Tag: اے اسپورٹس

  • PSL 10 اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا

    PSL 10 اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا

    پاکستان کا سب بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر نشر کیا جائے گا۔

    دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک اور پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ 10 ملک کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر نشر کیا جائے گا اور شائقین کرکٹ میگا ایونٹ کے ایکشن اور سنسنی خیزی سے بھرپور مقابلے براہ راست اے اسپورٹس پر دیکھ سکیں گے۔

    اے اسپورٹس کے علاوہ سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی پر بھی یہ مقابلے براہ راست دکھائے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ پی ایس ایل 10 کے پاکستان سے باہر تمام خطوں کے لیے نشریاتی حقوق ٹرانس گروپ نے حاصل کر لیے ہیں اور دنیا کے مختلف چینلز پر پی ایس ایل کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ کراچی، لاہور، پنڈی اور ملتان کے میداںوں میں سجنے والا یہ کرکٹ میلہ 39 دن تک جاری رہے گا۔ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/match-officials-for-psl-10-announced/

  • قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کتنے چانسز ہیں؟ وسیم اکرم نے بتادیا

    قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کتنے چانسز ہیں؟ وسیم اکرم نے بتادیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ٹیم کے لیے آئندہ تمام میچ جیتنا لازم ہے۔

    اے آر وائی کے ’اے اسپورٹس‘ شو میں وسیم اکرم سے سوال کیا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کتنے چانسز ہیں؟

    جس  پر سابق کپتان نے کہا کہ یہ اس وقت کا بہت مشکل سوال ہے، کیوںکہ ہر ٹیم نے ابھی ایک ایک میچ بھی نہیں کھیلا  ہے۔

    وسیم اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیکن اب پاکستان کے لیے  یہ آسان ہونا چاہیے، کیوںکہ ٹیم نے اب ایک میچ جنوبی افریقا اس کے بعد بنگلادیش، زمبابوے، نیدرلیڈز سے کھیلنا ہے۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اب ٹیم نے اپنے تمام میچز جیتنے ہیں۔

  • ’یہ جنگ نہیں، کھیل ہے، کھلاڑی کھیل پر توجہ دیں‘

    ’یہ جنگ نہیں، کھیل ہے، کھلاڑی کھیل پر توجہ دیں‘

    لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ یہ جنگ نہیں ہے، کھیل ہے کھلاڑی کھیل پر توجہ دیں۔

    اے اسپورٹس پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کو کیوی ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصلہ ہے۔

    سابق بولنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈ کوچ مصباح الحق، فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی قومی ٹیم کو پراعتماد ہوکر کھیلنے کا مششورہ دیا۔

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر بعد پاک نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، قومی ٹیم بھارت کو شکست دے کر کیوی ٹیم کو ہرانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

    کیوی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا افتتاحی میچ کھیل رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کا دوسرا میچ کھیل رہی ہے۔

    گزشتہ روز کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان سے واپس آنا شرمناک عمل تھا لیکن پاکستان میچ کو بدلے کے طور پر نہ لیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دے کر مطمئن ہوکر نہیں بیٹھیں گے، نئے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔