عمران خان

    ان کا کہنا تھا کہ ان افسران نے صرف شہبازشریف دور میں نہیں، گذشتہ حکومتی ادوار میں بھی کام کیا، سول بیوروکریسی کا ایک ونگ ہے، جس کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی، سول افسران سے متعلق عمران خان کی گفتگو قابل مذمت ہے. انھیں‌ ہماری وجہ سے تضحیک اور تنقید سننا پڑی. عمران خان کے جھوٹے دعوؤں کا قوم کونوٹس لینا چاہیے، اداروں کا ٹکراؤ ہوگا نہ ہی ہونا چاہیے.

    پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو 20 گریڈ پر ترقی دے دی

    رنا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اپنےساتھ زیادتی کے خلاف آوازاٹھانا ہی جمہوریت ہے، احد چیمہ سے زیادتی کی پٹیشن ہائیکورٹ احتساب عدالت میں دی ہے، نیب نے کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کیے، جس احدچیمہ کومیں جانتا ہوں اس سے متعلق الزامات غلط ہیں. نیب نے طریقے کار کو بائی پاس کیا، جس پرہمیں‌ اعتراض ہے، احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اورسول افسران کو شدید تحفظات ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔