Tag: اے آر وائی

  • فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں: رابطہ کمیٹی کا ردعمل

    فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں: رابطہ کمیٹی کا ردعمل

    کراچی: ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے اپنے سینیٹ کے امیدواروں سے دستبرداری کے بعد کراچی کی سیاست میں نیا موڑ آگیا.

    تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی جانب سے سینیٹ امیدواروں کی سیلیکشن سے دستبرداری کے اعلان کا رابطہ کمیٹی کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے. ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے گلشن اقبال میں جاری جلسے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں۔

    جلد زبردست بریک تھرو ہوگا: خواجہ اظہار الحسن

    ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ ہمارے دل میں فاروق ستارکی جوجگہ ہے، وہ ہمیشہ رہے گی، ہم ایک جسم کے دوبازو ہیں، جدا ہو ہی نہیں سکتے. انھوں نے امید ظاہر کی کہ 24 گھنٹے میں زبردست بریک تھروہوگا، برف پگھلے گی.

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے فاروق بھائی سے کہہ رہے تھے، آپ نام فائنل کرلیں، آج انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نام فائنل کرلیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق بھائی کی ناراضی اب ختم ہونے والی ہے۔

    ہم سب فاروق ستارکی عزت کرتے ہیں، وہ آجائیں: کنور نوید جمیل

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستار کا اقدام مثبت ہے، ہم فاروق ستار سے مسلسل کہہ رہے تھے، امیدوار فائنل کریں. فاروق ستارآئیں اور کنوینر کی سیٹ سنبھالیں.

    کنور نوید جمیل نے کہا کہ کامران ٹیسوری پرجو اعتراض تھا، وہ برقرار ہے، ہم سب فاروق ستارکی عزت کرتے ہیں، وہ آجائیں، الیکشن کمیشن میں جو 16 نام دیے ہیں، فاروق ستار کی مشاورت سے انھیں میں سے چار فائنل کریں گے. اجلاس کے بعد بیٹھ کر مشاورت کریں گے.

    فاروق ستار بہادرآباد آئیں اور رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلائیں

    ایم کیو ایم کی سنیئر رہنما نسرین جیل کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ تو بہانہ بن گیا، اصل بات یہ ہے کہ پارٹی آئین، منشور اور اختیارات کیا ہیں، ابھی بہت سی باتیں طے نہیں، پارٹی کہاں ہے اور کیا ہے یہ الیکشن کمیشن کو بتانا ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی غلطی پرہے، اسے تسلیم کرے، یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے. فاروق ستار بہادرآباد آئیں اوررابطہ کمیٹی کا اجلاس بلائیں.


    رابطہ کمیٹی چار سینیٹرز کے نام دے دے: فاروق ستار کا اپنے امیدواروں سے دستبرداری کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیانو بجانے والا انوکھا مرغا

    پیانو بجانے والا انوکھا مرغا

    کیا آپ نے کبھی کسی مرغے کو پیانو بجاتے دیکھا ہے؟

    امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر جرمن ٹاؤن میں موجود انوکھا مرغا پیانو بجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    وہ امریکا کے قومی نغمے ’امریکا دا بیوٹی فل‘ کی دھن پیانو پر نہایت شاندار انداز سے بجاتا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی چونچ کا استعمال کرتا ہے۔

    جوگو نامی اس مرغے کی تربیت اس کے مالک نے کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے لیے اس نے مرغے پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا، بلکہ اسے انعام حاصل کرنے کی ترغیب دی جس کے باعث صرف 2 ہفتوں میں مرغا یہ دھن بجانا سیکھ گیا۔

    آئیں آپ بھی مرغے کی انوکھی صلاحیت سے لطف اندوز ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لاہور: بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے اسکول وین پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے۔ اس بھارتی فعل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر جینوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    قرارداد کے متن کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران بھارت نے سینکڑوں مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی جس میں کئی پاکستانی شہری معصوم بچے اور سیکورٹی اہلکار نشانہ بنے۔

    قرارداد میں سرحدی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کو خطے میں امن تباہ کرنے سے روکے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی اور اسکول وین کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہوگیا جبکہ وین تباہ ہوگئی۔

    جواب میں پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تتہ پانی سیکٹر پر واقعہ بھارتی چیک پوسٹ اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک اسپین سالانہ مشاورتی اجلاس کا چوتھا دور

    پاک اسپین سالانہ مشاورتی اجلاس کا چوتھا دور

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک اسپین سالانہ دو طرفہ مشاورتی اجلاس کا چوتھا دور منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک اسپین سالانہ دو طرفہ مشاورتی اجلاس کا چوتھا دور منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جبکہ ہسپانوی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ الدیفانسو کاسترو لوپیز نے کی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق مشاورتی اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے امور زیر غور آئے۔ دونوں ممالک کے مابین قونصلر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری اور تجارتی حجم بڑھانے پر بھی اتفاق بھی کیا۔

    سیکریٹری خارجہ نے اجلاس کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کلیدی اقدامات کیے۔ نیشنل ایکشن پلان کے حقیقی اطلاق کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دین اسلام میں ماحول کی حفاظت کا سبق

    دین اسلام میں ماحول کی حفاظت کا سبق

    دین اسلام تمام شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں انسانی فطرت کے مطابق ہدایات فراہم کرتا ہے۔ آج دنیا بھر میں کی جانے والی سائنسی تحقیقات قرآن میں لکھے گئے الفاظ کی تصدیق کر رہی ہیں۔

    قرآن کریم کے ذریعے 14 سو سال پہلے ہمیں جو رہنمائی فراہم کی گئی اگر ہم اس پر عمل کرتے تو آج دنیا اور انسانیت ایک محفوظ موڑ پر کھڑی ہوتی جہاں کسی کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

    اس وقت ہماری دنیا کو سب سے بڑا چیلنج موسمیاتی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج کا درپیش ہے جو ماہرین کے مطابق دہشت گردی سے بھی بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: قرآن شریف میں‌ زمین کے خشک حصے غرق آب ہونے کی پیش گوئی

    زمین کو بچانے کے لیے سائنسدان اور ماہرین آج جو مشورے اور اقدامات کر رہے ہیں قرآن کریم اس کی 14 سو سال پہلے ہدایات دے چکا ہے۔

    قرآن کریم اور اسوہ حسنہ میں جہاں انسانوں اور جانوروں سے محبت و شفقت کا سلوک کرنے کی تاکید کی گئی ہے، وہیں درختوں، پھولوں، پودوں، ماحول کا خیال رکھنے اور قدرتی وسائل کے اسراف سے بھی ممانعت کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آئیں دیکھتے ہیں کہ اسلام ہمیں کس طرح ماحول کی حفاظت کرنے کا سبق دیتا ہے۔

    صفائی نصف ایمان ہے

    کیا آپ نے بچپن سے پڑھی اس حدیث کے مفہوم پر کبھی غور کیا ہے؟ صفائی ہمارے ایمان کا آدھا حصہ ہے یعنی اگر ہم صفائی پسند نہیں تو ہمارا ایمان بھی آدھا ہے۔ جسم اور لباس کی صفائی سے لے کر گھر، گلی، محلے، اور پورے شہر تک کی صفائی لوگوں کے اہل ایمان ہونے کا ثبوت دیتی ہے۔

    لیکن بدقسمتی سے ہم اس پر عمل نہیں کر رہے جس کا ثبوت ہمارے شہروں میں جابجا لگے گندگی کے ڈھیر ہیں۔ گندگی اور کچرا نہ صرف ماحول کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ انسانی صحت و جذبات پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

    صاف ستھرے علاقوں اور شہروں کے لوگوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے جبکہ ان کی جذباتی و دماغی کیفیت بھی مثبت رہتی ہے اور وہ غصے، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ سے محفوظ رہتے ہیں۔

    اصراف سے بچیں

    اسلام میں اصراف یا فضول خرچی کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔ اسلام کے پیروکار ہوتے ہوئے ہمیں ہر شے خصوصاً قدرتی وسائل جیسے پانی، غذا یا توانائی کے غیر ضروری استعمال سے بچنا چاہیئے۔

    قرآن کی ایک آیت کا مفہوم ہے، ’اللہ اصراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا‘۔

    درخت لگانا

    ایک درخت لگانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ یہ ہمیں تازہ ہوا میسر کرتا ہے، آب و ہوا کو صاف کرتا ہے، پھل اور سایہ فراہم کرتا ہے، جبکہ ماحول میں ٹھنڈک پیدا کرتا ہے۔

    حضور اکرم ﷺ نے ایک بار فرمایا (مفہوم)، ’زمین بہت خوبصورت اور سرسبز ہے، اللہ نے انسان کو اس کا محافظ بنایا ہے۔ جو شخص ایک پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کرے، یہاں تک کہ وہ درخت بن کر پھل دینے لگے، تو ایسے شخص کو اس کا انعام ضرور ملے گا‘۔

    اسی طرح حضور اکرم ﷺ نے اپنی زندگی میں جنگ کی جو اخلاقیات طے کی تھیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی، ’جنگ کے دوران دشمن علاقے کا کوئی پھل دار درخت نہ کاٹا جائے اور نہ کھیتیاں جلائی جائیں‘۔

    ذمہ داری کا احساس

    اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، ’اللہ نے انسان کو اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے‘۔ لہٰذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ بطور ایک ذمہ دار ہونے کے ہم اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، دیگر جانداروں کو اس زمین پر سکون سے رہنے دیں، ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور گندگی اور کوڑا کرکٹ نہ پھیلائیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مہم

    مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مہم

    لندن: مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مہم شروع کردی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پیلٹ گن سے ہونے والا جانی نقصان حکومت کے لیے شرمناک ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال پر ایمنسٹی نے پابندی کے لیے مہم شروع کردی۔ آن لائن پیٹیشن میں مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    مہم کے ذریعے لوگ بھارتی حکومت کو پیلٹ گن کے خلاف پوسٹ کارڈز بھیجیں گے۔

    ایمنسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کی وجہ سے ہزاروں افراد جان سے گئے اور بینائی سے محروم ہوئے۔ حکومت کا پیلٹ گن کا استعمال نہ روکنا شرمناک ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اندھا دھند پیلٹ گن کا استعمال کرتی ہیں جس سے اب تک ہزاروں نوجوان بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا بھر کے تاریخی مقامات رکھنے والا ننھا منا شہر

    دنیا بھر کے تاریخی مقامات رکھنے والا ننھا منا شہر

    منی ایچر یعنی ننھا منا آرٹ نہایت خوبصورت لگتا ہے لیکن اسے بنانے کے لیے نہایت محنت اور مہارت درکار ہے۔

    ایسے ہی چند ماہر فنکاروں نے امریکی شہر نیویارک میں ایک ننھا منا سا میگا سٹی تشکیل دیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں دنیا بھر میں موجود تاریخی مقامات اور یادگاریں بنائی گئی ہیں۔

    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر 49 ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے اس ننھے لیکن عظیم شہر میں دنیا کے 50 ممالک کے یادگار اور خوبصورت مقامات موجود ہیں۔

    اس شہر کا نام مشہور افسانوی کردار گلیورز کے نام پر رکھا گیا ہے جو اپنے سفر کے دوران اسی طرح کی ایک ننھی منی سی دنیا دریافت کر بیٹھتا تھا۔

    گلیورز گیٹ نامی اس شہر میں معمولی معمولی سی باریکیوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

    یہاں ساحل سمندر، گھر، گاڑیاں، عمارتیں، پہاڑ، جنگلات، ریلوے ٹریکس اور ان سب کے درمیان چہل قدمی کرتے لوگ بھی بنائے گئے ہیں۔ حتیٰ کہ سڑک پر بنائی جانے والی زیبرا کراسنگ بھی نمایاں ہیں۔

    اس پروجیکٹ کی سربراہی ایک اسرائیلی ریٹائرڈ فوجی نے کی ہے اور اس کے ساتھ ایک سو فنکاروں نے اس پر کام کیا ہے۔

    ننھے منے میگا سٹی کی تعمیر پر 4 کروڑ ڈالرز خرچ ہوئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتظارقتل کیس: مقتول کے والد کا ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط، خدشات کا اظہار

    انتظارقتل کیس: مقتول کے والد کا ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط، خدشات کا اظہار

    کراچی: مقتول انتظار کے والد نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط لکھا ہے، جس میں‌ انھوں نے موقف اختیار کیا کہ جےآئی ٹی کی تحقیقات میں تاخیرشواہدمٹانے کا سبب بن سکتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں‌ قتل کیے جانے والے انتظار کے والد اشتیاق احمد نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات تاخیر کا شکار ہوئی، تو شواہد ضایع ہوسکتے ہیں.

    اس ضمن میں‌ مقتول کے والد نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط لکھا، جس میں‌ یاددہائی کروائی کہ وزیر اعلیٰ نے انتظار کے قتل کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی منظوری دی تھی.

    انتظار کے والد اشتیاق احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ انھیں وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد سے متعلق کسی قسم کی آگاہی نہیں، جس کی وجہ سے وہ اندیشوں‌ کا شکار ہیں. انھوں نے یہ بھی کہا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے اب تک مجھے کوئی سمن نہیں ملا.

    انھوں‌ نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی سےمتعلق آگاہی فراہم کی جائے، کیوں کہ ان کا خاندان واقعے کی تفتیش سے متعلق اندیشوں کا شکار ہے.

    انتظارقتل کیس:‌وزیراعلیٰ کی ہدایت پرنئی جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری

    یاد رہے کہ چند روزل قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر انتظار قتل کیس میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا تھا. نئی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کو سونپی گئی تھی.

    اب مقتول انتظار کے والد نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط لکھا ہے، جس میں مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی سےمتعلق آگاہی فراہم کی جائے.

    یاد رہے کہ چند ہفتوں قبل کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ فورس (اے سی ایل سی) کے چار اہلکاروں کی جانب سے ایک  نامعلوم کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ملائشیا سے آنے والا انتظار نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی آئی اے: مجموعی قرضہ ساڑھے تین سو ارب سے تجاوز کرگیا، بحران سنگین

    پی آئی اے: مجموعی قرضہ ساڑھے تین سو ارب سے تجاوز کرگیا، بحران سنگین

    کراچی: قرضوں کے بوجھ تلے دبی پی آئی اے کا مالی بحران مزید سنگین ہوگیا، ناقص حکمت عملی کے باعث ادارہ قرضوں کی ادائیگی میں‌ ناکام نظر آتا ہے.

    پی آئی اے ذرایع کے مطابق انتطامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ادارہ قرضوں‌ کی ادائیگی میں‌ مشکلات کا شکار ہے، جس کی وجہ سے اندرونی بحران نے شدید شکل اختیار کر لی.

    واضح رہے کہ پی آئی اے کا مجموعی قرضہ ساڑھے تین سو ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، قومی ایئرلائن ہر ماہ لیز پر حاصل کئے گئے جہازوں کی قسط سوا ارب روپے سے زائد ادا کررہی ہے.

    پی آئی اے نے پی ایس او کو چودہ ارب کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے، اطلاعات کے مطابق پی آئی اے دو ہزا ر سترہ کی سالانہ رپورٹ بھی تیار نہیں کرسکی، دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے واجبات بھی پینتالیس ارب روپے سے بڑھ گئے ہیں.

    پی آئی اے میں ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع

    یاد رہے کہ پی آئی اے نے بینکوں سے لیے ہوئے دو سو ارب روپے بھی ادا نہیں کئے، پی آئی اے پر ماہ بینکوں کے قسط کی مد میں سوا تین ارب روپے ادا کر رہی ہے اور مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کے باعث فقط سات ارب روپے روینیو حاصل ہورہا ہے.

    ذرایع کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی ایس او اور جدہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھی پی آئی اے سے واجبات طلب کرلئے ہیں.

    پی آئی اے کا اے ٹی آرطیارے روسی ساختہ طیاروں سے تبدیل کرنے پرغور

    یاد رہے کہ قومی ایئر لائن نے مالی بحران کے سبب ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع کردیا ہے، جدہ میں فرائض انجام دینے والے دو افسران کو جبری ریٹائرمنٹ دے دی گئی. یہ بھی یاد رہے کہ قومی ایئرلائن نے خسارے کا سبب بننے والے اے ٹی آر طیاروں کی جگہ فضائی بیڑے میں روسی ساختہ طیارے استعمال کرنے پر غور شروع کردیا ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فضائی آلودگی سے  قلم کی سیاہی تیار

    فضائی آلودگی سے قلم کی سیاہی تیار

    آپ یقیناً اپنے شہر کی آلودگی سے بہت پریشان ہوں گے۔ گاڑیوں کا دھواں، مٹی اور آلودگی انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس آلودگی سے کوئی ایسی چیز تخلیق کی جائے جو فائدہ مند ثابت ہو؟

    حال ہی میں ماہرین نے فضائی آلودگی کے اہم جز کاربن سے ایک کارآمد شے تخلیق کرنے پر کام شروع کیا ہے، وہ شے کچھ اور نہیں بلکہ سیاہی ہے۔

    air-ink-1

    ایئر انک نامی یہ سیاہی میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے تیار کی ہے۔

    carbon

    اسے تیار کرنے کے لیے کار کے ایگزاسٹ (دھواں خارج کرنے والے سائلنسر) سے کاربن اکٹھی کی جاتی ہے جس کے بعد اسے مختلف کیمیائی عوامل کے ذریعے سیاہی میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: فضائی آلودگی کن کن نقصانات کا سبب بنتی ہے؟

    کار سے 45 منٹ کے کاربن اخراج سے ایک اونس سیاہی تیار کی جاسکتی ہے اور اس سیاہی سے مصوری سمیت کوئی بھی تخلیقی کام کیا جاسکتا ہے۔ گویا اب آلودگی تخلیقی کاموں میں معاون ثابت ہوگی۔

    air-ink-2

    یاد رہے کہ گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں میں کاربن کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو فضا کو آلودہ اور زہریلا بنا دیتی ہے۔

    اس سے قبل بھی امریکی ماہرین نے ایک تکنیک متعارف کی تھی جس کے ذریعے کاربن کو کنکریٹ کی شکل میں تبدیل کر کے تعمیری مقاصد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    اسے تیار کرنے کے لیے چمنیوں کے ذریعہ دھواں جمع کیا گیا اور بعد ازاں ان میں سے کاربن کو الگ کر کے اسے لیموں کے ساتھ ملا کر تھری ڈی پرنٹ کیا گیا۔ اس طرح ماحول اور صحت کو نقصان پہنچانے والی گیس تعمیری اشیا میں تبدیل ہوگئیں۔

    آئس لینڈ میں کیے جانے والے ایک اور تجربے میں سائن سدانوں نے کاربن گیس کو پانی کے ساتھ مکس کر کے زیر زمین گہرائی میں پمپ کیا۔ اسے اتنی گہرائی تک پمپ کیا گیا جہاں آتش فشاں کے ٹھوس پتھر موجود ہوتے ہیں اور وہاں یہ فوری طور پر ٹھوس پتھر میں تبدیل ہوگیا۔

    ماہرین کے مطابق کاربن سے تیار شدہ یہ پتھر بھی تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: فضائی آلودگی دماغی بیماریاں پیدا کرنے کا باعث

    یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق فضائی آلودگی ہر سال 50 لاکھ سے زائد افراد کی موت کی وجہ بن رہی ہے۔ صرف چین میں ہر روز 4 ہزار (لگ بھگ 15 لاکھ سالانہ) افراد بدترین فضائی آلودگی کے سبب موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کا کہنا ہے کہ دنیا کا ہر 7 میں سے ایک بچہ بدترین فضائی آلودگی اور اس کے خطرات کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق فضا میں موجود آلودگی کے ذرات بچوں کے زیر نشونما اندرونی جسمانی اعضا کو متاثر کرتے ہیں۔

    ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی نہ صرف طبی مسائل کا باعث بنتی ہے، بلکہ یہ کسی ملک کی معیشت کے لیے بڑے خسارے کا سبب بھی بنتی ہے۔ سنہ 2013 میں فضائی آلودگی کی وجہ سے مختلف ممالک کی معیشتوں کو مجموعی طور پر 225 بلین ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔