Tag: اے آر وائی

  • ابو سے کہیں کہ قوم سے معافی مانگیں: فواد چوہدری کا مریم نواز کو مشورہ

    ابو سے کہیں کہ قوم سے معافی مانگیں: فواد چوہدری کا مریم نواز کو مشورہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز پہلے ابو سے کہیں کہ قوم سے معافی مانگیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ابو کو معافی مانگے کا کہیں، پھربھائیوں کوفون کریں اور جتنے پیسے پاکستان سے باہر گئے ہیں، انھیں واپس منگوائیں.

    انھوں نے کہا کہ جب یہ تمام مراحل طے ہوجائیں، تب آپ پلی بارگین کی درخواست دیں اور درخواست منظور ہو جائے تو ابو کو جیل سے لندن لے جائیں.

    خیال رہے کہ آج پریس کانفرنس میں‌ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا. اس پریس کانفرنس سے ان کے اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے.

    مزید پڑھیں: مریم نواز نے شہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی مخالفت کردی

    مریم نوازنےشہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز مسترد کردی اور کہا میاں نوازشریف کوانصاف دلانے کے لیے  آخری حدتک جاؤں گی ، نوازشریف کو کچھ ہوا تو معاملے میں شامل افراد سب ذمہ دار ہوں گے، میاں صاحب کو مرسی نہیں بننے دیں گے.

    پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے  شیخ رشید نے کہا تھا کہ مریم نواز سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے.

  • سندھ بجٹ 2019: کراچی کے حصے میں کیا آیا؟

    سندھ بجٹ 2019: کراچی کے حصے میں کیا آیا؟

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ، سید مراد علی شاہ نے آج صوبائی اسمبلی میں بجٹ 2019 -2020 پیش کیا، سندھ کے بجٹ کا حجم 12 کھرب 17 ارب ہے، کراچی کے لیے خصوصی پیکج  بجٹ کا حصہ ہے۔

    حکومت سندھ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کی نئی اسکیموں کے لیے ایک ارب 70 کروڑ  روپے اور جاری منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے مختص کر رہی ہے۔

    ایس تھری سیوریج منصوبے کے لیے رواں بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کیے ، کراچی کی آبی قلت کو ختم کرنے کے لیے کے فور منصوبے کے لیے سندھ حکومت پہلے ہی سات ارب سے زائد کی رقم جاری کرچکی ہے۔

    مراد علی شاہ نے اپنی تقریر میں‌ کہا کہ گزشتہ تین برس میں حکومت سندھ نے کراچی کے میگا پراجیکٹ کے تحت 29 بلین صرف کیے گئے، جس سے 19 بڑے منصوبے مکمل ہوئے.

    بجٹ تقریر میں مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کا  اعلان کیا، جو ان کے بہ قول کراچی کا سب سے بڑا انفر اسٹرکچر  پروجیکٹ ہوگا۔

    بجٹ میں کراچی کے مضافاتی علاقوں کی ترقی کے لیے 98 ملین ڈالر کے رقم مختص کی گئی ہے،  جس کے تحت وہاں رہائشی و کاروبار سہولیات کا اہتمام کیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: سندھ بجٹ 2020-2019:12 کھرب 17 ارب کا بجٹ پیش

    وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ناردرن بائی پاس پر مجوزہ 300 ایکڑ ماربل سٹی پروجیکٹ کا آغاز ہوگا، اس پر 2 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

    سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں نکاسی آب کے بڑے منصوبے ایس تھری کو وفاقی حکومت نے بجٹ سے نکال دیا ہے، 36 ارب روپے کے اس پراجیکٹ کے لیے وفاق صرف 3 ارب 90 کروڑ روپے فراہم کر رہا ہے۔

    صوبے بھر 17 ڈگری کالجز قائم کی جائے گی، جن میں‌ بیش تر کراچی میں تعمیر ہوں گے. ایس آئی یو ٹی کے لیے 5.6 بلین کا فنڈ فراہم کیا جائے گا.

  • بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حدتک کفایت شعاری اختیارکی جائے: وزیر اعظم

    بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حدتک کفایت شعاری اختیارکی جائے: وزیر اعظم

    اسلام آباد:  وزیر  اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کے موقع پر کیا. مراد سعید، فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق نے بھی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی.

    ملاقات میں انضمام شدہ علاقوں کی ترقی سےمتعلق لائحہ عمل پرغور کیا گیا، وزیراعلیٰ کے پی نےجاری منصوبوں، صحت انصاف کارڈ سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا.

    اس موقع پر  وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت صحت، تعلیم، امن، دیگر سہولیات کی فراہمی پرتوجہ دے رہی ہے.

    انھوں نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کو  ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لایا جا سکے، بجٹ میں بلوچستان کے پس ماندہ مقامات پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا نتھیا گلی،ایوبیہ سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حدتک کفایت شعاری اختیارکی جائے، پس ماندہ علاقوں کی ترقی، کمزور طبقوں کی معاونت پرتوجہ دے رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں کےعوام نےملک کے لئے بے شمارقربانیاں دیں، ان علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں، یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لا سکیں.

  • ہم دنیا کی ایک اہم اور ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں: صدرعارف علوی

    ہم دنیا کی ایک اہم اور ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں: صدرعارف علوی

    لاہور: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم دنیا کی ایک اہم اور ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہارا نھوں‌ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ میں گولڈ میڈل کی 27 ویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    صدرعارف علوی نے  اپنے خطاب میں کہا کہ فخر ہے کہ میرے خاندان کے افراد ہندوستان سے پاکستان آئے، تقسیم ہند کے وقت خاندان کے بہت افراد بھارت میں رہ گئے تھے.

    انھوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے رہنماؤں کا کردار قابل ستائش ہے، آزاد وطن کے لیے پاکستان بنانے والوں کا کردار اہم ترین ہے، آج پاکستان ایک خوبصورت ملک بن گیا.

    صدرعارف علوی نے کہا کہ ہم دنیا کی ایک اہم اور ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں، ہم نے دہشت گردی کی جنگ میں 70 ہزار افراد کی قربانیاں دیں، دہشت گردی کا زہر قوموں کو تباہ کرتا ہے، دنیا اس وقت دہشت گردی کے زہر سے کھیل رہی ہے.

    صدرعارف علوی نے کہا کہ ہم آج بھی امن چاہتے ہیں، البتہ ایکشن کیا گیا، تو ری ایکشن بھی ہوگا.

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر پاکستان نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم لسانی تعصب اور دہشت گردی سے نکل آئے ہیں، ہندوستان اس میں‌ داخل ہو رہا ہے.

  • کفن میں جیب نہیں ہوتی: چیئرمین نیب

    کفن میں جیب نہیں ہوتی: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب (ر) جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا، امیر ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ کفن میں جیب نہیں ہوتی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیروز پور سٹی کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ اپنے دور سے لے کراب تک 303 ارب کرپٹ لوگوں سے وصول کئے.

    نیب کے 900 ارب کے1210 ریفرنس زیر سماعت ہیں، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پرکشش اشتہاروں کا متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہیے، بعض سوسائٹیز ملی بھگت سے اربوں کی زمین فروخت کردیتے ہیں، بدعنوانی برائیوں کی جڑ ہے، ترقی اورخوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے.

    مزید پڑھیں: نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سمیت مختلف فورم پرکارکردگی کوسراہا گیا، ایک سال میں پیشہ واریت شفافیت اور میرٹ کے ساتھ کام کیا، ہمارے افسران نےبہترین صلاحیتوں کا استعمال کیا.

    چیئرمین نیب جاوید اقبال کورٹ میں مجموعی سزاکی شرح 70 فیصد ہے، 2008 سے دیگر اداروں کی نسبت نیب کارکردگی شان دار رہی.

  • بلاول بھٹو کا وفاق سے فنڈ نہ ملنے کا بیان فقط سیاسی اعتراض ہے: اسد عمر

    بلاول بھٹو کا وفاق سے فنڈ نہ ملنے کا بیان فقط سیاسی اعتراض ہے: اسد عمر

    لاہور: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار  اسدعمر نے قومی مالیاتی ایوارڈ کا اجلاس ختم ہونے پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا وفاق سے فنڈ نہ ملنے کا بیان سیاسی اعتراض ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی مالیاتی ایوارڈ بجٹ سے پہلےتشکیل نہیں پا سکے گا، آئندہ بجٹ پچھلے مالیاتی ایوارڈ کے مطابق ہی بنے گا۔

    وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق مالیاتی ایوارڈ سے متعلق مذاکرات بڑے خوش آئند رہے، کسی صوبے کی جانب سے ٹھوس اعتراضات نہیں آئے، نویں مالیاتی کمیشن میں صوبوں کاحصہ کم نہیں کیا جائے گا، آئین میں صوبوں کاجوحصہ درج ہے اسے کم نہیں کیا جا سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ مالیاتی کمیشن میں ردو بدل کی باتیں سیاسی ہیں، سابقہ حکومتوں کے دورمیں بھی ٹیکس وصولی کم رہی، این ایف سی ایوارڈکی تشکیل آئی ایم ایف سےمشروط نہیں۔

    مزید پڑھیں: آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے بہت بڑی خوشخبریاں ہیں، وزیر خزانہ اسد عمر

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ2 بلین ڈالر کم ہوکرفروری میں395 ملین پرآگیا، 25 ہزارروپے کی منتقلی پر ٹیکس کی خبریں سفید جھوٹ ہیں، نان فائلرپرٹیکس لگےگافائلرپرکوئی ٹیکس نہیں۔

    اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا،عوام دوست بجٹ کے حوالے سے ہر کسی کی اپنی تشریح ہے، میں سمجھتا ہوں بجٹ عوام دوست ہی ہونا چاہیے۔

  • دبئی میں‌اے آر وائی دیسی اینڈ مور ریسٹورنٹ کا افتتاح

    دبئی میں‌اے آر وائی دیسی اینڈ مور ریسٹورنٹ کا افتتاح

    ابوظبی : اماراتی ریاست دبئی میں اے آر وائی دیسی اینڈ مور ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوگیا جس میں بریانی اور نہاری سمیت تمام لزیذ کھانے دستیاب ہوں گے۔

    اے آر وائی گروپ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مقیم پاکستانیوں، سیاحت کےلیے ہم وطنوں اور غیر ملکی عوام کی سہولت کے لیے ایسے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا گیا ہے جہاں تمام اقسام کے کھانے پیش کیے جائیں گے۔

    افتتاحی تقریب میں اے آر وائی کے چیئرمین صدر محمد اقبال اور صدر و سی ای او سلمان اقبال بھی شریک تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دیسی اینڈ مور ریسٹورنٹ میں بریانی اور نہاری سے لے کر پاستا سمیت تمام ملکی و غیر ملکی کھانے دستیاب ہوں گے۔

    صدر و سی ای او سلمان اقبال کی جانب سے 100 درہم خرچ کرنے والے سہولت کارڈ ہولڈرز کو 100 لوائلٹی کوئن، پی ایس ایل ٹکٹ اور اے آر وائی جیولرز پر 50 فیصدر ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    افتتاح کے موقع پر ریسٹورنٹ میں کھانا تناول کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ دیسی اینڈ مور میں بہت لذیز اور بہترین کھانے رکھے گئے ہیں جس کی تعریف بیان سے باہر ہے۔

  • تھر میں قحط کی صورتحال کا مستقل حل نکالنا ہوگا: بلاول بھٹو

    تھر میں قحط کی صورتحال کا مستقل حل نکالنا ہوگا: بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں‌ تھر میں قحط کی صورت حال کا مستقل حل نکالنا ہوگا.

    ان خیالات انھوں نے پارٹی کے ایم پی اےارباب لطف اللہ سے ملاقات کے موقع پر کیا. ملاقات کے دوران تھر میں قحط کے حالات پرپارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔ 

    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت تھر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مقامی منتخب نمائندگان تجاویز  دیں، حکومت مسائل حل کرے گی.

    انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ تھرکو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا چاہتی ہے، تھر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، کول جیسے ذخائر  بھی یہاں ہیں، حکومت انتقامی کارروائیوں پرنہیں،عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے.


    مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا تھر میں غذائی قلت دور کرنے کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ


    ملاقات میں ارباب لطف اللہ نےایک سیاسی رہنماکی انتقامی کارروائیوں کی بھی شکایت کی، بلاول بھٹو نے معاملے کا نوٹس لے کر وزیراعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کرلی.

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا جلد تھرکے دورے کا اعلان کریں گے.

    واضح رہے کہ تھر میں بچوں‌ کی ہلاکت کے معاملے پر حکومت سندھ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، مخالفین ایسے واقعات کو پی پی پی سرکار کی غفلت قرار دیتے ہیں، البتہ پارٹی کا موقف ہے کہ یہ صرف پروپیگنڈا ہے، حکومت تھر کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے.

  • جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا، جماعت اسلامی آرام سے نہیں بیٹھے گی: سراج الحق

    جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا، جماعت اسلامی آرام سے نہیں بیٹھے گی: سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرکے مسلمانوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج کشمیرمارچ سے بھارت کو  واضح پیغام دے دیا گیا ہے.

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بھارت پر واضح ہوگیا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پرکھڑی ہے. کشمیرکی آزادی تک ہم جدوجہدجاری رکھیں گے.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیرآزادنہیں ہوجاتاجماعت اسلامی آرام سے نہیں بیٹھے گی، خون بہنے کے باوجود کشمیری جدوجہد کے لیے ڈٹے ہیں، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں.

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 71 سال مکمل ہوچکے ہیں.


    مزید پڑھیں: آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے‘ وزیراعظم


    یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 27 اکتوبر مغربی ایشیا کی تاریخ کا المناک ترین دن تھا، بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے برعکس 7 دہائیوں سے کشمیر پر قابض ہے۔

     صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

  • فہد مصطفیٰ دنیا کے 100 پُر کشش مردوں کی فہرست کے لیے نامزد

    فہد مصطفیٰ دنیا کے 100 پُر کشش مردوں کی فہرست کے لیے نامزد

    کراچی: پاکستانی اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ دنیا کے 100 پُر کشش ترین مردوں کی فہرست کے لیے نامزد ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے پروگرام جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ کی پُر کشش شخصیت اور خوب صورتی کی دنیا معترف ہے، اب انھیں ایک بین الاقوامی مقابلے میں نامزد کیا گیا ہے۔

    پُر اعتماد اور خوب صور ت مسکراہٹ سے ہزاروں دلوں پر راج کرنے والے با صلاحیت اداکار فہد مصطفیٰ دنیا کے 100 موسٹ ہینڈ سم مین فہرست 2018 کے لیے نامزد ہو ئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سال 2018 کے دنیا کے 100 پُر کشش ترین مردوں اور خوب صورت چہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فہد مصطفیٰ کا نام بھی شامل ہے۔

    100 موسٹ ہینڈ سم مین فہرست 2018 میں پاکستانی اداکار اور ماڈل عماد عرفانی، اداکار عمران عباس اور اداکار، ماڈل، سنگر فواد خان نے بھی اپنے پُر کشش چہروں کے باعث جگہ بنا لی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اداکار فواد خان اور عمران عباس دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد


    دنیا کے سو پُر کشش مردوں کی فہرست میں بالی ووڈ کے اداکار ریتھک روشن، شاہد کپور اور ورون دھون کے علاوہ ہالی ووڈ کے مشہور چہرے ٹام کروز اور دی راک کے نام سے مشہور ڈوین جانسن بھی شامل ہیں۔