Tag: اے آروائی

  • صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی ، مچھ جیل

    صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی ، مچھ جیل

    کوئٹہ: مچھ جیل حکام کو صولت مرزاکے پھانسی موخر کیے جانے کے نئے احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں صولت مرزا کو ایکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔

    مچھ جیل ذرائع کے مطابق صولت مرزا کو یکم اپریل صبح پانچ بجے پھانسی دے دی جائے گی تیس دن کی پھانسی میں موخر کے احکامات جیل حکام کو موصول نہیں ہوئے ہیں۔

     صولت مرزا کی پھانسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اب تک صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لیے کسی نے بھی درخواست نہیں دی ہے۔

    جیل کے احاطے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جیل کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جاری ہے۔

  • اے آروائی اورآئی بی اے میں مفاہمتی یاداشت پردستخط

    اے آروائی اورآئی بی اے میں مفاہمتی یاداشت پردستخط

    کراچی: عام آدمی کا پاکستان پروجیکٹ کے تحت اے آروائی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پردستخط ہوگئے چیئرمین اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک محمد اقبال نے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کواے آروائی کا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔

    عام آدمی کا پاکستان کے پروجیکٹ کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور اے آروائی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پرچیئرمین اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک محمد اقبال اور آئی بی اے کے ڈائریکٹر اور ڈین ڈاکٹر عشرت حسین نے دستخط کیے ۔

    ڈاکٹر عشرت حسین کاکہنا تھا کہ ایمانداری محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو آئی بی اے کے دو طالب علموں محمد حسان اور ابراہیم یوسف جیسے نوجوانوں کے پروجیکٹ بھی کامیاب ہوجاتے ہیں۔

    چیئرمین اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک محمد اقبال کاکہنا تھا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کو آگے بڑھانے کیلئے اے آروائی ہمیشہ اپنا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

    اے آروائی نے عام آدمی کے پاکستان میں باصلاحیت افراد کو آگے لانے کیلئے ہمیشہ موثرکردارکیا ہے آئی بی اے کے دو طالب علموں کی خدمات حاصل کرنا اس سلسلے کی کڑی ہے اور پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنے پیروں پر لوگوں کو کھڑا کرنے کیلئے پروگرامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    قبل ازیں چیئرمین اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک حاجی محمد اقبال اورڈائریکٹر اے آروائی محبوب رؤف نے آئی بی اے کے مختلف شعبوں میں کمپنی پروجیکٹ پر کام کرنے والے گریجوٹس سے ملاقات بھی کی ، اور یہاں کام کرنے والے افراد سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

  • کوئٹہ: مچھ جیل کا پھانسی گھاٹ بھی تیار کرلیا گیا

    کوئٹہ: مچھ جیل کا پھانسی گھاٹ بھی تیار کرلیا گیا

    کوئٹہ: بلوچستان کی تاریخی مچھ جیل کے پھانسی گھاٹ کو بھی تیار کیا جارہا ہے، جیل میں سزائے موت کے ستانوے قیدی موجود ہیں۔

    بلوچستان کے حساس مچھ جیل کی انتظامیہ نے سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، طویل عرصے بند اس جیل کے پھانسی گھاٹ کی صفائی اور مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

    مچھ جیل میں ستانوے قیدی سزائے موت کے متنظر ہیں، جن میں سے اکتالیس کی اپیلیں سپریم کورٹ اور اکتالیس کی ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں، رحم کی اپیلیں مسترد ہوتے ہی پھانسی کی سزا پرعمل درآمد شروع کردیں گے۔

    مچھ جیل کی سیکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جیل کے اندر اور باہر ایف سی اہلکار تعینات ہیں۔