Tag: اے آر

  • امید ہے حکومت سند ھ انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دے گی، خالد مقبول صدیقی

    امید ہے حکومت سند ھ انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دے گی، خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم نے کراچی ا ور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخاب کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت سند ھ انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دے گی ۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہمیشہ انتخابات اکیلے لڑی ہے اور اس بار بھی اکیلی لڑے گی ، توقع ہے کہ بلدیاتی انتخابی مہم احتجاجی مہم میں تبدیل نہں ہوگی، انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے انتخابی دفاتر کھلنا شروع ہوگئے ہے.

    اس موقع پر خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو آپریشن کے حوالے سے اپوزشین جماعتوں سے مشورے کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ وزیراعلی سندھ  اُسے ملاقات کےلیے بلائیں ، حکومت سندھ آپریشن کی نگرانی کےلیے مانیٹرنگ کمیٹی بنا کر اس بات کو یقینی بنائے کہ کو ئی بے گناہ ماروئے عدالت قتل نہ ہو،

    فاروق ستار نے کہا کہ متنازع قانون اور حلقہ بندیاں سندھ کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے،انتقامی عمل کے نتیجے میں انتخابی عمل متاثرہوگا، اگر دفاتر چھاپے مارے جائیں گے، توسیاسی اور انتخابی عمل سبو ثاز ہوگا۔

     

  • حکومت عدالت کے حکم پر بلدیاتی انتخاب کرا رہی ہے ، قائم علی شاہ

    حکومت عدالت کے حکم پر بلدیاتی انتخاب کرا رہی ہے ، قائم علی شاہ

    وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کرنے والی پارٹیاں ہی اس کے انعقاد میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

    لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں وہ پارٹیاں رکاوٹ ہیں جو حکومت سے بلدیاتی انتخابات کرانے کی مطالبہ کرتی تھی، انہوں نے سوال کیاکہ بلدیاتی ترامیم پر احتجاج کرنے والی پارٹیاں سندھ اسمبلی میں بل منظور ہوتے وقت کیوں خاموش بیٹھی تھیں ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات اپنی مرضی سے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پر کرا رہی ہے ، قائم علی شاہ کے مطابق لوگوں نے انہیں بتایا ہے کہ کاغذات نامزدگی کا فی مشکل ہیں۔ ان کو پُرکرنے کےلیے بھی وکیل کی ضرورت پڑے گی،انہوں نے کہا کہ جو بلدیاتی ترامیم پر احتجاج صرف مخالفت پینل پر ہونے والے الیکشن پر اعتراض کیا جارہا ہے۔حالانکہ جماعتی بنیاد پرہونے والی انتخابات میں پینل کو پارٹی ٹکٹ دیتی ہے۔
       

  • پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لئے بنگلہ دیش میں کوئی جگہ نہیں، حسینہ واجد

    پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لئے بنگلہ دیش میں کوئی جگہ نہیں، حسینہ واجد

    بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اور شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی حسینہ واجد نے کہا ہے کہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لئے بنگلہ دیش میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ 

    بنگلہ دیش میں عبد القادر ملا کی پھانسی کےخلاف پاکستان کی قومی اسمبلی میں قرار داد کی منظوری پر شیخ حسینہ واجد کاکہنا ہے کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہےکہ اس نے انیس سو اکہتر میں بنگلہ دیش کی جیت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
        
       

  • سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

    سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

    سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،  کاغذات نامزدگی چھبیس سے انتیس دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اٹھارہ جنوری کو ہو گی ، امیدوار کاغذات نامزدگی چھبیس سے انتیس دسمبر تک جمع کرا سکیں گے۔

    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل یکم سے پانچ جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ امیدوار بارہ جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست تیرہ جنوری کو جاری کی جائے گی۔
       

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ : تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم

    کراچی اسٹاک مارکیٹ : تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم

    ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کی پاکستانی اسٹاکس مارکیٹس پر توجہ مرکوز۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ ان دنوں مسلسل نئے ریکارڈ بنانے کی تاریخ رقم کررہی ہے، بدھ اٹھارہ دسمبر دوہزار تیرہ بھی مارکیٹ کیلئے ایک یاد گار دن قرار پایا۔ جب مارکیٹ نہ صرف 25400 بلکہ 25500 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد کو بھی عبورکرگئی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر توجہ مرکوزکردی ہے جو پاکستان میں اسوقت حصص بازار میں سرمایہ کاری کو پُرکشش سمجھ رہے ہیں۔

    بدھ ریڈی مارکیٹ میں گیارہ ارب 27 کروڑ روپے مالیت کے ستائیس کروڑ 41 لاکھ شئیرز کا نمایاں کاروبار ہوا اورمارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 174 پوائنٹس بڑھکر 25524 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔

  • سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کراچی میں جاری

    سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کراچی میں جاری

    چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل پاکستان اسکواش سرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
             روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپیلکس میں کھیلے جارہے ایونٹ کے کوالیفائرز راؤنڈ میں کئی میچز کے فیصلے ہوگئے۔

    پاکستان کے عماد فرید نے رئیس خان کو یک طرفہ مقابلے میں تین ایک سے شکست دی، محمد یاسر خان امریکی کھلاڑی عباس منیر کیخلاف واک اوور حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے، پاکستان کے اویس خان نے متحدہ عرب امارات کے عامر ملک خان کو باآسانی تین ایک سے شکست دی، کوالیفائرز راؤنڈ کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو کھیلا جائیگا۔

     

  • طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات مسترد کردیئے

    طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات مسترد کردیئے

     کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کسی بھی پیشکش کومسترد نےکا اعلان کردیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کالعدم طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت سے امن مذاکرات بے معنی ہیں، وہ پاکستان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے، ملا فضل اللہ نے الزام عائد کیا کہ حکومت در پردہ ان کیخلاف ایکشن کا منصوبہ بنارہی ہے۔