Tag: اے اْر وائی نیوز

  • راولپنڈی:گیس لیکج سے سلنڈر دھماکہ،5افراد زخمی

    راولپنڈی:گیس لیکج سے سلنڈر دھماکہ،5افراد زخمی

    راولپنڈی کے علاقے غریب آباد میں ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے میاں بیوی اور دوبچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر میں گیس لیکج ہونے کے باعث ہوا، دھماکے سے گھر میں سوئے میاں بیوی، دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر راولپنڈی کے پولی ہوم کلینک منتقل کردیا گیا، جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

  • سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کل صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے بند ہونگے

    سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کل صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے بند ہونگے

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن منگل کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لیے بند کر دیے جائیں گے، سوئی سدرن گیس کی جانب سے کراچی سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن ہفتے میں تین دن بند کرنے کے بجائے منگل کو اڑتالیس گھنٹوں کے لیے بند کیے جا رہے ہیں۔

    سوئی سدرن گیس کے مطابق گیس فیلڈز سے گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشن کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے، سی این جی ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین احمد علی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کیا جنب سے ہر ہفتے شیڈول تبدیل کیا جا رہا ہے، جس سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس سروس کو مشکلات کا سامنا ہے، ایس ایس جی سی نے سندھ مین سی این جی بنش کے شیڈول پر نظر ثانی نہیں کی تو گیس آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

  • نئے سال کا تحفہ،پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 91پیسے اضافے کا امکان

    نئے سال کا تحفہ،پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 91پیسے اضافے کا امکان

    اوگرا نے مہنگائی کی ماری عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں تیار کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے، سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے اکیانوئے پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں تین روپے ساٹھ پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں دو روپے چھتیس پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے اڑتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ایک روپے اسی پیسے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے، اوگرا نے پیٹرولیم لیوی میں کمی کی درخواست کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی تجو یز بھی دی ہے۔

  • راولپنڈی:ڈھوک سیداں میں فائرنگ،2پولیس اہلکارجاں بحق

    راولپنڈی:ڈھوک سیداں میں فائرنگ،2پولیس اہلکارجاں بحق

           راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ کے باہر ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا۔

    راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں واقع امام بارگاہ قصر شبیر کے باہر پولیس اہلکار سیکیورٹی پر معمور تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار اور راہگیر زخمی ہوگیا۔

    آر پی او عمر اختر لالیکا نے اے آر وائی نیور سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کے چار جوان امام بارگا ہ کے باہر ڈیوٹی پر معمور تھے، جن پر فائرنگ کی گئی، جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل عمران اور ظہیر عباس شامل ہیں، واقعے کے بعد جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

     

  • پرویزمشرف کی رہائشگاہ کے قریب، 5راکٹ برآمد

    پرویزمشرف کی رہائشگاہ کے قریب، 5راکٹ برآمد

     سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب سے آج پھر دھماکا خیز مواد اور پانچ راکٹ برآمد ہوئے، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق اسلام آباد کے چک شہزاد میں سابق صدر پرویزمشرف کے فارم ہاؤس کے قریب پارک روڈ کے گرین بیلٹ سے بارودی مواد کے پانچ پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا اور بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔

    اس واقعے کے بعد پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، اس سے قبل بھی پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے اطراف سے متعدد بار دھماکا خیز مواد برآمد ہوچکا ہے۔
           

  • وکلاء سے مشاورت کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے،قائم علی شاہ

    وکلاء سے مشاورت کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے،قائم علی شاہ

    بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آنا شروع ہوگیا، قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلاء سے مشاورت کےبعد فیصلے کو چیلنج کریں گے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے انتخابات ملتوی ہونے کا عندیہ دے دیا۔

    سندھ ہائیکورٹ کے لوکل ایکٹ گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق فیصلے پرسندھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا ردعمل سامنے آگیا، سکھرایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وکلاء سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ سے رجو ع کریں گے، الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

    دوسری جانب متحدہ وقومی موومنٹ سمیت دیگر اپوزیشن سیاسی و سماجی جماعتوں نے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہارکیا ہے، ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹرفروغ نسیم نے فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے من پسند حد بندیاں کالعدم قرار دی دیں اور عدالت نے حکم دیاہے کہ پرانی حدبندیوں کے تحت انتخابات اٹھارہ جنوری کو ہی کرائے جائیں، شکار پور میں فنکشنل لیگ کے رہنما امیتازشیخ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کو فرارکا راستہ نہیں دیں گے۔

  • قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے،شرجیل میمن

    قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے،شرجیل میمن

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے، سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکمت عملی طے کریں گے، بلدیاتی انتخابات اٹھارہ جنوری کو کرانا ناممکن ہوگئے۔

    شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، قائم علی شاہ سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وزیراعلی سینئر وکلا پینل سے مشورہ کریں گے۔ سندھ کے بلدیاتی الیکشن ملتوی تو نہیں ہوں گے، تاہم تاریخ میں توسیع ہوسکتی ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب

    بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب

    سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس کل طلب کرلیا، پرنٹنگ کارپوریشن نے سندھ کے لئے بیلٹ پیپرزکی طباعت کے لئے پندرہ دن کی مہلت مانگ لی۔

    بلدیاتی انتخابات کے حوالے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی بعد کی صورت حال اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں سندھ میں انتخابات کے مقررہ تاریخ اور نئی حدبندیوں کے تحت جمع کرائے گئے نامزدگی فارم سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔

    اجلاس میں خیبر پختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے نکے فیصلے سمیت پنجاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور دیگرانتظامی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دوسری جانب پرنٹنگ کارپوریشن نے اٹھارہ جنوری تک سندھ کے لئے بیلٹ پیپرزکی طباعت سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے مزید پندرہ دن کا وقت مانگ لیا ہے۔

       

  • کراچی:پولیس کی کاروائی،2ٹارگٹ کلرز گرفتار،اسلحہ برآمد، مغوی بازیاب

    کراچی:پولیس کی کاروائی،2ٹارگٹ کلرز گرفتار،اسلحہ برآمد، مغوی بازیاب

    کراچی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے، دوسری جانب رینجرز نے تین اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی بازیاب کرا لیا۔

    جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس اور رینجرز کی کوششیں جاری ہیں، شارع نور جہاں پولیس کی کاروائی میں دو ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوئے، جن سے اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،

    لیاری کے علاقے گلستان کالونی میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے تین اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے، مغوی شادمان ٹاؤن میں بیکری کا مالک ہے۔


       

  • شدید سردی کی لہر جاری،کراچی میں درجہ حرارت 4سینٹی گریڈ رہنے کا امکان

    شدید سردی کی لہر جاری،کراچی میں درجہ حرارت 4سینٹی گریڈ رہنے کا امکان

    ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر جاری ہےکوئٹہ میں درجہ حرارت منفی بارہ ہوجانے سےلائنوں میں پانی جم گیا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت چار سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شمالی وزیرستان میں پانچ سال بعد پہلی برفباری ہوئی۔

    ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی بارہ اور قلات میں منفی پندرہ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ میں سردی کی شدت کے باعث پانی کی لائنوں اور ٹنکیوں میں پانی برف بن گیا، سردی سے بچنے کے لئے شہری الاؤ تاپ رہے ہیں تو کچھ لوگ اس سردی کو انجوائے کرنے فوڈ اسٹریٹ پہنچے ہوئے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے شدید سردی میں گرما گرم کھانوں کا لطف ہی الگ ہے، کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کراچی میں آج درجہ حرارت چار سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شمالی وزیرستان کا رخ کریں تو پانچ سال بعد پہلی بار برف باری نے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھلا دیئے۔

    خیبر پختونخوا میں بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے آئندہ چند روز تک شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ آج پنجاب، مالاکنڈ، پشاور ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور گلگت بلتستان میں برف باری کا امکان ہے۔